Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department

Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department Khyber Pakhtukhwa Prisons Department is an attached Department of Home & Trible Affairs Department.

31/08/2026

گڈ گورننس روڈ میپ (GGRM) کے تحت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کی صحت اور علاج معالجے کے نظام میں اصلاحات کی جانب اہم پیش رفت

انسپکٹوریٹ جنرل آف پرزنز خیبر پختونخوا میں انسپکٹر جنرل آف پرزنز، جناب ریحان گل خٹک کے زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو جدید اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم فیصلوں اور اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محترمہ نیلم سلطانہ خٹک، ڈی آئی جی فائنانس اینڈ پلاننگ جناب حشمت اللہ خان، ڈی آئی جیز پشاور اور مردان ریجنز، سپرنٹنڈنٹس سنٹرل جیل پشاور، مردان اور ہری پور، میڈیکل آفیسر مردان، سینیئر میڈیکل آفیسر ہری پور، پولیس سروسز ہسپتال کی ٹیکنیکل ٹیم سمیت انسپکٹوریٹ جنرل جیل خانہ جات کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اور نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران جیلوں میں قیدیوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور ماہر ڈاکٹروں سے بروقت رابطے کے لیے پولیس سروسز ہسپتال اور ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک کے قیام پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ٹیلی میڈیسن کے اس جدید نظام کے ذریعے قیدیوں کو جیل کے اندر ہی ماہر ڈاکٹروں سے طبی مشاورت اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جس سے مریض قیدیوں کو بروقت تشخیص، مشاورت اور بہتر علاج کی سہولت میسر آئے گی۔

اجلاس میں 21 اگست 2026ء کو تشکیل دی گئی ٹیکنیکل اور پروکیورمنٹ کمیٹیوں کے Terms of Reference (TORs) کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاکہ منصوبے پر شفاف، مؤثر اور مربوط انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

انسپکٹر جنرل آف پرزنز ریحان گل خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت جیلوں میں اصلاحات کا بنیادی مقصد قیدیوں کو بنیادی انسانی ضروریات اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور علاج معالجے کی سہولیات قیدیوں کے بنیادی حقوق میں شامل ہیں اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے ان سہولیات کو مزید مؤثر اور قابلِ رسائی بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک کے قیام سے بالخصوص سنٹرل جیل پشاور، سنٹرل جیل مردان اور سنٹرل جیل ہری پور میں قیدیوں کو ماہر ڈاکٹروں تک بہتر اور بروقت رسائی حاصل ہوگی، جس سے علاج معالجے کے نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ جیلوں کے طبی بنیادی ڈھانچے کو بھی مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

یہ اقدام خیبر پختونخوا کے جیل اصلاحات کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جو قیدیوں کے لیے معیاری طبی سہولیات، بروقت علاج اور صحت کی خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اجلاس کے اختتام پر انسپکٹر جنرل آف پرزنز خیبر پختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے تمام متعلقہ افسران اور حکام پر زور دیا کہ وہ حکومتِ خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس روڈ میپ (GGRM) کے تحت شروع کیے گئے اس اہم اور انقلابی قدم کو بھرپور ذمہ داری، مربوط حکمتِ عملی اور مؤثر انداز میں کامیابی سے نافذ کریں۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

28/08/2026

الوداعی و استقبالی تقریب — سنٹرل جیل ہری پور

مورخہ 28 اگست 2026ء کو سنٹرل جیل ہری پور میں ریجنل پریزن آفیسر ہزارہ ریجن جناب عمیر خان صاحب کے اعزاز میں الوداعی جبکہ جناب وسیم صاحب کی آمد پر استقبالی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈی آئی جی جوڈیشل و سیکیورٹی جناب امین شعیب صاحب، اے آئی جی ہزارہ ریجن جناب نعیم صاحب سمیت جیل افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

اس موقع پر جناب عمیر خان صاحب کی محکمانہ خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ جناب وسیم صاحب کو خوش آمدید کہا گیا۔

اختتام پر جناب عمیر خان صاحب کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

26/08/2026
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، جناب ریحان گل خٹک کے زیرِ صدارت آج ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس...
25/08/2026

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، جناب ریحان گل خٹک کے زیرِ صدارت آج ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹرز) محترمہ نیلم سلطانہ خٹک، ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ) جناب حشمت اللہ خان، ڈی آئی جی (جوڈیشل اینڈ سیکیورٹی) جناب امین شعیب، ڈپٹی ڈائریکٹر (پروکیورمنٹ)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل) اور نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی، جبکہ ڈی آئی جی مردان ریجن، ڈی آئی جی ہزارہ ریجن، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ہری پور نے آن لائن (زوم) کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے اور قیدیوں کو معیاری و بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹیلی میڈیسن سروسز کو مؤثر انداز میں فعال بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر جیلوں میں صحت کی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے، انتظامی امور میں شفافیت کو فروغ دینے اور مجموعی کارکردگی کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مختلف عملی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

آخر میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے اجلاس کے شرکاء کو متعلقہ امور پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ جائزہ اجلاس پیر، 31 اگست 2026ء کو طلب کیا گیا۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے ڈی آئی جی پشاور ریجن، جناب بیت اللہ خان اور سپرنٹنڈنٹ سب ج...
25/08/2026

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے ڈی آئی جی پشاور ریجن، جناب بیت اللہ خان اور سپرنٹنڈنٹ سب جیل باڑہ، جناب عبدالحسیب، کے ہمراہ 23 اگست 2026 کو سب جیل باڑہ میں تعینات، حادثاتی طور پر جاں بحق ہونے والے جیل وارڈر، مرحوم ضیاء الحق کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے بچوں پر شفقت کا ہاتھ رکھا۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے غمزدہ خاندان کو یقین دلایا کہ محکمہ جیل خانہ جات مرحوم کے بچوں اور بیوہ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گا اور اس دکھ کی گھڑی میں ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے مرحوم کے درجاتِ بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کی ہدایات پر محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا میں عوام کو شکایات درج کرانے کیلئے م...
20/08/2026

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کی ہدایات پر محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا میں عوام کو شکایات درج کرانے کیلئے مختلف پلیٹ فارمز فراہم کردیے گئے ہیں۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

این سی ایچ ڈی اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان تعلیمی اور سکلز پروگراموں پر اہم ملاقاتپشاور، 19 اگست 2026 — نیشنل کمیشن ...
19/08/2026

این سی ایچ ڈی اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان تعلیمی اور سکلز پروگراموں پر اہم ملاقات

پشاور، 19 اگست 2026 — نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کے ڈائریکٹر آپریشنز خیبر پختونخوا، جناب انور اقبال، اور ڈپٹی ڈائریکٹر شمس خان نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا جناب ریحان گل خٹک سے ان کے دفتر پشاور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ) جناب حشمت اللّٰہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صوبے کی مختلف جیلوں میں این سی ایچ ڈی کے خواندگی پروگرام کی پیش رفت اور مستقبل کے تعلیمی و ہنر پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ این سی ایچ ڈی صوبے کی چار منتخب جیلوں، سنٹرل جیل ڈی آئی خان، ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ، سنٹرل جیل مردان اور سنٹرل جیل ہری پور میں ہنرمندی کا پروگرام شروع کرے گا۔

ڈائریکٹر آپریشنز جناب انور اقبال نے این سی ایچ ڈی کی سالانہ رپورٹ 2025ء بھی آئی جی جیل خانہ جات کو پیش کی، جس میں ادارے کی اہم کامیابیوں اور مختلف شعبوں میں جاری پروگراموں کو اجاگر کیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے این سی ایچ ڈی کی جانب سے قیدیوں کی تعلیم اور انسانی ترقی کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا اور ہنرمندی پروگرام کے کامیاب نفاذ کے لیے اپنے بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar ullah Jan
National Commission for Human Development
Shams Khan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

15/08/2026

یومِ آزادی 14 اگست 2026ء کے موقع پر سنٹرل جیل پشاور میں قائم ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سینٹر (DRC) کی توسیع شدہ عمارت کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات، جناب افتخار اللہ جان نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، جناب ریحان گل خٹک کے ہمراہ کیا۔
توسیع کے بعد ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کی گنجائش 20 سے بڑھا کر 46 بستروں تک کر دی گئی ہے، جس سے مزید قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی بحالی کے عمل کو زیادہ مؤثر اور تیز بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ اقدام محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں کی اصلاح، بحالی اور معاشرے میں دوبارہ باعزت انضمام کے عزم کا عکاس ہے۔
__________________________________________

On the occasion of 14th August 2026, the extension of the Drug Rehabilitation Centre (DRC), Central Prison Peshawar, was inaugurated by the Honourable Special Assistant to the Chief Minister for Prisons KP, Mr. Iftikhar Ullah Jan, along with the Worthy Inspector General of Prisons, Mr. Rehan Gul Khattak.

With the extension, the DRC’s capacity has been enhanced from 20 to 46 beds, enabling the Centre to accommodate more inmates and facilitate a faster and more effective rehabilitation process.

The initiative reflects the Prison Department’s continued commitment to rehabilitation, correction and reintegration of inmates into society.

PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar ullah Jan
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa

Address

Khyber Road
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919210937

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department:

Shortcuts

Share