Peoples Youth Organization KP

Peoples Youth Organization KP Official Account Of Peoples Youth Organization Khyber Pakhtunkhwa

❤️❤️❤️❤️❤️
21/08/2026

❤️❤️❤️❤️❤️

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم ملاقات.  پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ملک امجد ...
17/08/2026

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم ملاقات.

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ملک امجد اعوان کا محترمہ فریال تالپور سے اہم ملاقات ۔

ملاقات کے دوران پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کی تنظیمی صورتحال، مختلف اضلاع اور ڈویژنز میں جاری تنظیم سازی، نوجوانوں کی سیاسی سرگرمیوں اور مستقبل کے تنظیمی لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر ملک امجد اعوان نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کی تنظیمی کارکردگی اور اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی تنظیمی رپورٹ محترمہ فریال تالپور کو پیش کی۔ محترمہ فریال تالپور نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی فعال تنظیم سازی، نوجوانوں کو متحرک کرنے اور تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جمہوری اور عوامی نظریے کے ساتھ مزید مضبوطی سے جوڑا جائے اور صوبے کے تمام اضلاع میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور منظم بنایا جائے۔

09/08/2026

حکومت کی الٹی کنتی شروع
پیپلز یوتھ آرگنائز یشن خیبر پختونخواہ

09/08/2026

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخواہ کا چیرمین جناب
Bilawal Bhutto Zardari
سے مطالبہ ہے ۔

بنوں ۔۔۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ بنوں کے  #صدر عارف نظامیکی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیپلز یوتھ آرگ...
09/08/2026

بنوں ۔۔۔
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ بنوں کے #صدر عارف نظامی
کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران، انفارمیشن سیکرٹری پیر نعیم اللہ شاہ،نائب صدر جنید خان،کارکنان اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران درجنوں افراد نے عارف نظامی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر عارف نظامی نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"ان شاء اللہ ہم پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے لیے دن رات کام کریں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبرپختونخوا ملک امجد اعوان کو دکھائیں گے کہ انشاء اللہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گراؤنڈ پر کس طرح متحرک اور فعال کردار ادا کر سکتی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہر گاؤں اور ہر تحصیل تک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نظریہ اور وژن پہنچایا جائے گا، جبکہ بہت جلد ڈسٹرکٹ بنوں کی تمام تحصیلوں میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہلال احمر خیبر پختونخوا چئیرمین چیئرمین فرزند علی وزیر ، جو ڈسٹرکٹ بنوں سے تعلق رکھتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلز یوتھ کے نوجوانوں کے لیے اپنا کردار ادا کریں،
بصورتِ دیگر کارکنان آئندہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر غور کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر نئے شامل ہونے والے کارکنان اور شرکاء نے جوش و جذبے کے ساتھ نعرے لگائے۔ آخر میں عارف نظامی نے تمام عہدیداران، کارکنان اور شرکاء کا اجلاس میں شرکت اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

06-08-2026, Peshawar: With the approval of the Provincial Cabinet, the following  are hereby appointed to the Provincial...
06/08/2026

06-08-2026, Peshawar: With the approval of the Provincial Cabinet, the following are hereby appointed to the Provincial Cabinet of Peoples Youth Organization (PYO), Khyber Pakhtunkhwa, with immediate effect.

05/08/2026
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) خیبرپختونخوا کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ بروز جمعہ، 7 اگست 2026 کو نشتر آباد، پشاور سے پ...
04/08/2026

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) خیبرپختونخوا کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ بروز جمعہ، 7 اگست 2026 کو نشتر آباد، پشاور سے پشاور پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس کے بعد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

یہ احتجاج پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وفاقی حکومت کے بعض رہنماؤں کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری کے خلاف استعمال کی جانے والی غیر مہذب اور نامناسب زبان کے خلاف کیا جائے گا۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اس طرزِ سیاست کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کے خلاف بھرپور، پرامن اور جمہوری احتجاج کرے گی۔

تمام پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ مزید برآں، تمام ڈویژنل و ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھی اسی روز احتجاجی مظاہرے منعقد کریں اور اس احتجاج کو مؤثر انداز میں ریکارڈ کروائیں۔

جاری کردہ:
علی شاہ شیخ
ترجمان، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبرپختونخوا

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مورخہ 03-08-2026 کو جاری کردہ ...
04/08/2026

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مورخہ 03-08-2026 کو جاری کردہ ریفرنس نمبر 06 پر مشتمل اس نام نہاد عوامی نوٹس کو، جس کا تعلق ہزارہ ڈویژن اور ضلع ایبٹ آباد کی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران کی تقرریوں سے ہے، سختی سے مسترد کرتی ہے۔

واضح کیا جاتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کسی بھی ضلعی باب کے جنرل سیکریٹری کو آئینی، تنظیمی یا قانونی طور پر یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران کی تقرریوں کے حوالے سے کوئی ہدایات، تشریح یا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ ایسے تمام معاملات پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے آئین، تنظیمی ڈھانچے اور جماعتی پالیسی کے مطابق صرف اور صرف تنظیم کی مجاز قیادت کے دائرۂ اختیار میں آتے ہیں۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر اپنی متعلقہ تنظیمی سطح پر عہدیداران کی تقرری کے مجاز اتھارٹی ہیں، اور آئینِ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مطابق ان کی جانب سے کی گئی تمام تقرریاں اس وقت تک مکمل طور پر مؤثر اور قابلِ عمل رہیں گی جب تک کہ انہیں تنظیم کی مجاز اتھارٹی خود ترمیم یا منسوخ نہ کرے۔

لہٰذا پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ مذکورہ عوامی نوٹس محض ایک ذاتی رائے ہے، جس کی کوئی آئینی، قانونی یا تنظیمی حیثیت نہیں۔ یہ نوٹس پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر کو حاصل آئینی اختیارات کو کسی صورت کالعدم یا محدود نہیں کر سکتا۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تمام عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تنظیم کے اندر انتشار اور ابہام پیدا کرنے کی غرض سے جاری کیے گئے کسی بھی غیر مجاز بیان یا نوٹس کو مکمل طور پر نظر انداز کریں۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تنظیمی نظم و ضبط، آئین کی بالادستی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اسی کے مطابق اپنی تنظیمی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اپنے اپنے آئینی اور تنظیمی اختیارات کی حدود کا احترام کریں اور ایسے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں جو ان کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتے۔ تنظیم کے استحکام، اتحاد، نظم و ضبط اور آئین کی پاسداری ہی ہماری اجتماعی کامیابی کی ضمانت ہیں۔

جاری کنندہ:

علی شاہ شیخ ایڈووکیٹ
ترجمان
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) خیبر پختونخوا

03-08-2026, Peshawar: Provincial President of the Peoples Youth Organization (PYO) Khyber Pakhtunkhwa is pleased to anno...
03/08/2026

03-08-2026, Peshawar: Provincial President of the Peoples Youth Organization (PYO) Khyber Pakhtunkhwa is pleased to announce the appointment of the following office bearers for the Peoples Youth Organization District Buner with immediate effect:

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peoples Youth Organization KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share