06/09/2026
6ستمبر یوم دفاع پاکستان
پاکستان کی مٹی، اس کے آئین اور اس کے مستقبل کے دفاع میں بے شمار بہادر سپوتوں اور عام شہریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
یومِ دفاعِ پاکستان، 6 ستمبر کی یاد میں، ہم اس دھرتی کے ان تمام شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی سلامتی اور بقا کے لیے قربانیاں دیں۔
ہم اپنے بہادر فوجی جوانوں، شہداء، سیاسی رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت، آئین، قانون اور عوام کے حقوق کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ اسی طرح ہم ان تمام سیاسی اسیران کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو آج بھی آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی آزادی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
اس دھرتی کے ان بہادر جوانوں اور ان کے عظیم والدین کو پوری قوم کا سلام۔
ان کی قربانیاں صرف تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ ہمارے ضمیر، ہمارے وطن اور ہمارے مستقبل کی امانت ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء اور قربانی دینے والوں کی قربانیوں کو پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے قبول فرمائے۔ اور ہمارے محبوب قائد اور سپوتِ جمہوریت، جناب عمران خان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، انہیں صحت، سلامتی اور طویل زندگی عطا فرمائے۔
پاکستان پائندہ باد۔ 🇵🇰