Pakistan Tehreek e Insaf Balochistan

Pakistan Tehreek e Insaf Balochistan Official Page Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Balochistan page.

05/09/2026

‏"پاکستان میں بہت لوگ ہونگے جو چاہتے ہیں کہ عمران خان باہر نہ نکلیں، ایجینسیاں ان کو بتاتی ہونگی کہ عمران خان نہیں نکلیں گے وہ اپنی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، اب ان لوگوں کو خوف لگ گیا ہے کہ عمران خان رہا نا ہو جائیں یہ لوگ جب پارٹی چیئرمین شپ کی بات کرتے ہیں تو پہلے یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کا جیل میں خاتمہ ہو ہم منتظر ہیں روازانہ ٹی وی دیکھتے ہیں کہ آج کون بےنقاب ہو گا آپ آگے آگے دیکھتے جائیں۔ یہ لوگ 27 ستمبر کو ناکام کرنے کے لیے Distractions پیدا کریں گے”۔

‏علیمہ خان
‏⁦‪‬⁩

04/09/2026

‏"جو تحریک آپ لوگوں نے شروع کی ہے جو جوش جزبہ جنون میں دیکھ رہا ہوں انشاء اللہ پورا پاکستان جاگے گا۔آپ نے ایک وعدہ کرنا ہے 27 ستمبر اور اس کے بعد بھی یہ جوش یہ جزبہ یہ جنون کم نہیں کرنا ۔ستائیس تاریخ کا احتجاج انقلابی ہوگا اور انشاء اللہ ہم کامیابی حاصل کریں گے"۔

‏وزیراعلی سہیل آفریدی

‏⁧‫ ‬⁩

04/09/2026

‏عمران خان آرہا ہے۔۔!!

‏ سندھ کی سڑکوں سے تاریخی مناظر ڈرون فوٹیج جاری۔

‏⁧‫ ‬⁩

04/09/2026

‏چھ ستمبر کو یہ محض ایک جلسہ نہیں ہوگا، یہ کراچی کے دل سے اٹھنے والی وہ گونج ہوگی جو ہر سمت جذبے اور عزم کی صدا بن کر پھیلے گی۔

‏یہ وہ شہر ہے جو کبھی اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا۔ آج پھر کراچی کی گلیاں، چوراہے اور دل ایک نئے ولولے کے ساتھ پکار رہے ہیں۔

‏مزارِ قائد پر اس شام صرف لوگ جمع نہیں ہوں گے، یہ جذبہ سمندر بن کر اُمڈے گا

‏⁧‫ ‬⁩

04/09/2026

‏سندھ کی دھرتی پر محبتِ عمران خان کا عملی مظاہرہ۔

‏وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں سندھ اسٹریٹ موومنٹ محض ایک سیاسی سرگرمی نہیں، عوام کی عمران خان سے محبت اور ان کی رہائی کے لیے ہر حد سے گزر جانے کے عزم کا اظہار ہے۔ شکارپور سے اٹھنے والی یہ لہر 27 ستمبر کو اسلام آباد تک پہنچے گی۔

04/09/2026

صوبائی جنرل سیکٹری میر جہانگیر رند کی قیادت میں نصیرآباد ڈویژن کی وافد کہ ہمرہ وزیراعلی سہیل خان آفریدی کہ استقبال کے لیے روانا۔

سرفراز بگٹی کی ناکام فارم 47 حکومت میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک، عوام اور تاجر غیر محفوظبلوچستان میں بدامن...
04/09/2026

سرفراز بگٹی کی ناکام فارم 47 حکومت میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک، عوام اور تاجر غیر محفوظ

بلوچستان میں بدامنی اور اغوا برائے تاوان کا سلسلہ حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ آٹھ ماہ قبل تاجر صلاح الدین نورزئی کے بیٹے کو اغوا کرکے 80 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، تاوان نہ ملنے پر گزشتہ روز صلاح الدین نورزئی کو قتل کر دیا گیا، جبکہ ان کا بیٹا آج بھی اغواکاروں کی قید میں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان اس افسوسناک اور دلخراش واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور غمزدہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

یہ واقعہ سرفراز بگٹی حکومت کی ناکامی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے۔ آٹھ ماہ تک ایک شہری کا بیٹا اغواکاروں کے قبضے میں رہا، بھاری تاوان کا مطالبہ ہوتا رہا اور بالآخر باپ کو قتل کر دیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ صوبائی حکومت اور اس کے ادارے کہاں تھے؟ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری کس کی ہے؟

بلوچستان میں تاجر، مزدور، مسافر اور عام شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے پر مجبور ہیں، جبکہ صوبائی حکومت صرف بیانات اور سیاسی دعووں تک محدود ہے۔ اگر حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو پھر اقتدار میں رہنے کا جواز کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان مطالبہ کرتی ہے کہ صلاح الدین نورزئی کے قتل اور ان کے بیٹے کے اغوا کا فوری نوٹس لیا جائے، مغوی نوجوان کی فوری اور بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے، قاتلوں اور اغواکاروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس پورے معاملے میں حکومت کی غفلت و ناکامی کی بھی تحقیقات کی جائیں۔

بلوچستان کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا جا سکتا۔ فارم 47 کی ناکام حکومت کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کے بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ پر توجہ دینا ہوگی۔

جاری کردہ
میڈیا ڈپیارٹمنٹ بلوچستان

03/09/2026

‏ستائس ستمبر! فیصلہ کن معرکہ سندھ کے باشعور لوگ بھی حقیقی آزادی کے لیے تیار ۔

‏⁧‫ ‬⁩

03/09/2026

‏کندھ کوٹ سندھ میں عوام کا جنون فارم 47 کے جعلی حکمرانوں کو پیغام دے رہا ہے کہ سندھ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور 27 ستمبر لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لے گا۔

‏⁧‫ ‬⁩

03/09/2026

‏"یہ جوش یہ جزبہ یہ جنون 27 ستمبر اور اُس کے بعد بھی کم نہیں ہونا چاہیئے میں جس وقت سندھ میں داخل ہوا اس سے لے کر اس وقت تک وہاں سے لے کر یہاں تک عوام کا سمندر ہی سمندر ہے۔سندھ میں انقلاب آ چُکا ہے ۔سندھ کے عوام اگلی کئی دھائیوں تک عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینگے۔ سندھ اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔ سندھ عمران خان کا تھا عمران خان کا ہے اور عمران خان کا رہے گا"۔ وزیراعلی سہیل خان آفریدی
‏⁦‪‬⁩

‏⁧‫ ‬⁩

Address

M. A Jinnah Road Quetta
Quetta Cantonment
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tehreek e Insaf Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Tehreek e Insaf Balochistan:

Shortcuts

Share