Times Of Quetta

Times Of Quetta BalochistanAwamiPartyofficailNews

Times of Quetta is a digital news & media platform dedicated the stories, culture, development, and voices of Quetta and Balochistan & reliable news, social insights, and public interest content, we aim to inform, inspire, the true spirit of the region.

تربت: میر فدا حکیم رند کی بلوچستان نیشنل الائنس کے سربراہ میجر جمیل دشتی سے ملاقات، سیاسی و علاقائی امور پر تبادلہ خیالت...
03/09/2026

تربت: میر فدا حکیم رند کی بلوچستان نیشنل الائنس کے سربراہ میجر جمیل دشتی سے ملاقات، سیاسی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال
تربت: معروف سیاسی و سماجی رہنما میر فدا حکیم رند نے بلوچستان نیشنل الائنس کے سربراہ میجر جمیل دشتی سے اہم ملاقات کی، جس میں بلوچستان بالخصوص مکران اور تربت کے مختلف علاقائی مسائل، موجودہ سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مشکلات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، علاقے میں جاری ترقیاتی عمل، عوامی مسائل اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل، روزگار کے مواقع میں اضافے، تعلیم و صحت کی سہولیات کی بہتری اور علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
میر فدا حکیم رند نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکران کے عوام طویل عرصے سے مختلف بنیادی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جن کے حل کے لیے سیاسی قیادت، منتخب نمائندوں اور متعلقہ اداروں کو مل کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
میجر جمیل دشتی نے بھی بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور علاقائی مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی قوتوں کے درمیان بامقصد رابطہ اور مثبت مکالمہ ضروری ہے۔
ملاقات میں مکران کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، امن و امان، ترقیاتی ضروریات اور مستقبل میں سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے سمیت مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر میر الٰہی بخش بزنجو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان خصوصاً مکران کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

سابق ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کے چھوٹے بھائی کیپٹن زکریا کی تقریب نکاح اور دعوتِ ولیمہ کراچی میں منعقد ہوئی، ج...
03/09/2026

سابق ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کے چھوٹے بھائی کیپٹن زکریا کی تقریب نکاح اور دعوتِ ولیمہ کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، معززین اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکنِ صوبائی اسمبلی سندھ محمد یوسف بلوچ، سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر حمل کلمتی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر عبدالرؤف رند، سابق رکن بلوچستان اسمبلی لالا رشید دشتی، بزنجو کاروان کے سرپرست اعلیٰ میر جمیل احمد بزنجو، میر جاوید رند، سابق ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شفقت انور شاہوانی، میر زبیر رند، نوروز رند، طارق علی رند، راشد کلمتی، نعمان رند، انور بلوچ، قادر بلوچ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے دولہا کیپٹن زکریا، عرفان سلام میروانی اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی، جبکہ تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات، علاقائی عمائدین، عزیز و اقارب اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بیلہ : یوریا کھاد کی خرید و فروخت پر عائد پابندی ، زمیندار پریشانبیلہ ( (ٹائمز آف کوئٹہ)  ضلع لسبیلہ میں یوریا کھاد کی خ...
03/09/2026

بیلہ : یوریا کھاد کی خرید و فروخت پر عائد پابندی ، زمیندار پریشان

بیلہ ( (ٹائمز آف کوئٹہ) ضلع لسبیلہ میں یوریا کھاد کی خرید و فروخت پر عائد پابندی کے باعث زمیندار اور کاشتکار شدید پریشانی ممیں مبتلا ہیں اور کھاد کیعدم دستیابی سے فصلوں کو بڑے نقصان کا خدشہ لاحق ہو گیا ہےادھر حکومت کی جانب سے پابندی میں دی گئی پندرہ روزہ توسیعی مدت ختم ہونے کے باوجود تاحال اس حوالے سے کوئی تازہ حکم نامہ بھی جاری نہیں کیا گیا یوں کاشتکاروں اور کھاد کے کاروبار سے وابستہ افراد میں بے یقینی پائی جا رہی ہےضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زمینداروں اور کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ فصلوں کی بہتر نشوونما اور پیداوار کے لیے یوریا کھاد کی بروقت فراہمی انتہائی ضروری ہے تاہم پابندی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اگر صورتحال مزید برقرار رہی تو فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیعی) لسبیلہ تنویر احمد چنہ نے جنگ کے استفسار پر پندرہ روزہ توسیعی مدت ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب متعلقہ اعلیٰ حکام کی جانب سے مزید احکامات کا انتظار ہے۔

سابق وزیر اعلی نواب نواب ثناء اللہ زہری سے سردار بابا غلام رسول عمرانی کی اہم ملاقات، سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ ...
03/09/2026

سابق وزیر اعلی نواب نواب ثناء اللہ زہری سے سردار بابا غلام رسول عمرانی کی اہم ملاقات، سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت سردار بابا غلام رسول عمرانی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال، انتظامی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی مسائل، عوامی مشکلات اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ملاقات میں سیاسی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل، علاقے کی ترقی اور سیاسی و انتظامی امور میں باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

کوئٹہ، 2 ستمبر 2026   *اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ*👈 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج ایک روزہ دورے پ...
03/09/2026

کوئٹہ، 2 ستمبر 2026

*اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ*

👈 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔

👈 اسپیکر قومی اسمبلی کی کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل استقبال کریں گے۔

👈 سردار ایاز صادق گورنر جعفرخان مندوخیل سے ون آن ون ملاقات کرینگے جس کے دوران انہیں صوبے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جائیگا۔

👈 اپنے قیام کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پارلیمنٹرینز اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

👈 اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت اور اظہارِ یکجہتی کرینگے۔

👈 اسپیکر قومی اسمبلی صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت اور غمرازی کرینگے۔

بلوچستان کے 4 طلباء ملٹری کالج جہلم کے لئےمنتخبکوئٹہ  (ٹائمز آف کوئٹہ)  بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے کیڈٹ ایکسیلنس ا...
03/09/2026

بلوچستان کے 4 طلباء ملٹری کالج جہلم کے لئےمنتخب

کوئٹہ (ٹائمز آف کوئٹہ) بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے کیڈٹ ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام 2026 کے تحت بلوچستان کے 4 ہونہار طلباء کو ملٹری کالج جہلم، پنجاب میں تعلیم کے حصول کے لیے میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہےمنتخب طلباء کا تعلق قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان سے ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن خالد ماندائی نے کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

قوم پرست رہنما سردار عطااللہ خان مینگل کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، نیشنل پارٹیکوئٹہ/ نیشن...
03/09/2026

قوم پرست رہنما سردار عطااللہ خان مینگل کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، نیشنل پارٹی

کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے قوم پرست رہنما سردار عطااللہ خان مینگل کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئےانہیں مستقل مزاجی کے ساتھ آخردم تک بلوچ قومی سیاست سے منسلک رہنے اور اصولی سیاست کے ساتھ قومی وسائل کے تحفظ بلوچ قوم کے قومی حقوق کے لیئے نبرد آزما رہے ان کی طویل اور پرعزم جدوجہد پر نیشنل پارٹی انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہے پارٹی بیان میں واضع کیا گیا ہے کہ ان ہی اکابرین کی بدولت آج بھی بلوچ اپنی قومی شناخت اور تشخص کے ساتھ اپنے سرزمین پر آباد ہے ان اکابرین نے سائل وسائل اور بلوچ قومی ےشخص پر لبھی سمجھوتہ نہیں کیا جیل اور زندانوں کا سامنا کیا مگر ان کا سوچ اور فکر کبھی پسپا نہیں جس کے لیئے وہ خراج عقیدت کے مستحق ہیں.

سیکرٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نور احمد پرکانی سے سیاسی و قبائلی رہنما میر عثمان پرکانی کی ملاقات۔ مختلف امور پر تبا...
03/09/2026

سیکرٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نور احمد پرکانی سے سیاسی و قبائلی رہنما میر عثمان پرکانی کی ملاقات۔
مختلف امور پر تبادلہ خیال

صوبائی دارالحکومت میں طویل لوڈ شیڈنگ، کاروبارمفلوجکوئٹہ  (ٹائمز آف کوئٹہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کئ...
03/09/2026

صوبائی دارالحکومت میں طویل لوڈ شیڈنگ، کاروبارمفلوج

کوئٹہ (ٹائمز آف کوئٹہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروبارزندگی مفلوج کردیا ہے متعدد بار کیسکو حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا تا حال کوئی شنوائی نہیں ہورہی کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے تاجروں کے لئے مزید مشکلات بڑھا دی ہیں، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جب جی چاہا كیسكو والے بجلی بند كردیتے ہیں وولٹیج کی کمی بیشی کی وجہ سے برقی آلات خراب ہونے کاخدشہ لگا رہتاہے کئی علاقوںمیں پانی کی قلت بھی شدت اختیار کر گئی ہے صارفین نےمطالبہ کیاہےکہ بجلی فراہمی کانظامبہتر بنایاجائے۔

سندھ کابینہ ‘16لاکھ ایکڑکچے کی زمین کے جامع سروے کی منظوریکراچی  (ٹائمز آف کوئٹہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگ...
03/09/2026

سندھ کابینہ ‘16لاکھ ایکڑکچے کی زمین کے جامع سروے کی منظوری

کراچی (ٹائمز آف کوئٹہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کوصوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں بلدیاتی حکومت میں اصلاحات ‘ صوبے بھر میں تقریباً 16 لاکھ 10 ہزار ایکڑ کچے کے علاقے کا 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے جامع سروے اور ڈیجیٹل نقشہ سازی، چھوٹے گندم کاشتکاروں کے لیے امدادی پیکیج‘برقی گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں 2028 تک توسیع اور گندم کے ذخائر، سرکاری و نجی شراکت داری اور ڈیجیٹل طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کے پیکیج پر غور کیا۔مجوزہ ترامیم میں کونسل کی مدت ختم ہونے سے 120 روز قبل بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع کرنا‘انتخابات میں تاخیر کی صورت میں سبکدوش میئر یا چیئرمین کو بطور ایڈمنسٹریٹر کام جاری رکھنے کی اجازت دینا، یونین کونسل اور یونین کمیٹی کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لیے دو تہائی اکثریت کی شرط عائد کرنا اور ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کو کنوینر کا کردار سونپنا شامل ہے۔

Address

Jinnah Road Quetta
Quetta Cantonment
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times Of Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share