Health Department Balochistan

Call Contact the organization

Health Department Balochistan Health Department Government of Balochistan intends to keep the dear citizens aware on the services a

کوئٹہ: محکمہ صحت میں مون سون کی تیاریوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجلاسمون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال، محکمہ ...
11/08/2026

کوئٹہ: محکمہ صحت میں مون سون کی تیاریوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجلاس

مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال، محکمہ صحت کا ہنگامی پلان تیار کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت کی ہدایات پر محکمہ صحت میں مون سون کی تیاریوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کے 8 اضلاع میں مون سون کے حالیہ اسپیل اور 15 اگست تک جاری رہنے والے موسمی الرٹ کے پیش نظر محکمہ صحت کی تیاریوں اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر پرونٹو ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کی، جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ڈی ڈی ڈاکٹر بدر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر اسفندیار شیرانی، سینئر پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ شوکت علی بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر جان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی سطح کے شراکت دار اداروں، محکمہ صحت کے افسران، پرونٹو پروگرامز، عالمی ادارہ صحت (WHO)، یونیسیف، مختلف آئی این جی اوز اور این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے مون سون، سیلاب اور دیگر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے متعلق ضروریات اور کنٹیجنسی پلانز حاصل کرکے ایک جامع منصوبہ مرتب کیا جائے گا محکمہ صحت کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او، یونیسیف سمیت دیگر ملکی و بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے تمام ضروری اقدامات مکمل رکھے جائیں گے اجلاس میں صوبائی اور ضلعی سطح پر متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں بروقت اور مؤثر طبی ردعمل یقینی بنایا جا سکے

کوئٹہ میں پری فلڈ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا اجلاس، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں تیزکوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت...
14/04/2026

کوئٹہ میں پری فلڈ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا اجلاس، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں تیز

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری محکمہ صحت مجیب الرحمان پانیزئی اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت ڈاکٹر آمین مندوخیل کی ہدایت پر کوئٹہ میں محکمہ صحت کا پہلا پری فلڈ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کی۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کو چیئر ڈاکٹر زبیر، فوکل پرسن برائے فلڈ شوکت علی بلوچ سمیت مختلف پروگرامز کے نمائندگان نے شرکت کی، جن میں ایم این سی ایچ، ملیریا، ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور ایم ایس ٹی کے ڈیوروتھی گونواری ایم ایس ٹی اوکیے روز اکیرو اونیگا (Dorothy Gonware
Mst Any Okaiye
Rose Akiru Onega) شامل تھے۔ اس کے علاوہ ڈیولپمنٹ پارٹنرز میں ایم ایس ایف، انڈس اسپتال کے نمائندے اور دیگر اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں الرٹ جاری کیا جائے گا تاکہ وہ کسی بھی ممکنہ سیلابی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کریں۔ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور ضلعی سطح پر اداروں کے درمیان رابطے مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پی ڈی ایم اے کی ہدایات کے مطابق ایمرجنسی فلڈ سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں گی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

اجلاس میں ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے فیصلہ کیا کہ واٹس ایپ کے ذریعے تمام اضلاع کے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ آفت کی صورت میں بروقت ردعمل دیا جا سکے اور محکمہ صحت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکے۔

*بلوچستان کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو عالمی سطح پر دو بڑے اعزازات حاصل — پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار*کیپ ٹاؤن/کوئٹہ (...
10/10/2025

*بلوچستان کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو عالمی سطح پر دو بڑے اعزازات حاصل — پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار*

کیپ ٹاؤن/کوئٹہ (نمائندہ خصوصی): بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی نامور ماہر امراضِ نسواں پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے عالمی سطح پر دو بڑے اعزازات اپنے نام کر کے نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے حال ہی میں FIGO (International Federation of Gynecology and Obstetrics) کے انتخابات میں ایشیاء اوشیانیا ریجن سے ٹرسٹی کا عہدہ جیت لیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی پاکستانی گائناکالوجسٹ کو یہ منفرد عالمی مقام حاصل ہوا ہے۔اس سے قبل، صرف تین روز پہلے، انہیں FIGO Women’s Award 2025 سے بھی نوازا گیا — یہ ایوارڈ خواتین کی قیادت، خدمات اور طبّی شعبے میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ اعزاز صرف میری ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان، بلوچستان اور ہمارے میڈیکل کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں FIGO کی جنرل اسمبلی کی رکنیت بھی حاصل ہوئی ہے، جو دنیا کے 145 ممالک کی نمائندگی پر مشتمل ہے، اور صرف دس ممتاز شخصیات کو اس میں شامل کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ FIGO دنیا بھر کی گائناکالوجی اور زچگی سے متعلق تنظیموں کا سب سے بڑا عالمی ادارہ ہے، جو اکتوبر 2025 تک 142 ممالک میں فعال ہے۔ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی یہ دوہری کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان اور پوری مسلم دنیا کے لیے باعثِ فخر ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین عالمی سطح پر اپنی صلاحیت، قیادت اور خدمت سے نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔

"Heartfelt congratulations to Prof. Aisha Siddiqa on this extraordinary achievement! 🎉 She has been awarded the FRCOG by...
16/09/2025

"Heartfelt congratulations to Prof. Aisha Siddiqa on this extraordinary achievement! 🎉 She has been awarded the FRCOG by RCOG, a testament to her exceptional contributions to her field. 🇵🇰 Prof. Aisha Siddiqa makes Pakistan proud as the first gynecologist from Balochistan to receive this prestigious honor. Her accomplishment shines bright, reflecting the talent and dedication of Pakistan's medical community. 💚❤️🌸 Wishing her continued success and joy in her remarkable journey! 🇵🇰"

13/05/2025

*مستونگ؛ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزٸی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت بلوچستان کے انسپیکشن ٹیم کا ڈاکٹر آصف انور شاہوانی کی سربراہی میں ٹیم کا دورہ مستونگ*

*مستونگ؛ محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر مستونگ اطہر عباس سے ملاقات کی اور انھیں بنیادی مراکز صحت کے حوالے سے بریفنگ دی*

*مستونگ؛ انسپیکشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ، آر ایچ سی پڑنگ آباد، آر ایچ سی کانک، بی ایچ یو کاریز نوتھ، بی ایچ یو مستونگ روڈ کا دورہ کیا*

*مستونگ؛ انسپیکشن ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر محمد انور گولہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم اکبر رہیسانی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ریاض مینگل بھی موجود تھے*

*مستونگ؛ ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کروایا اور ادارے کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی*

*مستونگ؛ محکمہ صحت کی ٹیم نے آر ایچ سی پڑنگ آباد میں وارڈ، او پی ڈی، لیب سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا*

*مستونگ محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیم نے آر ایچ سی کانک کا بھی تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے اسٹاف سے مسائل و مشکلات ادویات و ضروری سروسز کے حوالے سے استفسار کیا*

*مستونگ؛ انسپیکشن ٹیم نے بی ایچ یوز کاریز نوتھ اور مستونگ روڈ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور بریفنگ لی*

*مستونگ؛ انسپیکشن ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے احکامات ،صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ و سیکرٹری محکمہ صحت کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان بھر کے تمام ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں*

*مستونگ؛ وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر صحت کا خصوصی وژن ہے کہ تمام مراکز صحت کو بہتر بنایا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی سستی سہولیات اور علاج معالجے کے دوسرے صوبوں کا رخ نہ کرنا پڑے انہوں نےکہا کہ صوبائی محکمہ کو ایک مفصل رپورٹ پیش کیا جائے گا*

*مستونگ؛ حکام بالا کو تمام مسائل ادویات اور اسٹاف کی کمی سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی تاکہ جو بھی کمی بیشی ہوگی انھیں دور کیا جائے*

ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوئٹہ ڈویژن میں بھرتیوں کا اعلانڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوئٹہ ڈویژن کے تحت کوئٹہ کے مختل...
08/05/2025

ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوئٹہ ڈویژن میں بھرتیوں کا اعلان
ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوئٹہ ڈویژن کے تحت کوئٹہ کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں BPS-16 اور اس سے اوپر کی 332 خالی آسامیوں پر خالصتاً کنٹریکٹ بنیاد پر تعیناتی کے لیے اہل و موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔
آخری تاریخ برائے درخواست جمع کرانے کی:
📅 22 مئی 2025
درخواست جمع کروانے کا طریقہ:
درخواستیں بذات خود یا کوریئر کے ذریعے دفتر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوئٹہ میں جمع کروائی جائیں۔
انٹرویو کا شیڈول:
انٹرویو کی تاریخوں کا اعلان بعد میں اخبارات کے ذریعے کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات اور درخواست فارم کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://dpr.gob.pk/announcement-of-recruitment-for-divisional-director-health-services-quetta-division/
🔗 مکمل تفصیلات یہاں دیکھیں:
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1UkID2Jl8Lp8zhPz0Q

World TB Day Seminar – KillasaifullahThe Provincial TB Control Program (PTP), with the support of the District Health Of...
24/03/2025

World TB Day Seminar – Killasaifullah

The Provincial TB Control Program (PTP), with the support of the District Health Officer (DHO) Dr. Manzoor Tareen, organized a World TB Day seminar in Killasaifullah to strengthen community efforts against tuberculosis. Dr. Tareen reaffirmed his commitment to utilizing all resources to combat TB and save lives.

Dr. Matiullah, DTO, presented the latest epidemiological data, discussed innovative TB control strategies, and emphasized collaboration for a TB-free Pakistan. District Deputy Chairman Ihsanullah highlighted the need to strengthen healthcare systems and ensure no one is left behind.

As DTC Killasaifullah, I (Dr. Abdul Rehman) discussed latent TB and its treatment, stressing the importance of community awareness and cooperation among healthcare providers and stakeholders. Abdul Jabbar, DFS Mercy Corps, summarized TB case data.

On behalf of PTP, I extend my sincere gratitude to all participants, including Mercy Corps, MCG, BRSP, PPHI, doctors, paramedics, social

Address

Balochistan Civil Secretariat
Quetta

Telephone

+92819201954

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Department Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Health Department Balochistan:

Shortcuts

Share

Category