Sahibzada Samiullah Kakar

Sahibzada Samiullah Kakar Landlord Businessman

Freedom shines brightest where there is peace, unity, and hope.Together, we stand strong  together, we build a prosperou...
14/08/2026

Freedom shines brightest where there is peace, unity, and hope.
Together, we stand strong together, we build a prosperous Pakistan. 🇵🇰🤍
Happy Independence Day!

11/08/2026

مکہ مکرمہ سے خطے کو بڑا دفاعی پیغام! 🇵🇰🇸🇦🇹🇷
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا تاریخی دفاعی معاہدہ ایک پر حملہ، تینوں پر حملہ تصور ہوگا۔
تین بڑی مسلم طاقتیں، مشترکہ دفاع اور مضبوط Strategic Deterrence کی جانب ایک اہم قدم ہے بھارت بھی اس نئی دفاعی پیش رفت پر انتہائی پریشان ہے

8 اگست 2016 کا دن کوئٹہ کی تاریخ کا ایک نہایت المناک باب ہے سول ہسپتال کوئٹہ میں پیش آنے والے اس سانحے کو آج 10 برس مکمل...
08/08/2026

8 اگست 2016 کا دن کوئٹہ کی تاریخ کا ایک نہایت المناک باب ہے سول ہسپتال کوئٹہ میں پیش آنے والے اس سانحے کو آج 10 برس مکمل ہو گئے ہیں، مگر اس دن کی تکلیف اور شہداء کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے ہم ان تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس المناک واقعے میں اپنی جانیں قربان کیں قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

شہید ریاض احمد ولد خدائے نور ، ہنہ اوڑک ولی تنگی، دورودو کے علاقے میں مائنز میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں...
02/08/2026

شہید ریاض احمد ولد خدائے نور ، ہنہ اوڑک ولی تنگی، دورودو کے علاقے میں مائنز میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے ہیں
اللہ تعالیٰ مرحوم کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ و لواحقین کو صبرِ جمیل اور یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

کلی ملک شیر محمد کے گھروں پر مارٹر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا امن دشمن عناصر کی بز...
31/07/2026

کلی ملک شیر محمد کے گھروں پر مارٹر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا امن دشمن عناصر کی بزدلی اور ناکامی کا ثبوت ہے ایسے بزدلانہ اقدامات سے اہلِ علاقہ کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم اہلِ ہنہ اوڑک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اتحاد، بھائی چارے اور حوصلے کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے
علاقے کے تمام عوام اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ موجودہ صورتحال میں احتیاط کریں، غیر ضروری نقل و حرکت، ہائیکنگ اور پکنک سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو (آمین)

کلی ببری میں صرف گرلز اسکول کے اعلان سے بات مکمل نہیں ہوتی اگر حکومت واقعی ہنہ اڑک کے عوام اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ...
17/07/2026

کلی ببری میں صرف گرلز اسکول کے اعلان سے بات مکمل نہیں ہوتی اگر حکومت واقعی ہنہ اڑک کے عوام اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے تو بلوچستان کے لیے اعلان کردہ دانش پبلک اسکولز میں سے ایک ہنہ اڑک کے لیے مختص کرے سانحات کے بعد علامتی اعلانات سے زیادہ ضرورت ایسے تعلیمی منصوبوں کی ہے جو آنے والی نسلوں کا مستقبل بدل سکیں۔

CMO Balochistan Chief Secretary Balochistan

Education for every girl!
CM Balochistan Mir Sarfraz Bugti has announced the establishment of a new Government Girls School in Killi Babri, Hanna Valley, bringing quality education directly to local female students.

ہنہ اوڑک سانحے کے شہداء کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وطن...
12/07/2026

ہنہ اوڑک سانحے کے شہداء کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وطن پر شہداء کی دی گئی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور آپ کی یاد، ایثار اور بہادری ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی
غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں شہداء کے اہلِ خانہ اور تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ ہنہ اوڑک کو ہر قسم کے شر و فساد سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

ہنہ اوڑک کے عوام کا اپنے مطالبات کے حق میں جاری پرامن احتجاج تیسرے روز بھی جاری  جس میں سول سوسائٹی، تاجر برادری، وکلا ا...
07/07/2026

ہنہ اوڑک کے عوام کا اپنے مطالبات کے حق میں جاری پرامن احتجاج تیسرے روز بھی جاری جس میں سول سوسائٹی، تاجر برادری، وکلا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے شرکت کی
احتجاجی مظاہرین نے مشترکہ اعلامیے میں حکومتِ بلوچستان کے سامنے اپنے مطالبات ایک بار پھر دہرائے:-
اہم مطالبات:

مسلح افراد کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 11 افراد کو فوری اور بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

علاقے میں موجود مسلح جتھوں کا مکمل خاتمہ کرتے ہوئے ہنہ اوڑک میں امن و امان بحال کیا جائے۔

وزیراعظمِ پاکستان یا فیلڈ مارشل خود آ کر نمائندہ وفد سے مذاکرات کریں اور عوام کے تحفظات سنیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کی واضح یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، ان کا پرامن احتجاج جاری رہے گا احتجاجی شرکاء نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ شہداء کی تدفین اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آتی۔


Balochistan Police CMO Balochistan Chief Secretary Balochistan

Address

Hannaurak
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahibzada Samiullah Kakar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share