Abbas Khan Sangeen Advocate

Abbas Khan Sangeen Advocate Chairman Voice of Justice

24/09/2026

بيا د الغ بيګ ناکړدې زور شوې محسنان ځپي.ګوره شوکوي درنه پياوړي ننګيالي زلمي
اې د يوسفزو خاورې هم تاته زمونږ سترګې دي.
غواړي پښتون قام ملک احمد شان توريالي زلمي
ټول چې پرې راغونډ شي پښتون قام له شیخ ملي غواړم
اے د. پښتونخوا پښتنې خاورې تا نه سوال کووم
ستوري په چينه کښې شاعر يوسفزئ...

سب سے بڑا المیہ ✍️
18/09/2026

سب سے بڑا المیہ ✍️

18/09/2026

تلخ حقیقت ۔۔۔۔

⚖️ سپریم کورٹ آف پاکستان کا سینیارٹی کے حوالے سے اہم فیصلہسپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ اگر کوئی پروبیشنر Mand...
18/09/2026

⚖️ سپریم کورٹ آف پاکستان کا سینیارٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ اگر کوئی پروبیشنر Mandatory Training Course کامیابی سے مکمل نہ کر سکے اور اسے دوبارہ تربیتی پروگرام میں شرکت کرنا پڑے، تو اس کی سینیارٹی اس بیچ کے مطابق مقرر کی جائے گی جس میں وہ تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کرے گا۔

عدالت نے واضح کیا کہ سینیارٹی کوئی بنیادی یا ناقابلِ تنسیخ حق نہیں بلکہ متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق مقرر کی جاتی ہے۔

ملازم نے 44ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی، تاہم وہ اسے کامیابی سے مکمل نہ کر سکا، جس کے بعد اسے 45ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں دوبارہ شرکت کا موقع دیا گیا۔ 45ویں تربیتی پروگرام میں کامیابی کے بعد اس کی سینیارٹی بھی 45ویں بیچ کے مطابق مقرر کی گئی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ جو پروبیشنر پہلے تربیتی پروگرام میں کامیاب نہ ہو سکے، وہ بعد میں کامیاب ہونے کی صورت میں سابقہ بیچ کے افسران کے ساتھ سینیارٹی کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ دوبارہ تربیتی پروگرام مکمل کرنے میں صرف ہونے والا اضافی وقت اسے سابقہ بیچ میں سینیارٹی کا حق نہیں دیتا۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ متعلقہ قواعد کے مطابق تربیتی امتحان میں ناکامی کی صورت میں مختلف نتائج مرتب ہوتے ہیں، جن میں سینیارٹی میں تنزلی اور بعض حالات میں ملازمت سے فارغ کیے جانے کی کارروائی بھی شامل ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ 45ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد متعلقہ افسر کی سینیارٹی 45ویں بیچ کے مطابق مقرر کرنا قواعد کے عین مطابق تھا۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ 22 اکتوبر 2015 کا دفتری یادداشت نامہ متعلقہ قواعد سے ہم آہنگ تھا اور اسے غیر قانونی قرار دینے کی کوئی معقول بنیاد موجود نہیں تھی۔ البتہ پہلے تربیتی پروگرام میں شمولیت کی تاریخ سے سروس کی مدت کو تنخواہ کے تعین کے لیے شمار کرنا سینیارٹی کے حق کے مترادف نہیں تھا۔

چنانچہ سپریم کورٹ نے وفاقی سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسر کی سروس اپیل خارج کر دی۔

📌 اہم قانونی اصول:
لازمی تربیتی پروگرام میں ناکامی کے بعد دوبارہ تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے پروبیشنر کی سینیارٹی اس بیچ سے مقرر ہوگی جس میں اس نے تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہو۔

18/09/2026

دوبئی میں پارکوں میں اس طرح کے روبوٹ اب صفائی اور پارکوں میں آنے والے لوگوں کی حفاظت کرے گے اور ایمرجنسی کے وقت پولیس اور پارک انتظامیہ کو اطلاع دے گے۔۔۔۔۔

کیا وکیل کا عدالت میں مقدمہ واپس لینا یا بیان دینا موکل پر بائنڈنگ (حتمی) ہوتا ہے؟کیا وکیل کا ایک قدم آپ کی پوری جائیداد...
18/09/2026

کیا وکیل کا عدالت میں مقدمہ واپس لینا یا بیان دینا موکل پر بائنڈنگ (حتمی) ہوتا ہے؟

کیا وکیل کا ایک قدم آپ کی پوری جائیداد یا کیس کا تختہ الٹ سکتا ہے؟ قانون کی نظر میں وکیل اور موکل کا رشتہ کیا حیثیت رکھتا ہے؟ اس فیصلے نے واضح کر دیا کہ وکیل کے اختیارات کی حدود کیا ہیں اور عدالتیں اس پر کیا فیصلہ دیتی ہیں۔

PLD 2026. Lahore 575
مقدمہ نمبر: ایف۔اے او نمبر 71 آف 2011
جج صاحب: مسٹر جسٹس رساں حسن سید
عدالت: لاہور ہائی کورٹ (لاہور)
تاریخ فیصلہ: 20 اکتوبر 2025
فریقین: Mst. Sarwat Sethi (اپیلٹ/متاثرہ فریق) بمقابلہ Mst. Khalida Parveen اور دیگر (ریپانڈنٹس)

عدالت کا حتمی فیصلہ:

لاہور ہائی کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے واضح کیا کہ وکیل کو وکالت نامے کے تحت حاصل اختیارات وسیع ہوتے ہیں۔

اگر وکالت نامے میں کوئی قدغن یا پابندی نہ لگائی گئی ہو تو وکیل کا کارروائی واپس لینا یا بیان دینا موکل پر مکمل بائنڈنگ ہوتا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ اپیلٹ نے اپنے وکیل پر نہ تو بار کونسل میں کوئی شکایت کی اور نہ ہی اسے گواہ کے طور پر پیش کیا۔

اس لیے موکل کا یہ مؤقف کہ وکیل نے بغیر اجازت کارروائی واپس لی، قابلِ قبول نہیں ہے۔

ماتحت عدالت (ڈسٹرکٹ جج وہاڑی) کا فیصلہ بالکل درست قرار دیا گیا۔

قانون کے مطابق وکیل اپنے موکل کا امین اور بہترین مفاد چاہنے والا ایجنٹ ہوتا ہے
۔
لہذا عدالت نے اپیل کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔

اہم قانونی نکات:

وکالت نامے کی وسعت: ضابطہ دیوانی (CPC) کے آرڈر III اصول 1 اور 4 کے تحت وکیل کو حاصل اختیارات بہت وسیع ہیں۔

ضمنی اختیار (Implied Authority): وکیل کے پاس قانونی کارروائی یا مقدمہ واپس لینے کا ضمنی اختیار موجود ہوتا ہے جب تک اسے تحریری طور پر روکا نہ جائے۔

موکل کی ذمہ داری: اگر کوئی موکل یہ الزام لگائے کہ وکیل نے تجاوز کیا ہے تو اسے عدالت میں ثبوت دینا اور متعلقہ کونسل سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

عدالتوں کا متفقہ مؤقف: سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کی پرانی نظیریں بھی یہی کہتی ہیں کہ وکیل کا مفادِ عامہ اور موکل کی بہتری کے لیے کیا گیا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔

ڈیفنڈر / ریپانڈنٹ کی حمایت میں عدلتی نظیریں (Judgement Details in favour of Respondent):
Muhammad Jamil v. Municipal Committee Mandi Bahauddin (2001 MLD 568)

Fateh Khan v. Manzoor and 5 others (PLD 1993 Lah. 76)

Dr. Ansar Hassan Rizvi v. Syed Mazahir Hussain Zaidi and 3 others (1971 SCMR 634)

Noor Muhammad and others v. Muhammad Siddique and others (1994 SCMR 1248)

Hassan Akhtar and others v. Azhar Hameed and others (PLD 2010 SC 657)

Afzal and others v. Abdul Ghani and others (2005 SCMR 946
اس مقدمے میں اپیلٹ/پٹیشنر کی جانب سے کوئی نمایاں یا کامیاب معاونت نہیں دی جا سکی کیونکہ وہ اپنے وکیل کے خلاف کوئی تحریری ثبوت یا بار کونسل میں شکایت پیش کرنے سے قاصر رہیں

اگر آپ کو اس معلومات سے فائدہ پہنچ رہا ہے تو براہ کرم اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں اور ہمارے پیج کو لائک کریں۔

18/09/2026
Important decision of the Supreme Court regarding the daughters entitlement for pension.
18/09/2026

Important decision of the Supreme Court regarding the daughters entitlement for pension.

میری طرح آپ لوگوں نے بھی کبھی نوٹس نہیں کیا ہونگا جو برانڈ  اور بڑے شاپنگ مالز  شاپنگ بیگ دیتا ہے کیا وہ اس کی قیمت بھی ...
18/09/2026

میری طرح آپ لوگوں نے بھی کبھی نوٹس نہیں کیا ہونگا جو برانڈ اور بڑے شاپنگ مالز شاپنگ بیگ دیتا ہے کیا وہ اس کی قیمت بھی وصول کر رہا ہوتا ہے ؟؟
کل Khaadi برانڈ کو اپنے لوگو والے شاپنگ بیگ کسٹمر کو بیچنے پر جرمانہ ہوا ہے ۔
ہونا بھی چائے یہ ان کے logo والے بیگ ہوتے ہیں جو ان کی پروموشن کرتے ہیں تو کسٹمر سے کس چیز کے پیسے لیتے ہیں؟؟
یہ ایک اور مشہور برانڈ کا بل ہے جس پہ بیگ کے 12 روپے ہے، کہنے کو یہ چھوٹی سی رقم ہے لیکن کیا یہ صحیح ہے ؟ میرا تو دل کر رہا ہے ان پہ کیس کر دوں آپ سے درخواست ہے کہ تم برانڈز کے بل دیکھے اور اگر وہ بھی شاپنگ بیگز جس پر انکا لوگو ہوتا ہے کے پیسے کسٹمرز سے لیتے ہیں انکے نام اور بل کمینٹس میں بھج دے تاکہ ایک اور کیس کسٹمرز کی طرف سے دائر کیا جائے۔۔۔ عباس خان سنگین ایڈوکیٹ

17/09/2026

Address

Peshawar
PESHAWAR

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbas Khan Sangeen Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Abbas Khan Sangeen Advocate:

Shortcuts

Share

Category