Serious Crimes Investigation Wing

Call Contact the organization

Serious Crimes Investigation Wing Serious Crime Investigation Wing. Investigate • Protect • Justice
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

19/09/2026

ایک قتل… کئی سوالات… اور ایک حقیقت جو چھپی نہ رہ سکی۔ 🔎
تفتیش کیسے آگے بڑھی؟
سراغ کہاں سے ملا؟
مکمل کیس بریفنگ — Coming Soon



18/09/2026
16/09/2026

ایس سی آئی ڈبلیو کوئٹہ.
کمسن علی شاہ قتل کیس ٹریس، خاتون ملزمہ گرفتار، آلۂ قتل برآمد
کوئٹہ: تھانہ صدر کوئٹہ کی حدود میں کمسن علی شاہ، عمر تقریباً 5 تا 6 سال کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقتول بچہ 20 اگست 2026 کو مدرسے سے گھر واپس آنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا، جبکہ 23 اگست 2026 کو صبح تقریباً 5:30 بجے اس کی لاش گھر کے سامنے سے برآمد ہوئی۔
کیس کی حساسیت کے پیش نظر تفتیش ایس سی آئی ڈبلیو کوئٹہ کے ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن یونٹ کے سپرد کی گئی۔ ایس ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی کی براہِ راست نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن یونٹ، اینالیسس یونٹ اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔
کیس کی تفتیش کے دوران ایس ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی اور ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو عبدالستار اچکزئی نے عملی طور پر تفتیشی ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے کیس کی نگرانی کی۔ دونوں افسران نے کرائم سین کا دورہ کیا، تفتیشی ٹیم کے ساتھ مختلف تفتیشی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور مشتبہ افراد سے تفتیش اپنی موجودگی میں کروائی۔
تفتیش کے دوران مختلف مشتبہ افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا، جبکہ اینالیسس یونٹ کی تکنیکی معاونت سمیت جدید تفتیشی ذرائع بروئے کار لائے گئے۔ مسلسل تفتیش، تکنیکی معاونت اور شواہد کے باریک بینی سے جائزے کے نتیجے میں قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔
تفتیش کے نتیجے میں ایک خاتون کو قتل میں ملوث پایا گیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ قتل میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
افسران کی براہِ راست اور عملی نگرانی، تفتیشی ٹیم کی مسلسل محنت اور اینالیسس یونٹ کی تکنیکی معاونت نے کیس میں اہم پیش رفت اور بالآخر بریک تھرو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید تفتیش قانونی تقاضوں کے مطابق جاری ہے۔

07/09/2026

سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ (SCIW) کویٹہ میں جرائم کی نوعیت اور نوعیتِ واردات کی بنیاد پر پانچ انویسٹیگیشن یونٹس قائم کیے گئے ہیں:
1. ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن یونٹ
2. آرمڈ روبری اینڈ ڈکیتی انویسٹیگیشن یونٹ
3. کڈنیپنگ فار رینسم انویسٹیگیشن یونٹ
4. اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC)
5. جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) انویسٹیگیشن یونٹ
ان پانچ انویسٹیگیشن یونٹس کے علاوہ SCIW کو مؤثر تفتیشی معاونت فراہم کرنے کے لیے تین سپورٹیو یونٹس بھی کام کر رہے ہیں:
1. اینالیسز یونٹ
2. آئی ٹی یونٹ
3. کرائم سین یونٹ
یہ تمام یونٹس باہمی رابطے اور مربوط طریقۂ کار کے تحت کام کرتے ہیں تاکہ سنگین جرائم کی تفتیش کو جدید، مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے
۔Serious Crime Investigation Wing — SCIW
Committed to justice, dedicated to the truth. ⚖️🚔
Pride of Quetta Police.

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب خان کا SCIW کوئٹہ کا دورہسابق پاکستانی کرکٹر شعیب خان نے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) کو...
01/09/2026

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب خان کا SCIW کوئٹہ کا دورہ

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب خان نے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) کوئٹہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے SCIW کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور سنگین نوعیت کے جرائم کی مؤثر تفتیش، جرائم کے سدباب اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا
شعیب خان نے SCIW ٹیم کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ذمہ داری کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

22/08/2026

کمسن بچے کی لاش گھر سے برآمد، خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کوئٹہ: علی شاہ ولد باچا خان، قوم اچکزئی، سکنہ ساسول گلی، سبزل روڈ کوئٹہ، عمر تقریباً 6 سال، مورخہ 20 اگست 2026 سے لاپتہ تھا۔ آج صبح نمازِ فجر کے وقت بچے کی لاش گھر کے اندر مرکزی گیٹ کے قریب ایک بوری سے برآمد ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی، ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو اور کرائم سین یونٹ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی کی براہِ راست نگرانی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جو واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

الوداعی تقریبایس ایس پی ایڈمن کوئٹہ شہزادہ عمر عباس بابر صاحب کے کوئٹہ سے اسلام آباد تبادلے کے موقع پر محترم ڈی آئی جی ک...
21/08/2026

الوداعی تقریب

ایس ایس پی ایڈمن کوئٹہ شہزادہ عمر عباس بابر صاحب کے کوئٹہ سے اسلام آباد تبادلے کے موقع پر محترم ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت صاحب ،ایس ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو، کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی صاحب اورایس ایس پی ٹریفک محمد بلوچ صاحب نے انہیں الوداع کیا اور نئی تعیناتی پر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
الوداعی پیغام
آپ کی فرض شناسی، پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور خلوصِ نیت سے انجام دی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آپ کے ساتھ کام کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر رہا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اسلام آباد میں نئی ذمہ داریوں کے دوران کامیابی، عزت، صحت اور مزید ترقی عطا فرمائے۔
آپ کو الوداع اور مستقبل کے لیے ڈھیروں نیک تمنائیں۔

20/08/2026

🚨 ایک نئی پہچان، ایک نیا عزم…

جرائم کے خلاف جدوجہد،
حقائق کی تلاش،
اور انصاف کی تکمیل۔ ⚖️🔎

سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW)
بہت جلد…

حقیقت تک رسائی، انصاف تک پیش رفت۔

18/08/2026

پروگریس رپورٹ – قتل کیس میں سزا
ایف آئی آر نمبر: 97/2024
جرم: دفعہ 302 QD
تھانہ: زرغون آباد
تفتیشی افسر: IP/SCIW خالد حسین
پراسیکیوٹنگ آفیسر: ADPP قیصر جوگیزئی
پیش رفت و نتیجہ
ملزم ر کو معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
برآمدگی / ضبطگی
پستول بحیثیت مالِ مقدمہ برآمد کیا گیا اور سرکار نے ضبط کر لیا۔125 سی سی موٹر سائیکل بھی بحیثیت مالِ مقدمہ برآمد کرکے سرکار نے ضبط کر لی۔
نتیجہ: مؤثر تفتیش اور کامیاب پراسیکیوشن کے نتیجے میں مقدمہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا اور ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دلائی گئی۔

14 اگست کا دن گزر گیا، جشنِ آزادی کی رات بھی ڈھل گئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے تاریخ بدل گئی… 🇵🇰مگر آزادی کا جذبہ صرف ایک دن...
14/08/2026

14 اگست کا دن گزر گیا، جشنِ آزادی کی رات بھی ڈھل گئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے تاریخ بدل گئی… 🇵🇰

مگر آزادی کا جذبہ صرف ایک دن کا محتاج نہیں۔
یہ وطن، یہ پرچم اور یہ آزادی ہماری روزمرہ ذمہ داری ہے۔
آئیں عہد کریں کہ پاکستان کی عزت، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد!

Address

New Sabzal/CPEC Road
Quetta

Telephone

+923333072755

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Serious Crimes Investigation Wing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Serious Crimes Investigation Wing:

Shortcuts

Share