Pride Of Chitral

Pride Of Chitral About the Chitralis ..who made us proud
tourism ,nature, social, environmental, culture, arts, and the colors of Chitral
(1)

04/08/2026

بروز کے مقام پر مین شاہراہِ پر یہ پل جولائی 2015 میں سیلاب برد ہوا تھا ، جس کے بعد یہ عارضی لوہے کا پل بنایا گیا تھا ، جو کہ کل 03 اگست 11 سال بعد بہہ گیا۔
آللہ تعالیٰ تمام آفات سے محفوظ رکھے ۔

03/08/2026

دریائے چھترار
یا
دریائے بیکار

Welcome back to Peshawar Muhammad Khalid Khan(PSP) has been posted as AIG Logistics CPO Peshawar محمد خالد خان اے ائی جی...
03/08/2026

Welcome back to Peshawar

Muhammad Khalid Khan(PSP) has been posted as AIG Logistics CPO Peshawar

محمد خالد خان اے ائی جی لاجسٹک سی پی او پشاور تعینات

03/08/2026
تورکہو روڈ ورکوپ کے مقام پر بند، ٹی ٹی آر ایف کا احتجاج جاریبونی۔بوزند روڈ پر گزشتہ دو ماہ سے جاری تعمیری کام مکمل طور پ...
03/08/2026

تورکہو روڈ ورکوپ کے مقام پر بند، ٹی ٹی آر ایف
کا احتجاج جاری

بونی۔بوزند روڈ پر گزشتہ دو ماہ سے جاری تعمیری کام مکمل طور پر تعطل کا شکار ہونے کے خلاف تورکہو تریچ روڈ فورم (ٹی ٹی آر ایف) کی اپیل پر مقامی عوام نے آج ورکوپ کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے تورکہو روڈ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بونی۔بوزند روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے باعث علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بارہا یقین دہانیاں کرانے کے باوجود منصوبے پر عملی طور پر کام دوبارہ شروع نہیں کیا گیا۔

ٹی ٹی آر ایف کے مطابق فورم نے اس سے قبل ضلعی انتظامیہ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور سڑک کی تعمیر فوری طور پر دوبارہ شروع کی جائے، بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہوگی۔ فورم کا مؤقف ہے کہ تاحال متعلقہ اداروں نے طے شدہ معاہدوں اور یقین دہانیوں پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا، جس کے باعث احتجاج ناگزیر ہو گیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے ورکوپ کے مقام پر سڑک بلاک کر دی، جس سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

ٹی ٹی آر ایف کے ایک عہدیدار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ جب تک ضلعی انتظامیہ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے طے شدہ معاہدوں کے مطابق تعمیراتی کام دوبارہ شروع نہیں کرتے، اس وقت تک احتجاج اور سڑک کی بندش جاری رہے گی۔

02/08/2026

Scholarship #743
روشن مستقبل کی جانب ایک اور قدم: روز چترال آفس میں اسکالرشپ ایوارڈنگ کی پروقار تقریب

الحمدللہ، "ایک تعلیم یافتہ قوم" کے نصب العین کو عملی جامہ پہنانے کے سفر میں روز چترال (ROSE-Chitral) کی کاوشیں مسلسل جاری ہیں۔ آج روز چترال کے مرکزی دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار اسکالرشپ ایوارڈنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال کے پسماندہ علاقے ارسون (دروش) سے تعلق رکھنے والے ایک اور ہونہار طالب علم، قادر الرحمن کو ان کا اسکالرشپ لیٹر باقاعدہ طور پر تفویض کیا گیا۔

قادر الرحمن اب الحمد اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد سے ایم ایس کمپیوٹر سائنس (MS Computer Science) کے شعبے میں اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھیں گے۔ روز چترال کے خصوصی کوٹے کے تحت انہیں ٹیوشن فیس میں 50 فیصد کی شاندار اسکالرشپ فراہم کی گئی ہے، جس کی بدولت ان کی فیس کی مد میں تقریباً دو لاکھ روپے کی خطیر رقم معاف ہوگی۔

اس تقریب میں مہراکہ اِن گیسٹ ہاؤس (Mehraka Inn Guest House) کے سی ای او، جناب شہزادہ فہام عزیز نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، اور اپنے دستِ مبارک سے طالب علم کو اسکالرشپ لیٹر پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین روز چترال نے موجودہ معاشی حالات کی نشاندہی کی اور کہا کہ آج کے اس ہوشربا مہنگائی کے دور میں اعلیٰ تعلیم کا حصول غریب اور متوسط طبقے کے لیے انتہائی کٹھن ہو چکا ہے۔ انہوں نے چترال کے تعلیم یافتہ اور برسرِ روزگار طبقے، خصوصاً ڈاکٹرز، انجینئرز، اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری افسران سے پرزور اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اس کارِ خیر میں روز چترال کے دست و بازو بنیں۔

مہمانِ خصوصی جناب شہزادہ فہام عزیز نے بھی طالب علم کو مبارکباد دی اور چترال کے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم تعلیمی مشن میں روز چترال کا بھرپور ساتھ دیں۔ یقیناً، روز چترال جیسے فلاحی اداروں اور معاشرے کے دردمند افراد کے مخلصانہ تعاون سے ہی ہم اپنے نوجوانوں کی راہ میں حائل تعلیمی اور مالی رکاوٹوں کو دور کر سکتے ہیں۔

آئیے! مل کر اپنے ہونہار طلباء کا مستقبل سنواریں اور چترال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

02/08/2026

کوئی سیلاب میں بہے اور کوئی لکڑیاں لوٹے

02/08/2026

یہ ایک عام منظر ہے ، جب بھی سیلاب آتا ہے تو یہ لاپرواہ لوگ جانوں کی پرواہ کئے بغیر چند لکڑیوں کے لئے دریا میں اتر جاتے ہیں۔
کیا کہے انہیں، موقع پرست ، یا

02/08/2026

آج سہ پہر 4 بجے کے قریب جغور گول میں درمیانے درجے کا سیلاب آیا۔
مقامی افراد کے مطابق سیلاب سے زمینیات،کچھ گھروں اور ایک
رابطہ پل کو نقصان پہنچا ہے

Address

Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 00:00 - 00:00
Tuesday 00:00 - 00:00
Wednesday 00:00 - 00:00
Thursday 00:00 - 00:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pride Of Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share