ANP District Khyber

ANP District Khyber The official page of Awami National Party
Khyber.

کل، 5 ستمبر کو ملک محمد حسین حاجی کے حجرے، قبیلہ ملک دین خیل میں عوامی نیشنل پارٹی کا ایک بہت بڑا اور تاریخی شمولیتی پرو...
04/09/2026

کل، 5 ستمبر کو ملک محمد حسین حاجی کے حجرے، قبیلہ ملک دین خیل میں عوامی نیشنل پارٹی کا ایک بہت بڑا اور تاریخی شمولیتی پروگرام منعقد ہوگا، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کی تمام سینئر اور جونیئر قیادت شرکت کرے گی۔
اس شمولیتی پروگرام سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی آنے والے چند ہی مہینوں میں پورے ضلع خیبر میں کامیابی کے ساتھ مزید آگے بڑھے گی۔ صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر، سفیر آمن عبدالرزاق آفریدی کی قیادت میں ضلع خیبر سے ایک تاریخی سیاسی قافلہ روانہ ہوگا۔
حقیار آفریدی
سوشل میڈیا سیکرٹری، ضلع خیبر

04/09/2026

د تیراه په ښکلې خاوره، د غرونو په لمنو او د چینو د رڼو اوبو په شور کې، د صدیق چراغ آفریدی له خوږ غږ او شاعرانه احساس سره د غزل یوه زړه‌راښکونکې محفل.
د تیراه طبیعي ښکلا او د شعر خوږوالی یو ځای، داسې فضا جوړوي چې د هر حساس زړه تارونه راپاروي.

ان شاء اللہ!عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کی سرزمین پر ایک تاریخی شمولیتی پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے، جس میں سینکڑوں افرا...
03/09/2026

ان شاء اللہ!

عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کی سرزمین پر ایک تاریخی شمولیتی پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے، جس میں سینکڑوں افراد باچا خان کے قافلے اور سرخ پرچم تلے شامل ہوں گے۔

یہ شمولیت صرف افراد کی نہیں بلکہ امن، جمہوریت، پختون قومی حقوق اور باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے پر اعتماد کا اظہار ہوگی۔

ان شاء اللہ، ضلع خیبر کی سرزمین ایک بار پھر لال لال لہرائے گی اور عوامی نیشنل پارٹی مزید مضبوط قوت بن کر ابھرے گی۔

#باچاخان

شمولیتی پروگرام بروز ہفتہ ملک دین خیل ان شاء اللہ ضلع خیبر میں بڑی تعداد میں نوجوانان عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیا...
03/09/2026

شمولیتی پروگرام بروز ہفتہ ملک دین خیل
ان شاء اللہ ضلع خیبر میں بڑی تعداد میں نوجوانان عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ 🚩✌️

وزیرِ اعلیٰ صاحب! اپنے صوبے کا خیال رکھیں۔ آپ سرکاری خزانے کے پیسوں پر کبھی لاہور اور کبھی کراچی گھومتے پھرتے ہیں، جبکہ ...
03/09/2026

وزیرِ اعلیٰ صاحب! اپنے صوبے کا خیال رکھیں۔ آپ سرکاری خزانے کے پیسوں پر کبھی لاہور اور کبھی کراچی گھومتے پھرتے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں بیڈ نہیں، سکولوں میں کتابیں نہیں اور صوبے کے حالات دن بہ دن گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ صاحب، دوروں اور سیر سپاٹوں کے بجائے اپنی توجہ صوبے کے عوام کے مسائل پر مرکوز کریں۔

زیرک آفریدی
ترجمان اے این پی جمرود

🌹جناب اقتدار علی صاحب — ایک شاندار تعلیمی سفر کو خراجِ تحسین 🌹کچھ لوگ صرف اپنی ملازمت پوری کرتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنی ذ...
03/09/2026

🌹جناب اقتدار علی صاحب — ایک شاندار تعلیمی سفر کو خراجِ تحسین 🌹

کچھ لوگ صرف اپنی ملازمت پوری کرتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنی ذمہ داری کو مشن سمجھ کر انجام دیتے ہیں۔
جناب اقتدار علی صاحب کا تین دہائیوں سے زائد پر محیط تعلیمی سفر اسی عزم، محنت، خلوص اور خدمت کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

📚 تعلیم سے خدمت تک

3 اکتوبر 1972ء کو گاؤں ابدرہ، پشاور میں پیدا ہونے والے جناب اقتدار علی صاحب نے 1988ء میں ایف جی پبلک سکول پشاور سے میٹرک، 1990ء میں ایف جی ڈگری کالج پشاور سے ایف اے، 1992ء میں بی اے اور 1998ء میں پاکستان اسٹڈی سنٹر، یونیورسٹی آف پشاور سے پاکستان اسٹڈیز میں ایم اے کیا۔

18 مئی 1992ء کو بطور PST گورنمنٹ پرائمری سکول نودہ پایان پشاور سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ 2003ء میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بطور سبجیکٹ اسپیشلسٹ پاکستان اسٹڈیز (BPS-17) منتخب ہوئے۔

مختلف سرکاری تعلیمی اداروں میں بطور سبجیکٹ اسپیشلسٹ، قائم مقام پرنسپل اور وائس پرنسپل اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے ادا کرتے رہے۔

16 اپریل 2015ء کو BPS-18 اور 16 مارچ 2023ء کو BPS-19 میں ترقی حاصل کی۔

🏫 جمرود میں ایک نئی مثال

جب انہیں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 جمرود، ضلع خیبر کا پرنسپل مقرر کیا گیا تو انہوں نے سکول کی انتظامی اور تعلیمی ضروریات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کیے۔

مختصر عرصے میں سکول کو ایک ڈیجیٹل سکول کی شکل دینا ان کی نمایاں کامیابیوں میں شمار ہوتا ہے۔

💻 ڈیجیٹل تبدیلی کے نمایاں اقدامات:

🔹 ای-حاضری کا نظام
🔹 حاضری کے خلاصے اور الرٹس
🔹 آن لائن DMC
🔹 آن لائن نوٹسز
🔹 آن لائن داخلہ
🔹 مختلف انتظامی امور کی ڈیجیٹلائزیشن

یہ اقدامات صرف ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں بلکہ تعلیمی اداروں میں شفافیت، نظم و ضبط اور جدید طرزِ انتظام کی طرف ایک اہم قدم تھے۔

🏆 اعزاز جو محنت کا اعتراف ہے

جناب اقتدار علی صاحب کی بہترین انتظامی کارکردگی اور سکول کو ڈیجیٹل بنانے کی کامیاب کاوشوں کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے انہیں 50,000 روپے نقد انعام اور بہترین پرنسپل کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

یہ اعزاز دراصل صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ اس سوچ، محنت اور جذبے کا اعتراف ہے جس نے ایک سرکاری سکول کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

🌟 ایک استاد، ایک منتظم، ایک رہنما

جناب اقتدار علی صاحب کا سفر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر قیادت میں اخلاص، ارادے میں پختگی اور کام میں محنت ہو تو محدود وسائل میں بھی بڑی تبدیلی ممکن ہے۔

1992ء میں بطور PST شروع ہونے والا یہ سفر آج BPS-19 پرنسپل کی حیثیت سے ایک قابلِ فخر مقام تک پہنچ چکا ہے۔

جناب اقتدار علی صاحب کو ان کی شاندار تعلیمی خدمات، مثالی انتظامی کارکردگی اور سرکاری تعلیم کے شعبے میں قابلِ قدر کردار پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 🌹👏

اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، صحت اور عزت عطا فرمائے اور ان کی خدمات کو تعلیم و تربیت کے میدان میں مزید ثمر آور بنائے۔ آمین۔ 🤲
🇵🇰 خدمتِ تعلیم — خدمتِ قوم 🇵🇰

♠️♦️خپلواک افریدی ♦️♠️
پریس سیکرٹری ملگری استاذان ضلع خیبر
#جمرود #خیبر #تعلیم

صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر، سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی سے اے این پی تحصیل جمرود کی کابینہ کے وفد نے ملاقات کی۔وفد می...
03/09/2026

صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر، سفیرِ امن عبدالرزاق آفریدی سے اے این پی تحصیل جمرود کی کابینہ کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں صدر اے این پی تحصیل جمرود سلیمان آفریدی، جنرل سیکرٹری سیف اللہ عباس، ترجمان زیرک، اشفاق آفریدی سمیت دیگر ساتھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران ضلع خیبر خصوصاً تحصیل جمرود کی موجودہ علاقائی و سیاسی صورتحال، تنظیمی امور، پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر اے این پی تحصیل باڑہ عبدالواحد آفریدی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پارٹی کی تنظیمی فعالیت، کارکنان کے باہمی رابطے اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید منظم اور مضبوط بنایا جائے گا۔

02/09/2026

پشاور: صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونحوا میاں افتخار حسین صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ سے اے این پی ضلع خیبر کے صدر عب...
02/09/2026

پشاور: صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونحوا میاں افتخار حسین صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ سے اے این پی ضلع خیبر کے صدر عبدالرزاق آفریدی کی قیادت میں وفد کی باچا خان مرکز میں ملاقات، ملاقات میں ضلع خیبر میں امن و امان کی صورتحال، مختلف تنظیمی امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد میں صدر تحصیل باڑہ عبدالواحد آفریدی، صدر تحصیل تیراہ شاہین سحر، ضلعی سالار خدائی خدمتگار آرگنائزیشن فضل رحمان، مسعود آفریدی، عامر آفریدی، تحصیل باڑہ ترجمان نبی خان آفریدی اور دیگر شامل تھے۔

| |

انشاءاللہ
02/09/2026

انشاءاللہ

Address

District Khyber
Peshawar
25000

Telephone

+923139696984

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP District Khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ANP District Khyber:

Shortcuts

Share