26/12/2025
#پاراچنار
سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے سرحدی علاقے بغدی میں صحت کی بنیادی مرکز ڈسپنسری اور ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی پی ضلع کرم کی کابینہ اور اقوام بغدی کے مشران اور جوان بھی موجود تھیں میڈیا سے بات چیت میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دور دراز علاقہ ہونے کے باعث علاقہ بغدی گوں نا گوں مسائل سے دوچار ہیں جن میں صحت اور پانی بنیادی مسلہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اس علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مسلہ حل کردیا اور انشاء اللہ روڈ سمیت دیگر مسئلوں کے حل کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں علاقہ بغدی کے عمائدین نے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پسماندہ علاقے میں صحت کی بنیادی مرکز قائم کرکے ان کا دیرینہ مسلہ حل کردیا مشران کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ اپنے مریضوں کو علاج کیلئے بروقت پاراچنار نہیں پہنچا سکتے تھے علاقے میں بی ایچ یو نہ ہونے کے باعث اکثر ان کے مریض خصوصا نوزائیدہ بچے فوت ہوجاتے تھے اب اللہ کے فضل سے انہیں گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مہیا ہونگے جس پر وہ وفاقی وزیر کا تہہ دل سے مشکور ہیں اسی طرح بغدی میں پانی کا مسلہ سنگین تر تھا جس پر وفاقی وزیر نے مختلف دیہاتوں میں ٹیوب ویل بناکر ابنوشی کا مسئلہ قریبا کم کردیا اور انشاء اللہ مزید توقع ہے کہ وفاقی وزیر اس سلسلے میں علاقے کو سہولیات فراہم کریں گے اس سے قبل وفاقی وزیر ڈوگر میں خوارج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حوالدار عادل حسین کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی پی ضلع کرم کے صدر حشمت بنگش اور جنرل سیکرٹری چیئرمین ملک سید اصغر اور دیگر کابینہ ممبران بھی موجود تھیں
Pakistan Peoples Party - PPP
Pakistan Peoples Party - Khyber Pakhtunkhwa
Bilawal Bhutto Zardari
Faisal Karim Kundi
Asif Ali Zardari
Aseefa Bhutto Zardari
Nadeem Afzal Chan