07/05/2023
سیکرٹری صحت بلوچستان وقاص علی محمود کی سربراہی میں پی ایس ڈی پی اسکیم پر اجلاس
اجلاس میں ڈاٸریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور قاضی ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈوپلمنٹ عثمان تنویر ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فوقیہ دانیال ، پراجیکٹ ڈاٸریکٹر کوویڈ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی ، ایڈیشنل ڈاٸریکٹر لاجسٹک ڈاکٹر غلام مصطفی ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری سیکشن آفیسر ڈوپلمنٹ ریاست علی ، کنسلٹنٹ سیکرٹری صحت ڈاکٹر ابابکر بلوچ ، پلاننگ آفیسر رزاق محمد ، فناٸنس آفیسر ایم این سی ایچ کمیل بلوچ ، پی ایس ڈی جی ہیلتھ خضر حیات اور نور محمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں تمام اسکیمات کا جائزہ لیا گیا ۔ تمام اسکیمات کو وقت پر مکمل کیا جائے۔سیکرٹری صحت بلوچستان
اسکیمات میں درپیش مسائل کی رپورٹ پیش کی جائے ۔ وقاص علی محمود سیکرٹری صحت بلوچستان
نئے سال کے لیے ترجیحات کے مطابق بجٹ مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ سیکرٹری صحت بلوچستان
محکمہ صحت میں اصلاحاتی میکینزم لایا جا رہا ہے ۔خدمات کو مزید بہتر بنائیں گے۔وقاص علی محمود سیکرٹری صحت بلوچستان
مالی و انتظامی امور کی منظوری کے لیے تمام لوزامات پورے کیے جاے۔سیکرٹری صحت بلوچستان
تمام تر انتظامی و مالی امور کی شفافیت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے، کوئی بھی خلاف ضابطہ اقدام قابل قبول نہیں ہوگا۔وقاص علی محمود