BISP

BISP Benazir Income Support Program

03/04/2026

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم جنوری 2027 سے 14,500 روپے سے بڑھا کر 19,500 روپے کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2026 کے اختتام تک مزید 2 لاکھ خاندانوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد مستفید ہونے والے گھرانوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر تقریباً 1 کروڑ 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے اپنی مالی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے پسماندہ طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کریں۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق رکھی جائیں گی، جبکہ گزشتہ ماہ تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے اضافی لیوی اکٹھی کی گئی۔ ملک بھر میں پٹرول کی کھپت میں بھی تقریباً 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد نہیں کی جائے گی، جس سے زرعی شعبے کو سہولت ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو تحریری یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ اقدام پسماندہ طبقے کی مالی معاونت بڑھانے اور ملک کے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

02/04/2026
خوشخبری بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینفشری خواتین جن کے انگلیوں کے نشانات مدھم ہو چکے اور بار بار ڈیوائس پر انگوٹھے کے...
28/03/2026

خوشخبری
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینفشری خواتین جن کے انگلیوں کے نشانات مدھم ہو چکے اور بار بار ڈیوائس پر انگوٹھے کے نشانات نہیں لگ رہے ان کے لیےنادرا کی جانب سے چہرے کی تصدیق MBVS کے ذریعے رقم نکلوانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے ۔آج ہی MBVS چہرے کی تصدیق کی بائیو میٹرک کروانے کے لیے پاک آئ ڈینٹیٹی ایپ ڈاون کر کے خود آسانی سے پراسیس مکمل کریں یا پھر نادرا ای سہولت والی شاپ سے 200 دے کر کام کروا لیں یا پھر نادرا کی لمبیں لائینیں اور اس کی سرکاری فیس صرف 20 روپے ہے ۔

24/03/2026

*اہم اطلاع برائے مستحقین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام*

آئندہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم براہِ راست اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیں گی۔

لہٰذا جن مستحقین کے پاس ابھی تک اکاؤنٹ موجود نہیں ہے، انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تمام ایسے افراد جنہوں نے ابھی تک آفس سے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے سم حاصل نہیں کی، وہ کل سے دفتر آ کر اپنی سم حاصل کریں تاکہ بروقت اکاؤنٹ کھولا جا سکے۔

واضح رہے کہ جن افراد نے پہلے ہی آفس سے سم حاصل کر لی ہے، ان کے اکاؤنٹس کھول دیے گئے ہیں، لہٰذا انہیں دوبارہ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

شکریہ

13/03/2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کی سہ ماہی مالی امداد میں اضافہ کرتے ہوئے رقم تیرہ ہزار پانچ سو روپے سے بڑھا کر چودہ ہزار پانچ سو روپے کر دی ہے۔
اسی طرح: بینظیر نشوونما پروگرام کے وظیفے میں پانچ سو روپے فی بچہ اضافہ بینظیر تعلیمی وظائف میں پانچ سو روپے فی طالب علم اضافہ
یہ اقدام معاشی طور پر کمزور طبقوں کو سہارا دینے اور بچوں کی تعلیم و صحت کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
بینظیر کا بینظیر خواب
ہر عورت خود مختار بااختیار

12/03/2026

جمعہ، ہفتہ اور اتوار یعنی 13، 14 اور 15 مارچ 2026 کو معمول کے دفتری اوقات کے مطابق دفتر میں حاضری دی جائے گی تاکہ وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکج 2026 اور سہ ماہی قسط کی ادائیگی سے متعلق تفویض کردہ کام مکمل کیا جا سکے۔
Assistant Commissioner Wari Dir Upper

01/03/2026

السلام علیکم، ۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے جو 13,000 روپے کا ریلیف آ رہا ہے، اس حوالے سے ایک اہم وضاحت پیشِ خدمت ہے۔
اکثر ہم 9999 سے آنے والا میسج دیکھتے ہی فوراً پیمنٹ نکالنے (جاز کیش، ایزی پیسہ، ایچ بی ایل، بینک الفلاح، یو بینک وغیرہ) کے چکر میں لگ جاتے ہیں، حالانکہ ہر میسج کا مطلب ایک جیسا نہیں ہوتا۔
براہِ کرم میسج کو غور سے پڑھیں:
اگر میسج میں لکھا ہو کہ "آپ کی رقم منتقل کی جا رہی ہے" تو اس کا مطلب ہے کہ پیمنٹ ایک ہفتے کے اندر ٹرانسفر ہوگی۔ اس صورت میں فوراً وڈرا نہیں ہوتی۔
اگر میسج میں واضح لکھا ہو کہ "آپ کی رقم منتقل ہو چکی ہے" تو اس کا مطلب ہے کہ پیمنٹ وصول ہو چکی ہے اور وڈرا کی جا سکتی ہے۔
لہٰذا تمام ریٹیلر سے گزارش ہے کہ میسج کو اچھی طرح پڑھ کر ہی رہنمائی کریں تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جزاک اللہ خیراً۔

وزیراعظم پاکستان کے رمضان ریلیف پیکیج 2026 میں اپنی اہلیت جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں https://pmrrp.nitb.gov.pk
18/02/2026

وزیراعظم پاکستان کے رمضان ریلیف پیکیج 2026 میں اپنی اہلیت جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
https://pmrrp.nitb.gov.pk

16/02/2026

اہم اطلاع:
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)
تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم رمضان پیکج کی تیاری اور موبلائزیشن کی وجہ سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری سروے اور سم ایکٹیویشن کی تمام سرگرمیاں ایک ماہ کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔ برائے مہربانی غیر ضروری پریشانی سے بچنے کے لیے فی الحال دفاتر کا رخ نہ کریں اور یہ اطلاع اپنے تمام جاننے والوں، خصوصاً مستحق خاندانوں تک ضرور پہنچائیں تاکہ ان کا وقت اور پیسہ ضائع نہ ہو۔

04/02/2026

Government employees

Address

Near PSO Pump
Peshawar
18200

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 16:29
Friday 08:30 - 16:30
Saturday 08:30 - 16:30

Website

http://www.bisp.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share