Sher Ali Afridi

  • Home
  • Sher Ali Afridi

Sher Ali Afridi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sher Ali Afridi, Government Official, Peshawar, .

SHER ALI AFRIDI
Member Provincial Assembly of KhyberPakhtunkhwa
(MPA PK-77 Peshawar)
DDAC Chairman Peshawar
Official Verified whatsapp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VbC52YM5Ejy4HwHCLR0Q

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی کی کوششوں سے متنی کٹیگری ڈی ریپئرنگ بحالی و تجدید نو کے لئے 10 کروڑ روپے ک...
12/09/2026

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی کی کوششوں سے متنی کٹیگری ڈی ریپئرنگ بحالی و تجدید نو کے لئے 10 کروڑ روپے کی منظوری

انشاءاللہ متنی کٹیگری ڈی ہسپتال میں جتنے بھی رینویش ، ریہیبلٹیشن اور ریپرنگ کا کام ہو تمام کام انشاءاللہ مکمل ہوگا جس پر جلد ہی کام کا آغاز ہو جائے گا

11/09/2026

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی کے فنڈ سے سب ڈویژن حسن خیل ویلج کونسل برکی جناکوڑ میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

ویلج کونسل برکی جناکوڑ کا یہ انتہائی دشوار گزار اور خراب راستہ عرصہ دراز سے اہلِ علاقہ کے لیے آمد و رفت میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ کچے اور ناہموار راستے کے باعث خصوصاً بارش کے موسم میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جبکہ تعمیراتی مٹیریل اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی انتہائی مشکل تھی۔

اب اسی مشکل راستے کی پختگی کا کام جاری ہے۔ علاقے کی دشوار گزار صورتحال کے باعث تعمیراتی مٹیریل بمشکل پہنچایا جا رہا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہاں ترقیاتی کام کس قدر مشکل حالات میں انجام دیا جا رہا ہے۔

ایم پی اے شیر علی آفریدی کی خصوصی توجہ سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے، جس سے اہلِ علاقہ کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔

عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کا سفر جاری ہے!چیئرمین ڈیڈک پشاور و ممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی فنڈ سے یونین کونسل...
09/09/2026

عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کا سفر جاری ہے!

چیئرمین ڈیڈک پشاور و ممبر صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی فنڈ سے یونین کونسل آضاخیل، لالوخیل اور شیہدان کے مین راستے پر فرش بندی اور ڈرین کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، جبکہ نکاسیٔ آب کا دیرینہ مسئلہ بھی بہتر انداز میں حل ہوگا۔

انشاءاللہ حلقہ PK-77 کو ایک ماڈل حلقہ بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ اسی رفتار سے جاری رہے گا۔

09/09/2026

ترقی کا سفر تیزی سے جاری

چیئرمین ڈیڈیک پشاور و رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کے فنڈز سے سب یونین کونسل ماشوگگر ویلج کونسل تور کانڑے میں مسجد کی سولرائزیشن کا کام کامیابی سے مکمل کر دیا گیا۔

اس منصوبے کی تکمیل سے مدرسہ میں بجلی کی سہولت مزید بہتر ہوگی، جو اہلِ علاقہ کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

انشاءاللہ حلقہ پی کے 77 میں ترقیاتی منصوبوں کا یہ سفر اسی طرح تیزی سے جاری رہے گا۔

08/09/2026

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی نے یونین کونسل متنی ویلج کونسل ٹوکر خیل میں پبلک ہیلتھ ٹیوب ویل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس منصوبے سے علاقے کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انشاءاللہ حلقہ پی کے 77 کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈیک چیرمین شیر علی آفریدی پبلک ڈے کے موقع پر اپنے آفس میں موجود، جہاں انہوں نے عوامی مس...
07/09/2026

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا و ڈیک چیرمین شیر علی آفریدی پبلک ڈے کے موقع پر اپنے آفس میں موجود،

جہاں انہوں نے عوامی مسائل سنے اور مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر عمائدین نے اپنے علاقائی اور انفرادی مسائل پیش کیے، جن کے حل کے لیے ایم پی اے شیر علی آفریدی نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا بروقت حل حکومتِ خیبرپختونخوا کی اولین ترجیح ہے۔

06/09/2026
رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی کے فنڈز سے یونین کونسل ادیزئی کے ویلج کونسل خارخوڑی ادیزئی میں گلیوں کی پخ...
06/09/2026

رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا شیر علی آفریدی کے فنڈز سے یونین کونسل ادیزئی کے ویلج کونسل خارخوڑی ادیزئی میں گلیوں کی پختگی کا کام تیز کے ساتھ جاری ہے۔

اس اہم ترقیاتی منصوبے سے اہلیانِ علاقہ کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ ہوگا اور علاقے کی خوبصورتی و سہولیات میں اضافہ ہوگا

حلقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہمارا اولین عزم ہے!

عوامی خدمت کا سفر جاری!رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کے فنڈز سے ویلج کونسل پاسنی شہیدان چوک تا مدرسہ چوک، شیخ نالہ رو...
05/09/2026

عوامی خدمت کا سفر جاری!

رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کے فنڈز سے ویلج کونسل پاسنی شہیدان چوک تا مدرسہ چوک، شیخ نالہ روڈ پر ترقیاتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کی مکمل ہونے سے علاقے کے عوام کی سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور آمد و رفت میں آسانیاں پیدا ہوں گی

عوام کی خوشحالی اور علاقے کی ترقی کے لیے ہمارا مشن ان شاءاللہ جاری رہے گا۔

Address

Peshawar

25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sher Ali Afridi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share