حاجی ولی محمد نورزئ،علاقائی کمیٹی برائے کاکڑ کالونی،اچکزئ کالونی

  • Home
  • Pakistan
  • Quetta
  • حاجی ولی محمد نورزئ،علاقائی کمیٹی برائے کاکڑ کالونی،اچکزئ کالونی

حاجی ولی محمد نورزئ،علاقائی کمیٹی برائے کاکڑ کالونی،اچکزئ کالونی To highlight issues and achieve basic Rights for people of Pashtoon abad, Quetta

پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی صاحب کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق صاحب سے ملاقات کے ب...
02/09/2026

پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی صاحب کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق صاحب سے ملاقات کے بعد گروپ فوٹو

19/08/2026

حاجی ولی محمد نورزئی

کوئٹہ یوم آزادی ریلی چودہ اگست پاکستان کا یومِ آزادی ہے۔ یہ دن 1947ء میں برطانوی راج سے آزادی ملنے کی یاد میں ہر سال جوش...
14/08/2026

کوئٹہ
یوم آزادی ریلی

چودہ اگست پاکستان کا یومِ آزادی ہے۔ یہ دن 1947ء میں برطانوی راج سے آزادی ملنے کی یاد میں ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

پاکستان زندہ آباد

پاکستان ہمیشہ زندہ آباد

پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ
حاجی ولی محمد نورزئی

13/08/2026
سانحہِ 8 اگست وکلا کی قربانی کا تاریخی دن، شہدا نے دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کیا: پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاج...
08/08/2026

سانحہِ 8 اگست وکلا کی قربانی کا تاریخی دن، شہدا نے دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کیا: پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی
کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ 8 اگست 2016 کا سانحہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہونے کے ساتھ ساتھ قربانی، عزم اور قومی یکجہتی کی علامت بھی ہے۔ کوئٹہ کے وکلا نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قوم کو یہ پیغام دیا کہ امن اور انصاف کے لیے دی جانے والی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سول اسپتال کوئٹہ میں پیش آنے والا سانحہ آج بھی قوم کے دلوں پر نقش ہے اور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ملک کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے۔

حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کے شہدا کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کے لہو نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہے اور امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور ملک بھر کی سیاسی و پارلیمانی قیادت دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک صف میں کھڑی ہے۔ امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد، عزم اور قربانی کے جذبے سے ناکام بنائیں گے۔

پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کے شہدا کی یاد آنے والی نسلوں کو ہمیشہ قربانی، اتحاد، برداشت اور امن کا درس دیتی رہے گی۔

پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی سے ٹینکرز مالکان کے مذاکرات کامیابواٹر ٹینکرز اور واٹر سپلائی ایسوسی ایشن نے ہڑتا...
26/07/2026

پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی سے ٹینکرز مالکان کے مذاکرات کامیاب

واٹر ٹینکرز اور واٹر سپلائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کا اعلان کردیا

22/07/2026

!
ہمارے لیے ایک قیمتی سرمایہ اور باعثِ فخر ہے۔ آپ کے مخلصانہ جذبات نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے لوگ آپکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صحتِ کاملہ، عزت، وقار، خوشحالی اور اپنی بے شمار رحمتوں سے نوازے، آپ کے رزق، عمر اور نیک اعمال میں برکت عطا فرمائے، اور دنیا و آخرت میں ہر قدم پر اپنی خصوصی رحمت و حفاظت آپ کے شاملِ حال رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

Address

Pashtoon Abad
Quetta
87500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حاجی ولی محمد نورزئ،علاقائی کمیٹی برائے کاکڑ کالونی،اچکزئ کالونی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category