پبلک ویلفیئر آرگنائزیشن پشین

پبلک ویلفیئر آرگنائزیشن پشین May I help you?

خراجِ تحسینعزم و استقلال اور عوامی خدمت کا روشن مینار: الحاج سید عبدالشکور آغاکسی بھی معاشرے کی حقیقی ترقی اور عوام النا...
03/07/2026

خراجِ تحسین
عزم و استقلال اور عوامی خدمت کا روشن مینار: الحاج سید عبدالشکور آغا
کسی بھی معاشرے کی حقیقی ترقی اور عوام الناس کو بنیادی سہولیات کی ان کے گھر کی دہلیز پر فراہمی ہمیشہ ایک مخلص، باصلاحیت اور دردِ دل رکھنے والی قیادت کی مرہونِ منت ہوتی ہے۔ ضلع پشین کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی مسائل کے حل کی بات آئی ہے، ڈسٹرکٹ چیئرمین الحاج سید عبدالشکور آغا نے ہمیشہ ایک مثالی اور ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں کلی منزکی کے غیور عوام کے لیے "ون ونڈو نادرا سینٹر" (One-Window NADRA) کی منظوری آغا صاحب کی اسی عوامی سوچ، انتھک محنت اور مخلصانہ کوششوں کا ایک اور بین ثبوت ہے۔ کلی منزکی اور اس کے گردونواح کے مکین ایک طویل عرصے سے شناختی کارڈز اور دیگر نادرا دستاویزات کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا شکار تھے، جہاں خواتین، بزرگوں اور دیہاڑی دار طبقے کو دور دراز کے دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے تھے۔
الحاج سید عبدالشکور آغا نے اس دیرینہ عوامی مسئلے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے نہ صرف متعلقہ اعلیٰ حکام کے سامنے اس کیس کو مضبوطی سے لڑا، بلکہ ذاتی دلچسپی لے کر تمام دفتری مراحل کو دن رات ایک کر کے طے کروایا۔ ان کی اسی مخلصانہ تگ و دو کے نتیجے میں بالآخر کلی منزکی کے لیے ون ونڈو نادرا سینٹر کی منظوری ممکن ہوئی۔ اس سینٹر کے قائم ہونے سے اب علاقے کے ہزاروں خاندان اپنے ہی علاقے میں عزت و احترام کے ساتھ تمام نادرا سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
اس عظیم اور تاریخی کامیابی پر پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین کے تمام عہدیداران اور کلی منزکی کے تمام عوام ڈسٹرکٹ چیئرمین الحاج سید عبدالشکور آغا کا تہہ دل سے بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی اس کاوش کو سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق سمجھتے ہیں۔
قیادت نام ہے عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھنے کا، اور آغا صاحب نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ واقعی پشین کے عوام کے سچے خیر خواہ ہیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آغا صاحب کو اسی طرح عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رکھے، انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کا مخلصانہ سایہ ضلع پشین کے عوام پر ہمیشہ قائم رکھے۔ (آمین)
منجانب:
پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین و اہالیانِ کلی منزکی

09/05/2026

پشین کے سیاست میں بہت بڑا خلا موجود ہے کوئی ایسا نوجوان موجود نہیں جو سیاسی سند رکھتا ہو یہ پشین کی بدقسمتی ہے۔ یہاں سب سیاسی امیدوار خاندانی یا مالیاتی سیاست کرتے جو کھبی بھی مسائل کا حل نہیں رہے۔ ہمارے مسائل کا صرف اور صرف ایک سیاسی طالبعلم جانتا ہے۔ ہماری بہت بڑی بدقسمتی ہے کہ یہاں سیاست ایک نوجوان کا مستقبل نہیں بنا۔ ہمارے سیاسی پارٹیاں مسائل کے حل کے بجائے پوائنٹ سکورنگ کرتی۔
کیا ہمارے پاس اس کا حل موجود ہے؟ یا پھر ہم ہاں میں ہاں ملا کر زندگی گزارتے رہینگے؟ زندگی جینے اور گزارنے میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے یہ آپ کو تب محوسوس ہوگا جب آپ باہر دنیا کا تجربہ کرینگے!

پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین زون(1)کا اجلاس وائس چیئرمین سیدباچاخان آغا کےرہائش گاہ پرمنعقدہوا،اجلاس میں چیئرمین س...
23/07/2021

پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین زون(1)کا اجلاس وائس چیئرمین سیدباچاخان آغا کےرہائش گاہ پرمنعقدہوا،
اجلاس میں چیئرمین سید مبارک شاہ ،وائس چیئرمین سیدباچاخان آغا، رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر سید عارف شاہ ،سابق وائس چیئرمین آغا انعام چشتی ،فنانس سیکرٹری سیددین محمد آ غا، رازمحمد،ودیگرجنرل کونسل ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ممبرکی شکایت اورتحفظات کواجلاس ہی میں ڈسکس کیاجائے گا
اجلاس میں یہ بھی طےپایاگیاکہ آرگنائزیشن ۔دستک۔پروگرام کااعلان کرکے ساتوں زونوں کے اراکین سے کمیٹی وفدملاقات کرئینگے اور آرگنائزیشن کی فعالیت کےحوالےسے تفصیلی بریف دیاجائیگا ۔
شعبہ نشر واشاعت پبلک ایکشن ویلفیئر آرگنائزیشن پشین

Address

Pishin

Telephone

+923137702045

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پبلک ویلفیئر آرگنائزیشن پشین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to پبلک ویلفیئر آرگنائزیشن پشین:

Shortcuts

Share