22/02/2026
نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت آف کوٹلہ اسامہ ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر میں پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اسامہ ظفر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھمبر میں چوہدری طارق فاروق کی مکمل حمایت کی جائے گی اور ان کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ کارکنان متحد ہو کر انتخابی مہم کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ صدر یوتھ ونگ ضلع بھمبر چوہدری علی بابر ایڈووکیٹ کی قیادت میں منظم اور مؤثر انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا، جو ان شاء اللہ چوہدری طارق فاروق کی کامیابی پر اختتام پذیر ہوگی۔ ✌️