Sher Ali Afridi MPA PK77

Sher Ali Afridi MPA PK77 PK77 Social Media Team

05/08/2026
قائمہ کمیٹی برائے سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر  کا اجلاس قائم مقام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور رکن صوبائی اسمبلی  ش...
20/07/2026

قائمہ کمیٹی برائے سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کا اجلاس قائم مقام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین اور صوبائی اسمبلی کے ممبران ارباب عثمان، رجب علی عباسی، آمنہ سردار، حدیجہ بی بی، نیلوفر بابر اور شازیہ جدون نے شرکت کی، جبکہ محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی استعداد کار میں اضافے، ادارہ جاتی بہتری اور سیاحتی شعبے کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اتھارٹیز میں دستیاب افرادی قوت کی تفصیلات بھی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں۔قائم مقام چیئرمین قائمہ کمیٹی شیر علی آفریدی نے ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات کے داخلی اور خارجی راستوں پر جدید سہولت مراکز (فیسلٹیشن سینٹرز) قائم کیے جائیں، رہنمائی اور آگاہی کے لیے مؤثر سائن بورڈ نصب کیے جائیں، سیاحوں کی رہنمائی کے لیے ٹورازم پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ سیاحوں کی سہولت کے لیے آن لائن پورٹل اور موبائل ایپ کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں محکمہ ثقافت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی پیش کی جائے۔اجلاس کے دوران محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 میں مجموعی طور پر 58 منصوبے شامل ہیں، جن میں 32 جاری جبکہ 26 نئے منصوبے ہیں۔ نئے منصوبوں میں آثارِ قدیمہ کے 7، سیاحت کے 8 اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 11 منصوبے شامل ہیں۔قائمہ کمیٹی کے اراکین نے نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں سیاحت، ثقافت اور آثارِ قدیمہ کے شعبوں کو مزید فروغ دے کر خیبرپختونخوا کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایک پرکشش سیاحتی مرکز بنایا جائے گا۔

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈیک چیرمین شیر علی آفریدی پبلک ڈے کے موقع پر اپنے اپنے آفس میں موجود، جہاں انہوں نے عوا...
13/07/2026

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈیک چیرمین شیر علی آفریدی پبلک ڈے کے موقع پر اپنے اپنے آفس میں موجود،

جہاں انہوں نے عوامی مسائل سنے اور مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر شہریوں نے اپنے علاقائی اور انفرادی مسائل پیش کیے، جن کے حل کے لیے ایم پی اے شیر علی آفریدی نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا بروقت حل حکومتِ خیبرپختونخوا کی اولین ترجیح ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی خصوصی کوششوں سے یونین کونسل آضاخیل میں شاہ جی آباد میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل، ٹیوب...
10/07/2026

رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی خصوصی کوششوں سے یونین کونسل آضاخیل میں شاہ جی آباد میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل، ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور یونین کونسل آضاخیل میں مزید 3 نئے ٹیوب ویلز پر بھی کام جلد شروع

​رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی خصوصی فنڈز اور ذاتی دلچسپی سے گل شاہ بابا، شاہ جی آباد میں ٹیوب ویل کی ری بورنگ اور نئی سپلائی لائن بچھانے کا کام کامیابی سے جاری

​علاقے میں پانی کی شدید قلت اور پرانے ٹیوب ویل کی خرابی کے باعث مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔ عوامی شکایات اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایم پی اے شیر علی آفریدی نے فوری ایکشن لیا اور اپنے خصوصی فنڈز سے ٹیوب ویل کی ری بورنگ اور نئے پائپ لائنز کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

اس منصوبے کی تکمیل سے شاہ جی آباد اور گردونواح کے سینکڑوں گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی شروع ہو گئی ہے۔
​مزید برآں، عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے مذکورہ ٹیوب ویل پر نئے سولرائزیشن سسٹم (شمسی توانائی) کا کام بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں پانی کی سپلائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے انشاء اللہ بہت جلد مزید 3 نئے ٹیوب ویلز پر بھی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

​مقامی عمائدین اور اہل علاقہ نے ان اقدامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شیر علی آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے عوام کا ایک دیرینہ اور بڑا مسئلہ حل کر کے اپنے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

​"عوام کو بنیادی سہولیات، خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شاہ جی آباد کے عوام کو اب بجلی کا محتاج نہیں رہنا پڑے گا اور نئے منصوبوں سے پورے علاقے میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔ حلقے کی ترقی و خوشحالی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا۔"شیر علی آفریدی

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی کے فنڈز سے یونین کونسل آضاخیل میں جامعہ مسجد مامو خیل شاجی آباد میں مسجد ک...
08/07/2026

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی کے فنڈز سے یونین کونسل آضاخیل میں جامعہ مسجد مامو خیل شاجی آباد میں مسجد کی سولرائزیشن کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے،

اس منصوبے کی تکمیل سے ان شاء اللہ مسجد میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگی اور نمازیوں کے ساتھ ساتھ جامعہ کے طلبہ کو بھی گرمی کے موسم میں بڑی سہولت میسر آئے گی۔

عوامی مسائل کا حل اور حلقے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے

ایم پی اے شیر علی آفریدی کی انتھک کوششیں رنگ لے آئیںممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی خصوصی دلچسپی اور انتھک کوششوں ک...
20/06/2026

ایم پی اے شیر علی آفریدی کی انتھک کوششیں رنگ لے آئیں

ممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی خصوصی دلچسپی اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں علاقے کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

*بی آر ٹی کی توسیع*
عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے بی آر ٹی کو "زنگلی بازار" تک توسیع دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے سے علاقے کے لوگوں کو سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی اور پشاور شہر تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

*شمشتو ہسپتال کی اپ گریڈیشن*
شمشتو میں واقع کیٹیگری ڈی (Category-D) ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔

*تحصیل حسن خیل کے لیے 1 ارب روپے پیکج کی منظوری*
ایم ایس ڈی آئی (MSDI) کے تحت تحصیل حسن خیل کے لیے 1 ارب روپے کی خطیر رقم منظور کی گئی ہے، جو علاقے میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور دیگر فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

اس موقع پر ایم پی اے شیر علی آفریدی نے کہا کہ حلقہ کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل میری اولین ترجیح ہے۔ ان منصوبوں کی منظوری علاقے میں خوشحالی کا ایک نیا دور ثابت ہوگی۔ انہوں نے ان منصوبوں کی منظوری میں تعاون کرنے پر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کرتے رہیں گے۔

عوامی حلقوں نے شیر علی آفریدی کی ان کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یونین کونسل متنی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور علاقائی مشران کے ساتھ !!!رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی ک...
18/06/2026

یونین کونسل متنی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور علاقائی مشران کے ساتھ !!!

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی کا یونین کونسل متنی کا تفصیلی دورہ کیا،جہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر علاقائی مشران، معززین اور پارٹی ورکرز کے ساتھ ملاقات ہوئی، جس میں اہلیانِ علاقہ کو درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

​ہم اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے پرعزم ہیں اور عوامی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام جاری منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sher Ali Afridi MPA PK77 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share