Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution

Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution The Khyber Pakhtun

Employee Social Security Institution The Employees Social Security Institution a body corporate established under the Provincial Employees Social Security Ordinance, 1965, on recommendation of International Labour Organization (ILO) .

Peshawar – August 5, 2026: A progress review meeting of the Khyber Pakhtunkhwa Employees' Social Security Institution (K...
05/08/2026

Peshawar – August 5, 2026: A progress review meeting of the Khyber Pakhtunkhwa Employees' Social Security Institution (KP ESSI) was held today under the chairmanship of Mr. Waseem Ahmad Khan, Vice Commissioner, KP ESSI, to review the overall performance of the Institution and assess progress on key operational matters.
During the meeting, the Vice Commissioner reviewed the performance and issued necessary directions regarding the effective implementation of the ESSI Benefits Awareness Campaign, expeditious recovery of social security contributions, and other priority institutional matters. The meeting also discussed transfer and posting cases of employees through the Placement Committee to ensure transparency and merit-based decisions.
Mr. Waseem Ahmad Khan emphasized the need for enhanced field performance, improved service delivery, greater public awareness of ESSI benefits, and timely achievement of assigned targets. He directed all concerned officers to strengthen coordination and ensure strict compliance with institutional policies and timelines.
The meeting was attended by the Director Medical, Director Finance, Director Administration, and Deputy Directors of KP ESSI, who presented updates on their respective areas of responsibility and discussed measures for improving the Institution's performance and service delivery.

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتیآج 5 اگست 2026 کو جناب وسیم احمد خان، وائس کمشنر، خیبر پختونخ...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی
آج 5 اگست 2026 کو جناب وسیم احمد خان، وائس کمشنر، خیبر پختونخوا ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (KP ESSI) کی قیادت میں ہیڈ آفس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں افسران، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ہیڈ آفس کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کے ایصالِ ثواب اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔

05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی
آج 5 اگست 2026 کو جناب وسیم احمد خان، وائس کمشنر، خیبر پختونخوا ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (KP ESSI) کی قیادت میں ہیڈ آفس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں افسران، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ہیڈ آفس کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کے ایصالِ ثواب اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔
اس موقع پر وائس کمشنر جناب وسیم احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5 اگست کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ایک اہم اور تکلیف دہ دن کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور خیبر پختونخوا ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعا کریں اور اس عزم کا اعادہ کریں کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
تقریب کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کے شہداء، زخمیوں اور متاثرہ عوام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور خطے میں امن، انصاف اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت ملنے کے لیے دعا کی گئی۔

ڈاکٹر احمد علی، اینستھیٹسٹ (BPS-18) کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی ظہرانہ کا انعقادخیبر پختونخوا ایمپلائز سوشل سکیورٹی ...
30/07/2026

ڈاکٹر احمد علی، اینستھیٹسٹ (BPS-18) کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی ظہرانہ کا انعقاد
خیبر پختونخوا ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (KP ESSI) کے سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر احمد علی، اینستھیٹسٹ (BPS-18) کی دورانِ ملازمت شاندار خدمات کے اعتراف میں، ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ESSI افسران کی جانب سے ایک پُروقار الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ESSI کے افسران، ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین نے شرکت کی اور ڈاکٹر احمد علی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری، فرض شناسی اور ادارے کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر احمد علی نے اپنی پوری ملازمت کے دوران محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بیمہ شدہ ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور وہ اپنے حسنِ اخلاق اور بہترین کردار کی بدولت ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر احمد علی نے ESSI کی انتظامیہ، افسران اور ساتھی ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں گزارا گیا وقت ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی خوشگوار یادیں ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر احمد علی کو یادگاری شیلڈ اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ شرکاء نے ان کی صحت، خوشحالی اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پشاور: صوبائی وزیر برائے محنت خیبر پختونخوا جناب فیصل خان ترکئی نے سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر حیات آباد کا دورہ کیا، جہا...
22/07/2026

پشاور: صوبائی وزیر برائے محنت خیبر پختونخوا جناب فیصل خان ترکئی نے سوشل سیکیورٹی میڈیکل سینٹر حیات آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صنعتی تنظیم (Industrialists Association) کے تعاون اور عطیے سے اپ گریڈ کی جانے والی جدید میڈیکل لیبارٹری اور ایکس رے روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری لیبر محترمہ فاطمہ، وائس کمشنر ای ایس ایس آئی جناب وسیم احمد خان، ڈائریکٹر میڈیکل ای ایس ایس آئی ڈاکٹر رانا فخر سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان جناب اسحاق خان، جناب خالد خان، جناب میاں فیصل کاکا خیل اور ڈاکٹر یوسف سرور نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ای ایس ایس آئی کے ڈاکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر کو میڈیکل سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا۔ متعلقہ حکام نے انہیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، جدید طبی آلات، اپ گریڈ کی گئی لیبارٹری، ایکسرے روم کی فعالیت اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر فیصل خان ترکئی نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری، بروقت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور علاج معالجے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ سوشل سیکیورٹی کے طبی مراکز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ رجسٹرڈ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔

صوبائی وزیر نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی، ادویات کی بلا تعطل دستیابی، جدید طبی مشینری کی بروقت دیکھ بھال اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ محنت اور ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ESSI) کی استعداد کار میں اضافے اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس موقع پر وائس کمشنر ای ایس ایس آئی جناب وسیم احمد خان نے انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے اور ادارے کے باہمی اشتراک سے طبی سہولیات کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، جس سے رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

وائس کمشنر ESSI جناب وسیم احمد خان کا ضلع سوات  کا تفصیلی دورہ، طبی سہولیات اور کارکنوں کی فلاح کے اقدامات کا جائزہمحکمہ...
15/07/2026

وائس کمشنر ESSI جناب وسیم احمد خان کا ضلع سوات کا تفصیلی دورہ، طبی سہولیات اور کارکنوں کی فلاح کے اقدامات کا جائزہ

محکمہ محنت، حکومت خیبر پختونخوا کے تحت خیبر پختونخوا ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ESSI) کے وائس کمشنر، جناب وسیم احمد خان نے ضلع سوات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل سکیورٹی میڈیکیئر سینٹر، سوشل سکیورٹی پے آفس، سوشل سکیورٹی میڈیکل پوسٹ رحیم آباد اور دیگر متعلقہ دفاتر کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران وائس کمشنر نے ضلع سوات میں رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے زیر کفالت اہلِ خانہ کو فراہم کی جانے والی طبی اور فلاحی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیکیئر سینٹر میں قائم گریڈ اے لیبارٹری، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، میڈیکل اسٹور اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا، جبکہ زیر استعمال ایمبولینس کا بھی جائزہ لیا تاکہ ہنگامی طبی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی اور سختی سے ہدایت جاری کی کہ تمام افسران و اہلکار اپنی حاضری یقینی بنائیں اور رجسٹرڈ محنت کشوں کو تمام طبی سہولیات بروقت، باوقار اور ان کی دہلیز تک فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وائس کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوات کے دفتر کا بھی معائنہ کیا، جہاں کیش بینیفٹس، ورکرز کے بلز اور دیگر مالی معاملات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح ہدایت جاری کی کہ تمام زیر التواء کیش بینیفٹس اور دیگر ادائیگیوں کے کیسز سات (7) دن کے اندر نمٹائے جائیں تاکہ محنت کشوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

دورے کے دوران انہوں نے میڈیکیئر سینٹر میں زیر علاج محنت کشوں سے ملاقات کی، ان کی آراء اور مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں وائس کمشنر نے ضلع سوات کی ورکرز یونین کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ یونین نمائندگان نے کارکن دوست پالیسیوں اور فوری اقدامات پر جناب وسیم احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر وائس کمشنر نے انور میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی۔ رجسٹرڈ محنت کشوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل اسپیشلسٹ، آرتھوپیڈک اسپیشلسٹ اور دیگر ماہر ڈاکٹروں کی خدمات کے حصول کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر اتفاق کیا گیا۔ اس معاہدے کے تحت سوات کے محنت کشوں کو MRI، CT Scan اور دیگر جدید تشخیصی سہولیات مقامی سطح پر میسر آئیں گی، جس سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔

دورے کے اختتام پر وائس کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبر پختونخوا ESSI رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کو معیاری، بروقت اور باوقار طبی و فلاحی خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے

🌟 سوشل سکیورٹی میڈیکیئر سینٹر حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں ایوننگ شفٹ کے دوران خواتین OPD کا باقاعدہ آغازرجسٹرڈ ور...
11/07/2026

🌟 سوشل سکیورٹی میڈیکیئر سینٹر حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں ایوننگ شفٹ کے دوران خواتین OPD کا باقاعدہ آغاز
رجسٹرڈ ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ، خصوصاً خواتین، کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اقدام۔
صوبائی وزیر محنت، حکومت خیبر پختونخوا، جناب فیصل خان ترکئی کی خصوصی ہدایات، سیکرٹری محکمہ محنت / کمشنر ESSI، کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال کی رہنمائی، اور وائس کمشنر ESSI، جناب وسیم احمد خان کی زیرِ نگرانی سوشل سکیورٹی میڈیکیئر سینٹر حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں ایوننگ شفٹ کے دوران خواتین OPD (Female OPD) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر ساہرہ نگین، پرنسپل وومن میڈیکل آفیسر (BPS-19) کو ایوننگ شفٹ میں تعینات کیا گیا ہے، تاکہ رجسٹرڈ (Secured) ورکرز اور ان کے زیرِ کفالت اہلِ خانہ، بالخصوص خواتین، کو شام کے اوقات میں بھی معیاری، بروقت اور باوقار طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
اس اقدام سے لیبر کالونی حیات آباد، حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اور گرد و نواح میں رہائش پذیر ہزاروں رجسٹرڈ ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ مستفید ہوں گے۔ اب خواتین مریضات ایوننگ شفٹ میں بھی مستند خاتون ڈاکٹر کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے طبی مشاورت، تشخیص اور علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گی۔
یہ اقدام حکومت خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ESSI) کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ مزدور برادری اور ان کے اہلِ خانہ کو جدید، معیاری اور قابلِ رسائی طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ای ایس ایس آئی)، محکمہ محنت، حکومت خیبر پختونخوا کے وائس کمشنر کی زیرِ صدارت پشاور کی نجی جامع...
06/07/2026

سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ای ایس ایس آئی)، محکمہ محنت، حکومت خیبر پختونخوا کے وائس کمشنر کی زیرِ صدارت پشاور کی نجی جامعات کے نمائندگان کا اہم اجلاس

سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ای ایس ایس آئی)، محکمہ محنت، حکومت خیبر پختونخوا کے وائس کمشنر جناب وسیم احمد خان کی زیرِ صدارت پشاور کی نجی جامعات کے نمائندگان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکوس یونیورسٹی، قرطبہ یونیورسٹی، آئی ایم سائنسز، سرحد یونیورسٹی اور اقراء نیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز فنانس، ڈائریکٹرز ہیومن ریسورسز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ای ایس ایس آئی) کی جانب سے ڈائریکٹر کنٹری بیوشن جناب نثار خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کنٹری بیوشن جناب محمد عامر وزیر اور متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن، رجسٹریشن، سابقہ واجبات (Old Arrears) اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وائس کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ای ایس ایس آئی)، محکمہ محنت، حکومت خیبر پختونخوا کے قوانین کے مطابق اپنے ملازمین کی رجسٹریشن اور کنٹری بیوشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ کارکنوں کو سوشل سکیورٹی کی طبی اور فلاحی سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔

جامعات کے نمائندگان نے کنٹری بیوشن سے متعلق مسائل کو باہمی مشاورت کے ذریعے مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ موجودہ کنٹری بیوشنز کے ساتھ ساتھ سابقہ بقایاجات بھی جلد از جلد جمع کرائے جائیں گے۔

اجلاس خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جس میں تمام شرکاء نے ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ای ایس ایس آئی)، محکمہ محنت، حکومت خیبر پختونخوا اور نجی جامعات کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سوشل سکیورٹی قوانین پر مؤثر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

04/07/2026

وائس کمشنر ESSI جناب وسیم احمد خان کا ضلع صوابی میں سوشل سکیورٹی میڈیکل پوسٹ کرنل شیر کلے کا
تفصیلی معائنہ

4 جولائی 2026

خیبر پختونخوا ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ESSI)، محکمہ محنت، حکومتِ خیبر پختونخوا کے وائس کمشنر جناب وسیم احمد خان نے ضلع صوابی کی تحصیل رزڑ میں واقع سوشل سکیورٹی میڈیکل پوسٹ کرنل شیر کلے کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے میڈیکل پوسٹ کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط، طبی سہولیات اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے میڈیکل اسٹور کا بھی تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے دستیاب ادویات کی جانچ کی، ادویات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ضروری ادویات کے وافر اور مسلسل ذخیرے کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر میڈیکل پوسٹ انتظامیہ نے رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، روزمرہ امور، دستیاب وسائل اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے وائس کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وائس کمشنر جناب وسیم احمد خان نے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنی حاضری یقینی بنائیں، پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری، احساسِ ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں، جبکہ رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی ESSI کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے صوبہ بھر میں قائم سوشل سکیورٹی میڈیکل پوسٹس کی باقاعدہ مانیٹرنگ، اچانک اور تفصیلی معائنوں اور مؤثر نگرانی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ خدمات کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

سوشل سیکیورٹی میڈیکیئر سنٹر حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں جدید طبی سہولیات کا آغاز 19 جون 2026: خیبر پختونخوا ایمپل...
19/06/2026

سوشل سیکیورٹی میڈیکیئر سنٹر حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں جدید طبی سہولیات کا آغاز
19 جون 2026: خیبر پختونخوا ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (ESSI) کے زیر انتظام سوشل سیکیورٹی میڈیکیئر سنٹر (MCC) حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں آج جدید الٹراساؤنڈ مشین، لیبارٹری سہولیات، ایکسرے سروسز اور شام کی شفٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں وائس کمشنر ESSI جناب وسیم احمد خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل ESSI ڈاکٹر مقدر علی شاہ، معروف صنعت کار جناب اسحاق خان، ڈاکٹر یوسف سرور، گورننگ باڈی کے ممبران جناب فیصل کاکاخیل، خواتین میڈیکل افسران، میڈیکل سنٹر حیات آباد کا عملہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ ESSI کا بنیادی مقصد صنعتی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو بروقت، معیاری اور آسان طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ جدید تشخیصی سہولیات کے آغاز سے ورکرز کو بہتر علاج معالجے کی سہولت ان کے قریب دستیاب ہو گی، جس سے انہیں دور دراز مراکز جانے کی ضرورت کم ہو گی۔
حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ESSI کے تحت محفوظ ورکر، بہتر صحت کی سہولیات، میڈیکل سنٹرز کی اپ گریڈیشن اور ڈور اسٹیپ ہیلتھ کیئر سروسز کے وژن کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ صنعتی مزدوروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
نئی سہولیات کے آغاز سے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اور ملحقہ علاقوں میں رجسٹرڈ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو جدید تشخیصی سہولیات، بہتر طبی خدمات اور شام کے اوقات میں علاج کی سہولت میسر آئے گی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ESSI کی جانب سے مزدور طبقے کی صحت اور فلاح کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

Address

Employee;s Social Security Institution Head Office Small Industries Estate Kohat Road Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pakhtunkhwa Employee's Social Security Institution posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share