26/07/2026
کچھ شخصیات الفاظ سے نہیں، اپنے کردار اور عمل سے پہچانی جاتی ہیں۔ نجیب انجم سر بھی انہی میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے صرف ایک استاد کی حیثیت سے نہیں بلکہ ہر مرحلے پر میری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔ تعلیم ہو، کیریئر ہو، سماجی خدمت ہو یا دیگر شعبے، ہر موقع پر ان کی خاموش مگر مضبوط حمایت میرے ساتھ رہی۔ وہ واقعی ان لوگوں میں سے ہیں جو کم بولتے ہیں اور زیادہ عمل کرتے ہیں۔
حالیہ یوتھ کمیٹی جہان پاسہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں بھی ماسٹر نجیب انجم سر اور ان کی پوری ٹیم کا کردار قابلِ تحسین رہا۔ انہوں نے پسِ منظر میں رہتے ہوئے اپنی محنت، خلوص اور بہترین ٹیم ورک سے اس شاندار ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
دل کی گہرائیوں سے ان کا شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ ماسٹر نجیب انجم سر کو ہمیشہ صحت، عزت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔