30/01/2026
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد، سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان و قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کے بیان کے مطابق، آٹھ فروری قوم کی بقا، آئین کی بالادستی اور جمہوری قائد عمران خان کی رہائی کے حصول کا ایک فیصلہ کن اور تاریخی دن ہے، جس میں تمام قومی و جمہوری قوتوں کی یکجہتی اور بھرپور عوامی عمل کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔