Office of The Rationing Controller Peshawar

Office of The Rationing Controller Peshawar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Office of The Rationing Controller Peshawar, Government Organization, old haji camp, Peshawar.

24/08/2026

سرکاری آٹے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت/عوامی آگاہی کے لیے اہم وضاحت

سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری آٹے کو سبز تھیلے سے نکال کر عام تھیلوں میں پیک کیا جا رہا ہے اور مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ وائرل ویڈیو کا خیبرپختونخوا کے موجودہ سرکاری آٹے سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ دراصل سال 2022-23 کی پنجاب کی سرکاری آٹے کے تھیلے سے متعلق ایک پرانی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے تھیلے پر موجود لوگو، ڈیزائن اور درج شدہ قیمت واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ خیبرپختونخوا کے موجودہ سرکاری آٹے کا تھیلا نہیں ہے۔
لہٰذا شہریوں سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی پرانی ویڈیوز کو موجودہ صورتحال سے منسلک کرنے سے گریز کریں اور غیر مصدقہ معلومات کو آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

22/08/2026
Distribution of govt atta in District Peshawar
22/08/2026

Distribution of govt atta in District Peshawar

22/08/2026

**راشننگ کنٹرولر پشاور**

**تاریخ: 22 اگست 2026**

آج مورخہ 22 اگست 2026 کو ڈائریکٹر فوڈ، خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری آٹے کی تقسیم کا عمل صبح سویرے سے شروع کر دیا گیا ہے۔ فلور ملز سے سرکاری آٹا مقررہ ڈیلرز کو فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیلرز کی جانب سے اسے عام عوام میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

محکمہ خوراک کا فیلڈ اسٹاف بھی احکامات کے مطابق فیلڈ میں موجود ہے اور اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ سرکاری آٹے کی فلور ملز سے ڈیلرز اور پھر ڈیلرز کے ذریعے عام عوام تک بروقت اور مناسب طریقے سے تقسیم عمل میں لائی جائے۔

فیلڈ اسٹاف کی جانب سے سرکاری آٹے کی تقسیم کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور اس بات کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام کو سرکاری آٹے کی فراہمی منظم، شفاف اور بہتر انداز میں یقینی بنائی جا سکے۔

یہ عمل پورے دن جاری رہے گا اور **سرکاری آٹے کے کوٹے کے ریلیزز جاری رہنے تک مسلسل جاری رکھا جائے گا۔**

12/08/2026
پشاور میں محکمہ خوراک اور حلال فوڈ اتھارٹی کا مشترکہ کریک ڈاؤن، 5 فلور ملز کا معائنہسالم فلور مل کی ناقص کارکردگی پر سرک...
11/08/2026

پشاور میں محکمہ خوراک اور حلال فوڈ اتھارٹی کا مشترکہ کریک ڈاؤن، 5 فلور ملز کا معائنہ

سالم فلور مل کی ناقص کارکردگی پر سرکاری گندم کا کوٹہ منسوخ، آٹے کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں عوام کو معیاری اور محفوظ آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک اور حلال فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ فلور ملز کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ ناقص کارکردگی پر سالم فلور مل کا سرکاری گندم کا کوٹہ منسوخ کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران مختلف فلور ملز سے آٹے کے نمونے حاصل کرکے معیار اور غذائی صحت کے تعین کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود وزیر، ڈائریکٹر فوڈ محسن اقبال اور ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ اتھارٹی کاشف جیلانی کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ محکمہ خوراک کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحفیظ اور راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں محکمہ خوراک کی ٹیم نے حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ مختلف فلور ملز کا مشترکہ معائنہ کیا۔

کارروائی کے دوران پانچ فلور ملز میں گندم اور آٹے کے معیار، صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت کے انتظامات، پیداواری عمل اور متعلقہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ معائنہ ٹیموں نے مختلف فلور ملز سے آٹے کے نمونے حاصل کیے، جنہیں سائنسی جانچ اور معیار کے تعین کے لیے متعلقہ لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سالم فلور مل کی ناقص کارکردگی اور مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث اس کا سرکاری گندم کا کوٹہ منسوخ کر دیا گیا، جبکہ دیگر فلور ملز کی کارکردگی اور آٹے کے معیار کی بھی کڑی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس موقع پر متعلقہ فلور ملز کی انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ آٹے کے معیار، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ حکام نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی میں غفلت، کوتاہی یا مقررہ معیار کی خلاف ورزی کرنے والی فلور ملز کے خلاف قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ خوراک اور حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ فلور ملز کی نگرانی اور معائنوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق آٹا فراہم کیا جا سکے۔ لیبارٹری سے موصول ہونے والی رپورٹس کی روشنی میں ضابطے کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

10/08/2026

صوبائی دارالحکومت پشاور میں محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر کی ٹیم اور حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا فلور ملز کا مشترکہ معائنہ، آٹے کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود وزیر ڈائریکٹر فوڈ محسن اقبال اور حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کاشف جیلانی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر کی ٹیم نے حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ مختلف فلور ملز کا مشترکہ معائنہ کیا۔

کارروائی کے دوران فلور ملز میں گندم کے ذخیرے، تیار کردہ آٹے کے معیار، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ٹیم نے مختلف فلور ملز سے آٹے کے نمونے حاصل کرکے معیار اور غذائی صحت کے تعین کے لیے باقاعدہ ٹیسٹنگ کی غرض سے لیبارٹری بھجوا دیے۔

محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر افتاب عمر حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاید اور اجمل خان اور فوڈ انسپیکٹر عرفان آفریدی کی زیرِ نگرانی ہونے والے معائنے کے دوران متعلقہ فلور ملز کے انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ عوام کو مقررہ معیار کے مطابق صاف ستھرا اور معیاری آٹا فراہم کیا جائے، جبکہ ملز میں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

حکام نے فلور ملز انتظامیہ پر واضح کیا کہ محکمہ خوراک اور فوڈ سیفٹی کے مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹس کی روشنی میں معیار پر پورا نہ اترنے والی ملز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق فلور ملز کی نگرانی کا مقصد آٹے کے معیار کو یقینی بنانا، عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اور مقررہ سرکاری ضوابط پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ عوامی صحت سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق سبسڈائزڈ 20 کلو آٹے کے تھیلے مقررہ نرخ 2,520 ر...
06/08/2026

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق سبسڈائزڈ 20 کلو آٹے کے تھیلے مقررہ نرخ 2,520 روپے میں درج ذیل مجاز ڈیلرز اور سیل پوائنٹس پر دستیاب ہوں گے۔
تمام شہری اپنے قریبی ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے مقررہ اوقات کار کے دوران سبسڈائزڈ آٹا حاصل کر سکتے ہیں۔
ضلع پشاور کے عوام کو کوئی کمپلینٹ ہو آٹے کی کوالٹی یا سیل پوائنٹس کی کمی ہو تو راشننگ کنٹرولر آفس پشاور سے رابط کر سکتے ہیں 0919225395

Address

Old Haji Camp
Peshawar

Telephone

091-9225395

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Office of The Rationing Controller Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Office of The Rationing Controller Peshawar:

Shortcuts

Share