Deputy Commissioner Killa Saifullah

Deputy Commissioner Killa Saifullah Stay informed about the daily activities of the District Administration in Killa Saifullah.

قلعہ سیف اللہ میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کا بڑا کریک ڈاؤن​قلعہ سیف اللہ: سیکرٹری فاریسٹ ا...
03/09/2026

قلعہ سیف اللہ میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کا بڑا کریک ڈاؤن
​قلعہ سیف اللہ: سیکرٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف عمران گچکی، چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین، کنزرویٹر فاریسٹ ژوب ڈویژن سید شراف الدین آغا اور ڈپٹی کمشنر ساگر کمار قلعہ سیف اللہ کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کی ٹیموں نے قلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی شکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
​اس کارروائی کے دوران وائلڈ لائف عملے کو مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جنہوں نے سیب زئی، دولت زئی، باتوزئی، براتخیل چینہ، غوریزئی اور علوزئی کے علاقوں کا دورہ کیا۔ آپریشن کے دوران محکمہ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بٹیر (Quail) کے شکار کے لیے استعمال ہونے والے غیر قانونی جال موقع پر ہی ضبط کر کے جلا دے ھے۔
​محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں نایاب اور قیمتی جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ غیر قانونی شکار کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے

مسلم باغ، کان مہترزئی: اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول (رفیع کاکڑ)، کان مہترزئی کا دورہاسسٹنٹ...
03/09/2026

مسلم باغ، کان مہترزئی: اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول (رفیع کاکڑ)، کان مہترزئی کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول (رفیع کاکڑ)، کان مہترزئی کا دورہ کیا۔ دورانِ دورہ انہوں نے سکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ سے ملاقات کی اور سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی امور، طلبہ کی حاضری اور مجموعی تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اساتذہ سے تعلیمی معیار، طلبہ کی حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور خلوصِ نیت سے ادا کریں اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایک بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم نے کہا کہ معیاری تعلیم اور طلبہ کی بہتر تربیت معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانا اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

قلعہ سیف اللہ بازار میں قیمتوں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہآج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قلعہ سیف اللہ جناب اورنگ...
02/09/2026

قلعہ سیف اللہ بازار میں قیمتوں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ

آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قلعہ سیف اللہ جناب اورنگزیب کاسی نے پی اے ٹو اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ نے دیگر عملے کے ہمراہ قلعہ سیف اللہ بازار کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ نیشنل ہائی وے پر واقع مختلف ہوٹلز، مقامی قصاب کی دکانوں اور بیکریوں کے کارخانوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، اشیائے خوردونوش کے معیار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔

سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مختلف افراد اور کاروباری مراکز پر موقع پر جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک بیکری کے کارخانے کو سیل کر دیا گیا۔

متعدد کاروباری مراکز کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کی پابندی اور صفائی ستھرائی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اور صاف ستھری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بازاروں کی نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دولت زئی میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مطالبے پر فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقادآج دولت زئی میں محکمہ لائیو سٹاک قلعہ ...
02/09/2026

دولت زئی میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مطالبے پر فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد

آج دولت زئی میں محکمہ لائیو سٹاک قلعہ سیف اللہ کی جانب سے ایک فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مال مویشی پالنے والے کسانوں کو ان کی دہلیز پر مفت ویٹرنری سہولیات فراہم کرنا اور جانوروں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنا تھا۔

واضح رہے کہ دولت زئی کے علاقے میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران مقامی لوگوں نے اپنے مویشیوں کے علاج، ویکسینیشن اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویٹرنری کیمپس کے انعقاد کا مطالبہ کیا تھا۔ عوامی مطالبے اور علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فوری طور پر فری ویٹرنری موبائل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کے دوران مویشیوں کی مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مجموعی طور پر 8,000 خوراکیں ویکسین لگائی گئیں، جن میں:

💉 ETV: 2,000 خوراکیں
💉 HS: 1,000 خوراکیں
💉 Sheep Pox: 3,000 خوراکیں
💉 Goat Pox: 2,000 خوراکیں

اس کے علاوہ مختلف بیماریوں سے متاثرہ جانوروں کا مفت علاج و معالجہ بھی کیا گیا، جن میں پیٹ کے کیڑے/Liver Worm، دیگر کیڑے، چچڑ، نمونیا اور دیگر بیماریاں شامل تھیں، جبکہ 1,000 مرغیوں کا بھی علاج کیا گیا۔

مجموعی طور پر 14,100 جانوروں کو ویکسینیشن اور علاج و معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔

محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ایسے موبائل ویٹرنری کیمپس کا انعقاد دیہی علاقوں میں مال مویشی پالنے والے افراد کو بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی، مویشیوں کی صحت بہتر بنانے اور بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

قلعہ سیف اللہ | 02 ستمبر 2026ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کا تحصیل آفس کا دورہڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے تحصیل آفس قلعہ سیف...
02/09/2026

قلعہ سیف اللہ | 02 ستمبر 2026

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کا تحصیل آفس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے تحصیل آفس قلعہ سیف اللہ کا دورہ کیا اور تحصیل آفس، اور پٹوار خانہ کی جاری مرمتی و بحالی کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف حصوں میں جاری تعمیر و مرمت کے کام کی صورتحال اور سرکاری ریکارڈ کے محفوظ انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ جاری کام کو مقررہ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے اور سرکاری ریکارڈ کی حفاظت و مناسب ترتیب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تحصیل آفس میں آنے والے سائلین کو بہتر اور مؤثر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ دورہآج ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار نے ضلع میں جاری ترقیاتی ک...
02/09/2026

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ دورہ
آج ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لیے "پری فیب رہائش گاہوں کی تعمیر" (Construction of Pre-Fab Accommodations - SP) کا موقع پر دورہ کیا۔
مذکورہ اہم منصوبہ پر محکمہ PP&H بلڈنگ کی نگرانی میں تعمیر کام جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو کام کی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر منصوبے کو جلد از جلد حتمی مرحلے تک پہنچانے کی سخت ہدایت کی تاکہ اسے بروقت انتظامی ضرورت کے لیے فعال بنایا جا سکے۔

مسلم باغ   کان مہترزئی: اسسٹنٹ کمشنر  مسلم باغ ماجد سلیم کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مچی باغ کان مہترزئی کا دورہدورانِ دور...
28/08/2026

مسلم باغ کان مہترزئی:
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مچی باغ کان مہترزئی کا دورہ

دورانِ دورہ اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کی ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ سے ملاقات کی اور سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی امور، طالبات کی حاضری اور تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر اساتذہ سے تعلیمی معیار، طالبات کی حاضری اور تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور خلوصِ نیت سے ادا کریں اور طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں
انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور طالبات کی بہتر تربیت معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، اس لیے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

27/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم نے مروت قوم سے تعلق رکھنے والے غریب اور مستحق خاندانوں کے گھروں کا دورہ کیا۔ ان کے مسائل سنے اور مشکل حالات کا خود جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا کہ انتظامیہ غریب خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ضروری امدادی سامان کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے گی۔

عوامی خدمت اور مستحق افراد کی داد رسی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا THQ ہسپتال کا دورہاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم نے THQ ہسپتال مسلم باغ کا دورہ کیا۔ دورے کے د...
26/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا THQ ہسپتال کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم نے THQ ہسپتال مسلم باغ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایمرجنسی یونٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کا بھی معائنہ کیا گیا۔

معائنے کے دوران ایمرجنسی یونٹ فعال پایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Address

Office Of The Deputy Commissioner Killa Saifullah
Qila Saifullah
85400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Killa Saifullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Killa Saifullah:

Shortcuts

Share