30/07/2026
CDA Baker visited CG Tom Eckert and the team at U.S. Consulate General in Peshawar to commemorate our enduring partnership with the people of Khyber Pakhtunkhwa, mark the closure of the consulate, and honor the dedication of all who served there. CDA Baker emphasized our commitment to partnership with Khyber Pakhtunkhwa is steadfast. Responsibility for diplomatic engagement with the region will now transfer to the KPU at the U.S. Embassy in Islamabad, ensuring lasting engagement with the people and officials of Khyber Pakhtunkhwa.
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پشاور میں امریکی قونصل خانے میں قونصل جنرل ٹام ایکرٹ اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی اور خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ دیرپا شراکت داری کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قونصل خانے کی بندش کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وہاں خدمات انجام دینے والے تمام افراد کی لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اس بات پر زور دیا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ شراکت داری کے حوالے سے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ اس خطے کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے خیبر پختونخوا یونٹ (کے پی یو) کو منتقل ہو جائے گی، جس سے خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ دیرپا روابط کو یقینی بنایا جائے گا۔