24/11/2025
آج چیئرمین صوبائی زکوٰۃ کونسل جناب امتیاز خان اور چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کونسل جناب عمران جان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر/ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ہسپتال کی کارکردگی، عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مستحق مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین صوبائی زکوٰۃ کونسل جناب امتیاز خان نے ہسپتال کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور اس موقع پر مستحق مریضوں کے علاج و ادویات کی فراہمی کے سلسلے میں 20 لاکھ روپے (2,000,000) کا چیک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ کے حوالے کیا۔
ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ نے اس تعاون پر صوبائی زکوۃ کونسل چیئرمین اور ضلعی زکوٰۃ کونسل چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد ہسپتال میں زیرِ علاج غریب اور نادار مریضوں کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوگی.