JI KP Central

JI KP Central Jamaat-e-Islami Khyber Pakhtunkhwa Central – the official page for updates, policies, statements, and activities of JI KP.

پی ٹی آئی وفد کی جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات، 12 نومبر کے جرگے میں شرکت کی دعوت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبا...
07/11/2025

پی ٹی آئی وفد کی جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات، 12 نومبر کے جرگے میں شرکت کی دعوت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی قیادت نے المرکز اسلامی پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان اور نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی مولانا ڈاکٹر ہدایت اللہ صاحب سمیت جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی۔

وفد نے جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت کو 12 نومبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد ہونے والے جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل کے حل اور جرگے کے مقاصد پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی وفد میں رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، ضلعی صدر پشاور عرفان سلیم، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، سابق ضلعی ناظم پشاور و رہنما پی ٹی آئی ارباب عاصم خان، رہنما گل زادہ خان، چیئرمین ڈبلیو ایس ایس پی پشاور ملک شہاب خان چمکنی، اور سعداللہ شامل تھے۔

احتجاجی مظاہرہ۔
02/10/2025

احتجاجی مظاہرہ۔

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی، عبدُالواسع ، دورۂ افغانستان کے لیے روانہ ہوگئے۔
26/09/2025

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی، عبدُالواسع ، دورۂ افغانستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

پشاور: جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر صوبہ محترم عبدالواسع صاحب کے بیرونِ ملک دورے کے باعث ان کی عدم موجودگی می...
26/09/2025

پشاور: جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر صوبہ محترم عبدالواسع صاحب کے بیرونِ ملک دورے کے باعث ان کی عدم موجودگی میں محترم صابر حسین اعوان صاحب کو قائم مقام امیر صوبہ اور محترم سہیل احمد بابر راہی صاحب کو قائم مقام قیم صوبہ نامزد کیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے امیر صوبہ کی موجودگی میں اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر نائب امراء صوبہ مولانا ہدایت اللہ صاحب، حاجی محمد اسلم صاحب، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل صاحب اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Address

Al-Markaz-e-Islami (Markaz Ul Islami) Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JI KP Central posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share