Akhtar Kakar

Akhtar Kakar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Akhtar Kakar, Social service, Quetta.

Senior Vice President,Chamber of Commerce & Industry | Former VP | Chairman,Standing Committee on OGRA Matters | Balochistan CM Coordinator | Executive, QCL Committee | Football Development Advocate | Committed to regional growth and industry advancement. Businessman & Social Worker
Vice President, Chamber of Commerce & Industry, Quetta, Balochistan (2019-2020)
Member, Promoting & Development of F

ootball in the Country (2021)
Executive/Committee Member, Quetta Limited Club, Balochistan
Member, Executive Committee & General Body, FPCCI (2022)
Coordinator to Chief Minister, Balochistan (2022-2023)

06/08/2026
05/08/2026
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن انچیف غلام فاروق ، صدر  محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر اختر محمد کاکڑ ، نائ...
27/06/2026

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن انچیف غلام فاروق ، صدر محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر اختر محمد کاکڑ ، نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ اور ممبران نے کوئٹہ کے معروف تاجر اور کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک حاجی ہاشم خان نورزئی کے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش واقعہ قرار دیا ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک پرامن، شریف النفس اور کاروباری شخصیت کا اس طرح قتل نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پوری تاجر برادری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ایسے واقعات صوبے میں کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور امن و امان کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
انہوں نے حکومتِ بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ تاجر برادری میں پائے جانے والے خوف و ہراس کا خاتمہ ہو اور آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

چیمبر کے عہدیداروں نے مرحوم حاجی ہاشم خان نورزئی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ چیمبر اس غم کی گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔.

14/06/2026

اختر کاکڑ کا پیغام
آئیے سیاسی اختلافات بھلا کر بلوچستان کی ترقی کے لیے ایک ہوں۔
نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار دیں۔

12/06/2026
10/06/2026

سینئر نائب صدر اختر کاکڑ
مذاکرات ناکام
گیارہ تاریخ کو ہڑتال ہوگا
کوئٹہ چیمبر آف کامرس.
آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز، تاجر اینڈ مائنز اونرز الائنس اور حکومتی وفد کے درمیان طویل نشست کے باوجود مذاکرات ناکام

08/06/2026

گودار کو سٹارٹ ہونا چاہئے ۔ اور الاٹمٹ کو کینسل کردیا جائے ۔حاجی اختر کاکڑ


Balochistan Updates Quetta Gulistan House

06/06/2026

انتہائی افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی دن دیہاڑے ہونے والے تیزاب حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

یہ ایک نہایت افسوسناک واقعہ ہے جو قابلِ مذمت ہے۔ ایک نوجوان ڈاکٹر پر اس طرح کا حملہ نہ صرف فرد پر ظلم ہے بلکہ ہمارے صحت کے نظام اور انسانی اقدار پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ملوث مبینہ ملزم ہلاک ہو چکا ہے۔ تاہم اس کے باوجود یہ ضروری ہے کہ ایسے واقعات کی مکمل روک تھام کے لیے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی اور بہتر انتظامات کیے جائیں۔

ہم ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہماری ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ، ساتھی ڈاکٹروں اور پوری طبی برادری کے ساتھ ہیں۔

یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہ

06/06/2026

جب ہم باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں تو پھر ہر چیک پوسٹ پر 20 سے 30 منٹ انتظار کیوں کرنا پڑتا ہے؟ کاروباری برادری کو سہولت دینے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت اور متعلقہ ادارے اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں۔

— کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ

کوئٹہ آمد کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سنیئر نائب صدر...
06/06/2026

کوئٹہ آمد کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے سنیئر نائب صدر حاجی آختر کاکڑ اور جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری مالیات حاجی ظفراللہ خان کاکڑ کے والدِ محترم مرحوم ٹھیکیدار حاجی عطاء اللہ کاکڑ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ مولانا صاحب نے مرحوم کی مغفرت اور درجاتِ بلندی جبکہ پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akhtar Kakar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category