جمعیت طلباء اسلام ضلع پشاور

جمعیت طلباء اسلام ضلع پشاور جمعیت طلباء اسلام ضلع پشاور
(1)

جمعیت طلباء اسلام کیا ہے؟
05/09/2026

جمعیت طلباء اسلام کیا ہے؟

03/09/2026
جمعیت طلباء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تشکیل دی گئی نمائندہ سوشل میڈیا ٹیم کے تمام نومنتخب ذمہ داران کو جمعیت ط...
01/09/2026

جمعیت طلباء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تشکیل دی گئی نمائندہ سوشل میڈیا ٹیم کے تمام نومنتخب ذمہ داران کو جمعیت طلبہ اسلام ضلع پشاور کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
بالخصوص ضلع پشاور کے متحرک اور باصلاحیت نوجوانان محمود الحسن اور صاحبزادہ عطااللہ شاہ کو خصوصی مبارکباد، جن کی جماعتی خدمات، محنت کسی سے پوشیدہ نہیں
اللہ تعالیٰ تمام نومنتخب ذمہ داران کو اخلاص استقامت اور بہترین انداز میں جماعت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

جمعیت طلباء اسلام کیا ہے؟
01/09/2026

جمعیت طلباء اسلام کیا ہے؟

جمعیت طلباء  اسلام کے ساتھیوں کی حاجی نورہاد گل صاحب کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت اور دل...
31/08/2026

جمعیت طلباء اسلام کے ساتھیوں کی حاجی نورہاد گل صاحب کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

ایک سالہ سفر، ایک مخلص سرپرست، بے شمار شفقتیں اور مسلسل حوصلہ افزائی۔۔۔ ❤️سینیٹر حضرت مولانا عطاء الحق درویش صاحب کی سرپ...
26/08/2026

ایک سالہ سفر، ایک مخلص سرپرست، بے شمار شفقتیں اور مسلسل حوصلہ افزائی۔۔۔ ❤️

سینیٹر حضرت مولانا عطاء الحق درویش صاحب کی سرپرستی میں جمعیت طلباء اسلام خیبرپختونخوا نے تنظیمی میدان میں جو سفر طے کیا، اس میں درویش صاحب کی رہنمائی، شفقت اور تعاون ہمیشہ ہمارے لیے قوت کا باعث رہا۔

16 اگست کے صوبائی اجلاس میں درویش صاحب علالت کے باعث شریک نہ ہو سکے، اسی لیے صوبائی نظم کی جانب سے تیار کردہ اعزازی شیلڈ آج ان کی خدمت میں پیش کی گئی۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الحسیب حقانی صاحب ہمراہ ہے

یہ شیلڈ صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ محبت، اعتماد اور ایک سالہ سرپرستی پر تشکر کا اظہارہے۔

اللہ تعالیٰ درویش صاحب کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور ہمیں ان کی رہنمائی میں مزید اخلاص و محنت کے ساتھ تنظیمی سفر جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

 #خدمتِ_مہمانانِ_گرامیجمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلسِ عمومی کے اجلاس میں تشریف لانے والے معزز مہمانانِ گرا...
23/08/2026

#خدمتِ_مہمانانِ_گرامی
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلسِ عمومی کے اجلاس میں تشریف لانے والے معزز مہمانانِ گرامی کی خدمت و میزبانی کے لیے کے پُرجوش اور متحرک نوجوان بھرپور جذبے کے ساتھ حاضر رہے۔
خدمت ہمارا اعزاز، مہمان نوازی ہماری روایت

22/08/2026

جمعیتہ طلباء اسلام خیبرپختونخوا سالانہ کارکردگی رپورٹ پر صوبائی مجلسِ عمومی کا اظہارِ اطمینان
جمعیت طلباء اسلام خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر حافظ طاہر شاہ نے آج جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام منعقدہ مجلسِ عمومی کے اجلاس میں جمعیت طلباء اسلام خیبرپختونخوا کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
یہ رپورٹ صوبائی امیر سینیٹر حضرت مولانا عطاء الرحمٰن صاحب، ناظمِ عمومی و سرپرستِ اعلیٰ حضرت مولانا سینیٹر الحق درویش صاحب اور صوبائی مجلسِ عاملہ کے تمام اراکین کی موجودگی میں پیش کی گئی
صوبائی صدر طاہر شاہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران جے ٹی آئی کی تنظیمی، تعلیمی، تربیتی، دعوتی اور طلبہ رابطہ مہمات سمیت مختلف شعبوں میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحۂ عمل سے مجلسِ عمومی کو آگاہ کیا
کارکردگی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد مجلسِ عمومی کے اراکین اور اضلاع کے ذمہ داران نے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی قیادت کی کاوشوں کو سراہا
اجلاس میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ جے ٹی آئی آئندہ بھی تعلیم، تربیت، تنظیم اور طلبہ کی فکری و اخلاقی رہنمائی کے میدان میں اپنی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائے گی

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمعیت طلباء اسلام ضلع پشاور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share