Jamaat-E-Islami Cyber Force

Jamaat-E-Islami Cyber Force Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamaat-E-Islami Cyber Force, Dir.

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ریسکیو ریلیف اور کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سا...
17/08/2025

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ریسکیو ریلیف اور کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔

08/08/2025


الخدمت کاشمالی وزیرستان کے لیے ایک اور تحفہ الحمدللہ!  الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا (وسطی و جنوبی) کے   صدرمحترم خالد وق...
06/08/2025

الخدمت کاشمالی وزیرستان کے لیے ایک اور تحفہ

الحمدللہ!
الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا (وسطی و جنوبی) کے صدرمحترم خالد وقاص صاحب نے شمالی وزیرستان میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ جدید ڈائیگناسٹک لیبارٹری اور بلڈ بینک۔
کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یہ لیبارٹری اور بلڈ بینک ہزاروں مریضوں کے لیے آسان، معیاری اور سستے علاج کا ذریعہ بنے گا۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، مقامی معززین، ڈاکٹرز، سماجی کارکنان اور نوجوانوں نے شرکت کی اور الخدمت کے اس عظیم قدم کو سراہا۔

یہ منصوبہ الخدمت شمالی وزیرستان اور جماعت اسلامی ذمہ داران کی مسلسل کاوشوں اور تعاون کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
وزیرستان میں خدمت کا سفر ان شاء اللہ جاری رہے گا۔

04/08/2025

پی ٹی ائی نے 5 اگست احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور کشمیر سے مدد مانگ لی ۔

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے پلاننگ کے حوالے سے اخرمیں بہت اہم پیغام جاری کیا ۔

جو سب کو ضرور سننا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  5 اگست کے احتجاج میں امیدیں ختم ہونے کے بعد 14 اگست تک توسیع کا فیصلہ کیا۔یاد رہے پی ٹی ...
04/08/2025

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کے احتجاج میں امیدیں ختم ہونے کے بعد 14 اگست تک توسیع کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے پی ٹی ائی کو 5 اگست یوم کشمیر سے کافی مسئلہ بن گیا تھا

03/08/2025

دیرلوئیر
9 مئی واقعات سے پہلے عمران خان صاحب کی گرفتاری پر ایم پی اے ملک لیاقت صاحب کا جارہانہ خطاب
خان صاحب کو رہا نہ کرنے پر دیرچھاونیز کو ایک دوسرے سے مارنے کا زبردست اعلان
یاد رہے اسکے بعد پی ٹی ائی کارکنان سے بلامبٹ چھاونی میں پنکھوں، ٹیبلوں ،دروازوں حتی کی تاریخی توپوں تک کوئی بھی چیز نہیں بچا تھا

جماعت اسلامی کے دو طرح کے لوگایک وہ، جنہیں جماعت اسلامی نے تربیت دی، عزت دی، مقام دیا، بولنا سکھایا، وسائل مہیا کیے، ایو...
03/08/2025

جماعت اسلامی کے دو طرح کے لوگ
ایک وہ، جنہیں جماعت اسلامی نے تربیت دی، عزت دی، مقام دیا، بولنا سکھایا، وسائل مہیا کیے، ایوانوں تک پہنچایا، وزارتیں دیں اور تنظیمی ذمہ داریاں سونپیں۔
مگر جیسے ہی وہ تھوڑے سے مقبول ہوئے، کسی نے جماعت کو چھوڑ دیا، کسی نے اجتماعیت کو، اور کچھ نے خود کو ہی سب کچھ سمجھ لیا۔
جبکہ دوسری قسم کے وہ افراد ہیں، جنہیں جماعت اسلامی نے نہ وسائل دیے، نہ عہدے، نہ ہی کبھی جماعت کی نشان پر الیکشن لڑایا۔
انہوں نے صرف جماعت سے تربیت حاصل کی، اور باقی سب کچھ اپنی محنت، اخلاص اور مسلسل جدوجہد سے حاصل کیا۔ اور بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا۔
جب اللہ نے انہیں مقبولیت دی، تو انہوں نے اسے جماعت اسلامی کی تربیت کا ثمر قرار دیا، خود کو جماعت کا ادنا کارکن سمجھا، امیرجماعت کاہرحکم سرآنکھوں پر تسلیم کیا
اور جماعت اسلامی کو بلوچستان کی سب سے پاپولر جماعت بنانے کا عزم کیا۔

ایک تو مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ہیں۔

اور یقیناً دوسری قسم کے افراد کو آپ سب بخوبی پہچانتے ہونگے۔

فرق صرف ظرف کا ہے۔
کوئی ظرف کی بلندی پر چمک اٹھا،
اور کوئی شہرت کے زوال میں گم ہو گیا۔

--

حالات دن بدن آپریشن کے طرف بڑھتا جارہا ہے
03/08/2025

حالات دن بدن آپریشن کے طرف بڑھتا جارہا ہے

03/08/2025

حافظ نعیم الرحمٰن نوجوانوں کو مایوس نہیں کرتے بلکہ امید دلاتے ہے

02/08/2025

دیر لوئیر سے منتخب ایم این اے بشیر خان نے کہا کہ
آمن کا واحد حل یہ ہے کہ 1180 پارلیمنٹیر اور
دو تین سو جرنیلوں کو مارنا چائیے

کیا امن کا واحد راستہ یہ ہے۔؟؟
ایک زمہ دار شخص کو اس طرح الفاظ استعمال کرنا چاہئیے جس سے ملک میں مذید خونریزی اور انتشار پھیلنے کا خطرہ ہوں؟

مولانا ہدایت الرحمن کے لانگ مارچ کے 8 مطالبات کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد یہ...
01/08/2025

مولانا ہدایت الرحمن کے لانگ مارچ کے 8 مطالبات کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں ایک مربوط اور مؤثر ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ کمیٹی آئندہ 10 دنوں میں اپنا کام شروع کرے گی۔
اس کمیٹی میں لانگ مارچ کے قائدین، حکومتی اتحادی جماعتوں کے نمائندے، وفاقی و صوبائی انتظامی و سیکیورٹی اداروں کے اہلکار، بلوچستان حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شامل ہوں گے۔
یوں طویل مذاکرات کے بعد ایک مثبت، قابلِ عمل اور جامع ورکنگ ماڈل کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، جس سے امید ہے کہ بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف عملی پیش رفت ہوگی۔

Address

Dir

Telephone

+923005592660

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-E-Islami Cyber Force posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamaat-E-Islami Cyber Force:

Share