02/09/2026
مظلوم و محکوم اقوام کی بے خوف آواز، بلوچ قومی تحریک کے سرخیل اور نیشنل عوامی پارٹی کے صفِ اوّل کے رہنما۔
ایک ایسے عظیم باپ، جن کے بیٹے اسداللہ مینگل کو اپنے والد کی قومی جدوجہد کی پاداش میں شہید کر دیا گیا، مگر انہیں نہ اپنے شہید بیٹے کا جسدِ خاکی دیکھنا نصیب ہوا اور نہ ہی آج تک ان کی قبر کا پتا چل سکا۔ ایسے عظیم رہنما کو ان کے پانچویں یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
سردار عطاءُاللہ خان مینگل کی قومی و سیاسی جدوجہد، اصول پسندی، پاکیزہ کردار اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کی جدوجہد مظلوم و محکوم اقوام کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔
سردار عطاءُاللہ خان مینگل کو سلامِ عقیدت!
اصغر خان اچکزئی
صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان