18/08/2026
کوئٹہ: سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ کی زیرِ صدارت محکمہ آبپاشی کا جائزہ اجلاس
کوئٹہ میں سیکرٹری محکمہ آبپاشی سہیل الرحمن بلوچ کی صدارت میں محکمہ آبپاشی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل میں شروع کیے جانے والے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسران نے منصوبوں پر پیش رفت، تکمیل کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل سے سیکرٹری آبپاشی کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری سہیل الرحمن بلوچ نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے منصوبوں کے معیار اور شفافیت کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔