Bara updates

Bara updates We would like to share Bara news updates about Bara developments

محمد اسلام آفریدی نے زوان اکاخیل اتحاد  بطور پریس سیکرٹری اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے و...
03/07/2026

محمد اسلام آفریدی نے زوان اکاخیل اتحاد بطور پریس سیکرٹری اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت قوم اکاخیل کی سطح پر قائم کسی بھی یونین، تنظیم یا اتحاد میں ان کا کوئی عہدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی تنظیمی ذمہ داری کے حامل ہیں۔

قوم اکاخیل کا ہر نوجوان تمام سیاسی و سماجی شخصیات اور معزز مشران ان کے لیے یکساں طور پر قابلِ احترام اور قابلِ قدر ہیں۔ ان کی کوشش ہمیشہ قومی اتحاد، بھائی چارے، باہمی احترام اور اجتماعی مفاد کے فروغ کے لیے رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔

محمد اسلام آفریدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ذاتی، سیاسی اور تنظیمی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر پوری قوم اکاخیل کی خدمت اور مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

منجانب محمد اسلام آفریدی پریس سیکرٹری زوان اکاخیل اتحاد

تیراہ میدان واپسی کے حوالے سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کی جانب سے ڈیڈ لائن دینا دراصل عوام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف...
22/06/2026

تیراہ میدان واپسی کے حوالے سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کی جانب سے ڈیڈ لائن دینا دراصل عوام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک صوبائی ممبر اسمبلی ہونے کے باوجود کیا انہوں نے متعلقہ اداروں، صوبائی حکومت اور سیکیورٹی حکام سے باقاعدہ منظوری اور واضح لائحہ عمل حاصل کیا ہے یا محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے اعلانات کیے جا رہے ہیں؟

تیراہ کے عوام گزشتہ کئی مہینوں سے اپنے گھروں، زمینوں اور بنیادی حقوق کی بحالی کے منتظر ہیں۔ ایسے حساس اور اہم مسئلے پر غیر ذمہ دارانہ بیانات اور غیر واضح ڈیڈ لائنز دینا عوام کی توقعات کے ساتھ کھیلنے کے سوا کچھ نہیں۔ اگر مقررہ وقت پر واپسی نہ ہوئی تو کیا ایم پی اے صاحب اپنی سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری قبول کریں گے؟

حقیقت یہ ہے کہ تیراہ کے مسائل نعروں، پریس کانفرنسوں اور سوشل میڈیا بیانات سے حل نہیں ہوں گے۔ اگر صوبائی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا جاتا تو آج تیراہ کے عوام کو واپسی کے لیے نئی نئی ڈیڈ لائنز سننے کی ضرورت نہ پڑتی۔

تیراہ کے عوام اب خالی دعووں اور سیاسی اعلانات سے مطمئن نہیں ہوں گے۔ وہ عملی اقدامات، سرکاری نوٹیفکیشن، واضح حکومتی فیصلے اور زمین پر نظر آنے والے نتائج چاہتے ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ عوام کو خواب دکھانے کے بجائے حقائق بتائے جائیں اور سیاسی فائدے کے لیے ان کے جذبات کو استعمال کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے

سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی کے حجرہ حیات آباد اکاخیل قومی کونسل کی دعوت پر چوبیس ۲۴ رکنی کمیٹی کے معزز مشران کا ایک اہم ...
22/06/2026

سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی کے حجرہ حیات آباد
اکاخیل قومی کونسل کی دعوت پر چوبیس ۲۴ رکنی کمیٹی کے معزز مشران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں قومی کونسل کے مشران چئیرمین حاجی خیال زمان ،کونسل مشران حاجی عجب خان ،حاجی عبدل جلال ،حاجی محترم ،حوالدار ،سابقہ امیدوار حاجی سہیل احمد تیراہ اکاخیل مشر جدران بھی شریک ھوئے ۔

سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی نے ۲۴ رکنی کمیٹی معزز مشران کو خوش آمدید کہا اور اکاخیل قومی کونسل کی جانب سے آفریدی اتحاد اور قومی یکجہتی کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے تیراہ متاثرین کے حقوق کے حصول کے لیے چوبیس رکنی کمیٹی کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور آفریدی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے چوبیس رکنی کمیٹی کے تعاون کی درخواست کی۔

جواباً مولانا حضرت خان، حاجی ظاہر شاہ، ڈاکٹر نوروز اور مشر حاجی اطلس خان ،حاجی اکبر ،کمال الدین نے اکاخیل قومی کونسل کے اتحاد و اتفاق کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مولانا حضرت خان نے چوبیس رکنی کمیٹی کی جانب سے تیراہ متاثرین کے حقوق کے حصول کے لیے ابتدا سے لے کر آج تک کیے گئے اقدامات اور جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

حاجی ظاہر شاہ، ڈاکٹر نوروز، مشر حاجی اطلس خان اور دیگر مشران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے اور قومی مسائل کا حل باہمی مشاورت، یکجہتی اور مشترکہ جدوجہد میں مضمر ہے۔

آخر میں اکاخیل قومی کونسل کے چیئرمین نے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قومی کونسل کی تجاویز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی مفادات، تیراہ متاثرین کے حقوق اور اکاخیل قوم کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے تمام فریقین مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے

شاہد آفریدی سپورٹس کمپلیکس اور زمینی تنازعہبعض لوگ بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں کہ سابقہ ایم پی اے شاہد آفریدی سپورٹس کم...
17/06/2026

شاہد آفریدی سپورٹس کمپلیکس اور زمینی تنازعہ

بعض لوگ بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں کہ سابقہ ایم پی اے شاہد آفریدی سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اصل مسئلہ سپورٹس کمپلیکس کی مخالفت نہیں بلکہ زمین کے تنازعے کا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ افراد اپنی تمام تر توجہ عوامی مفاد کے بجائے کمیشن اور ذاتی مفادات پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ان کے نزدیک مسئلے کا حل انصاف اور عوامی اتفاقِ رائے نہیں بلکہ صرف تعمیراتی کام اور اس سے وابستہ مالی فوائد ہیں۔

یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ زمین کے تنازعے کے دونوں فریق اسی حلقے کے عوام ہیں۔ ایک عوامی نمائندے کی ذمہ داری صرف منصوبوں کا افتتاح کرنا نہیں بلکہ اپنے حلقے کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنا بھی ہے۔ عوام ووٹ اس لیے نہیں دیتے کہ ان کے درمیان اختلافات اور کشیدگی پیدا کی جائے، بلکہ اس لیے دیتے ہیں کہ ان کے مسائل کو انصاف اور تدبر کے ساتھ حل کیا جائے۔

اس کی واضح مثال سابقہ دور میں بیسے پہاڑ ٹاپ پر منظور ہونے والا ریسٹورنٹ منصوبہ ہے۔ اگرچہ وہ منصوبہ سیاحت اور تفریح کے لحاظ سے مفید تھا، لیکن جب شلوبر قوم نے اس پر اپنے تحفظات اور اعتراضات کا اظہار کیا تو سابقہ ایم پی اے نے عوامی جذبات اور مطالبات کا احترام کرتے ہوئے اس منصوبے کو ختم کر دیا۔ اس فیصلے میں ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی مفاد اور سماجی ہم آہنگی کو ترجیح دی گئی۔

آج بھی اصول وہی ہونا چاہیے کہ متنازعہ معاملات میں قانون، انصاف اور عوامی اتفاقِ رائے کو مقدم رکھا جائے۔ ترقیاتی منصوبے اہم ہیں، لیکن عوام کے درمیان تنازعہ اور نفرت پیدا کرکے کوئی بھی ترقی دیرپا نہیں ہو سکتی۔

فرق واضح ہے:
حقیقی قیادت اور نمائندگی کا مطلب عوام کے حقوق کا تحفظ، انصاف کا ساتھ اور امن و اتحاد کو فروغ دینا ہے، نہ کہ ہر معاملے کو ذاتی مفاد، کمیشن یا وقتی فائدے کی نظر کرنا

31/05/2026
26/04/2026

Address

Bara District Khyber
Peshawar
25100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bara updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share