GES 32 EB Arif Wala

  • Home
  • GES 32 EB Arif Wala

GES 32 EB Arif Wala Empowering Young Minds Through Quality Education In a Safe, Inclusive, And Nurturing Environment. Located in 32 EB, Arif Wala – where every child matters!

11/07/2026

پتلی تماشا آج سے 40 سال پیچھے چلے جائیں۔ انٹرٹینمنٹ کا بہترین طریقہ تھا

09/07/2026

پنجابی نظم

09/07/2026

شرارتیں

26/06/2026

درخت لگائیں اپنے لیے اپنے بچوں کے لئے اور بہتر ماحول کے حصول کے لیے

26/06/2026

‏آج کل امیر ہونے سے زیادہ امیر لگنا ضروری ہوگیا ہے لہذا ایسے الفاظ استعمال کرنے چاہئیں جن سے امارت ٹپکتی ہو
پہلی فرصت میں موٹر سائیکل کو گاڑی کہنا شروع کر دیں اور موٹرسائیکل کو بائیک کا لقب دے دیں
زنگربرگر ، سینڈوچ برگر وغیرہ پرانا لفظ ہوچکا ہے اس کی جگہ ٹاور برگر کہنے سے اچھا تاثر پڑتا ہے
رکشہ کہنے سے بھی لوئر مڈل کلاس جھلکتی ہے اِس کی جگہ آٹو کہا کریں
سفر بے شک اُس بس میں کریں جس میں مرغیاں اور بکریاں بھی لدی ہوتی ہیں لیکن لفظ کوچ استعمال کرنا ہے
سلاد منگوانا ہو تو سیلڈ کہنے سے امپریشن اچھا پڑتا ہے
موبائل میں کال کرنے کے لیے بیلنس نہ ہو تو ہمیشہ یہی کہیں کہ نیٹ ورک نہیں آرہا
نہانا،غسل کرنا وغیرہ کے الفاظ سے ازلی غربت جھلکتی ہے آئندہ سے کہنا ہے میں ذرا شاور لے لوں
کوئی چیز اچھی لگے تو واہ کی بجائے واؤ کا استعمال کریں لیکن اکٹھے تین دفعہ کہنے سے گریز کریں
جو لوگ چوٹ لگنے پر اوئی کہتے ہیں وہ کبھی لفظی امیر نہیں بن سکتے
لہذا آپ دن رات پریکٹس کریں اور بار بار اپنے آپ کو چوٹ لگوائیں، جونہی درد ہو آپ نے آؤچ کہنا ہے
چوکوں چوراہوں سے بے شک لچھے خرید کر کھائیں لیکن خبردار کاٹن کینڈی کہنا ہے
کوئی پوچھے کہ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے تو براہ کرم دنبہ کڑاہی یا سری پائے وغیرہ کہنے کی ضرورت نہیں
لاپرواہی سے کہیں مجھے پرانز بہت پسند ہیں تاہم اس کے بعد اگر میزبان واقعی پرانز آپ کی خدمت میں پیش کردے تو اسے کسی بہانے تھوڑی دیر کے لیے باہر بھیجیں اور جب وہ واپس آئے تو پتا چلنا چاہیے کہ آپ نے اپنے حصے کے پرانز ختم بھی کرلیے ہیں
اس مقصد کے لیے پینٹ کی جیب زیادہ مناسب ہے
گنے کا جوس، مالٹے کا جوس، کانجی اور لسی وغیرہ آپ کو شدید ناپسند ہونے چاہئیں کیونکہ آپ کی پسند صرف ایوکاڈو جوس ہے
اگر یہ نہ ملے تو یاد کرلیں کہ آپ پیناکلاڈا پسند فرماتے ہیں
اگر آپ یہ چند چیزیں یاد کرلیں تو خاکسار کا دعویٰ ہے کہ کوئی مائی کا لعل آپ کو غریب نہیں کہہ سکتا
لیکن اتنا دھیان ضرور رکھنا ہے کہ ٹو پیس پہن کر کسی شادی میں جائیں تو نیچے پشاوری چپل نہیں پہننی
اور شادی میں آئے بچوں سے یہ نہیں ٖپوچھنا کہ پاپڑ کہاں سے لیے ہیں

نوخیزیاں/ گل نوخیز اختر

حسین تم نہیں رہے تمہارا گھر نہیں رہامگر تمہارے بعد ظالموں کا ڈر نہیں رہامدینہ و نجف سے کربلا تک ایک سلسلہادھر جو آ گیا و...
26/06/2026

حسین تم نہیں رہے تمہارا گھر نہیں رہا
مگر تمہارے بعد ظالموں کا ڈر نہیں رہا

مدینہ و نجف سے کربلا تک ایک سلسلہ
ادھر جو آ گیا وہ پھر اِدھر اُدھر نہیں رہا

صدائے استغاثہ حسین کے جواب میں
جو حرف بھی رقم ہوا وہ بے اثر نہیں رہا

صفیں جمیں تو کربلا میں بات کھل کے آگئی
کوئی بھی حیلہ نفاق کارگر نہیں رہا

بس ایک نام---اُن کا نام اور اُن کی نسبتیں
جز اُن کے پھر کسی کا دھیان عمر بھر نہیں رہا

کوئی بھی ہو کسی طرف کا ہو کسی نسب کا ہو
جو تم سے منحرف ہوا وہ معتبر نہیں رہا

افتخار عارف

20/06/2026
19/06/2026

‎خیال اور وسوسہ کیا ہے بہت اچھی طرح سمجھنے والی بات ہے‎ Part 16

19/06/2026

‎خیال اور وسوسہ کیا ہے بہت اچھی طرح سمجھنے والی بات ہے‎ Part 15

19/06/2026

‎خیال اور وسوسہ کیا ہے بہت اچھی طرح سمجھنے والی بات ہے‎ Part 14

Address

Chak No. 32 EB Arif Wala, Distt. Pakpattan

57450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GES 32 EB Arif Wala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share