11/06/2026
گرینڈ الاءنس ملازمین کے حوالے سے حکومتی نوٹیفکیشن کی مذمت کرتے ہیں ، وارث افغان
نوٹیفکیشن واپس لیا جاءے، پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگناءزیشن گرینڈ الاءنس کے ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ، مزمل شاہ وطن یار
کوءٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگناءزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگناءزر وارث افغان،زونل سینءر آرگناءزر مزمل شاہ وطن یار،زونل اطلاعات آرگناءزر عظیم افغان،زونل مالیات آرگناءزر ہارون موسی خیل،زونل آفس آرگناءزر زبیر ترین، زونل رابطہ آرگناءزر بشیر افغان،زونل ثقافت آرگناءزر رحمت کاکڑ اور زونل آرگناءزنگ کمیٹی کے دیگر اراکین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فارم 47کی صوباءی حکومت کی جانب سے گرینڈ الاءنس کے قاءدین کی جبری ریٹاءرمنٹ کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں اور صوباءی حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لےں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرینڈ الاءنس کے ملازمین اپنے جمہوری حقوق کیلءے جدوجہد کررہے ہیں حکومت مطالبات حل کرنے کی بجاءے ان کو جبری طور پر ریٹاءرمنٹ کا فیصلہ کررہی ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہیں ۔پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگناءزیشن گرینڈ الاءنس کے قاءدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں اور اس ظالمانہ اور جابرانہ فیصلے کو مسترد کرتی ہیں۔