VC 04 Chandoka Hassan Khel

VC 04 Chandoka Hassan Khel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from VC 04 Chandoka Hassan Khel, Government Official, Vc 04 Chandoka Hassan khel peshawar, Peshawar.

*وزیراعلی خیبر پختونخوا رمضان ریلیف پیکیج 2026 اپڈیٹ*🔹رمضان پیکج کے مستحقین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی کی ہدای...
13/03/2026

*وزیراعلی خیبر پختونخوا رمضان ریلیف پیکیج 2026 اپڈیٹ*

🔹رمضان پیکج کے مستحقین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی کی ہدایت پر اہم اقدامات!

🔹حکومت خیبر پختونخوا (محکمہ سماجی بہبود ) نے رمضان پیکیج 2026 کے تحت مستحق افراد کو رقوم کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے ریڈریسل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اگر کسی مستحق فرد کو درج ذیل مسائل کا سامنا ہو تو وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

▪️*شناختی کارڈ یا موبائل نمبر غلط / نامکمل:*
مستحق فرد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر (چیئرمین ریڈریسل کمیٹی) کے دفتر سے رابطہ کرے۔ تصدیق کے بعد کیس ڈپٹی کمشنر کو درستگی کے لیے بھیجا جائے گا۔

▪️*بلاک شدہ شناختی کارڈ:*
بلاک CNIC پر ادائیگی ممکن نہیں۔ ایسی رقم واپس ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو منتقل کر دی جائے گی۔

▪️*بزرگ یا معذور افراد کے فنگر پرنٹ مسائل:*
متعلقہ فرد نادرا سے فنگر پرنٹ مسئلے کا سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) حاصل کر کے مقامی اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رابطہ کرے تاکہ رقم قریبی رشتہ دار کو منتقل کی جا سکے۔

▪️*مستحق فرد کی وفات کی صورت میں:*
متعلقہ شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور درخواست اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جمع کروائیں۔ تصدیق کے بعد رقم نادرا کے FRC کے مطابق قریبی رشتہ دار کو ادا کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ رمضان پیکج کے مستحقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رجوع کریں تاکہ بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔

Address

Vc 04 Chandoka Hassan Khel Peshawar
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VC 04 Chandoka Hassan Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share