Balochistan Police

Balochistan Police Serve and Protect

21/08/2026

ایس ایس پی آفس سبی میں ایس ایس پی سبی کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، علماء کرام، انجمن تاجران، کے عہدیداران اور جلوس کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران 12 ربیع الاول کے جلوس کے روٹ، سیکیورٹی انتظامات، پولیس نفری کی تعیناتی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ایس ایس پی سبی نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ جلوس کے دوران جامع سیکیورٹی، مؤثر نگرانی، باہمی رابطہ و کوآرڈینیشن اور امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے علماء کرام، تاجران اور جلوس کمیٹی کے نمائندگان سے بھی اپیل کی کہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے 12 ربیع الاول کے جلوس کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

20/08/2026
18/08/2026

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کا ٹراما سینٹر دورہ
آئی جی پولیس بلوچستان نےمستونگ اور چمن کے واقعات میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی ٹراما سینٹر میں عیادت کی۔ ڈاکٹروں سے زخمی اہلکاروں کے ضروری علاج ومعالجے اور دیگر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایات

8 اگست 2026 گوادر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منڈی ایریا میں کارروائی کے دوران گاڑی چھیننے وال...
18/08/2026

8 اگست 2026 گوادر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منڈی ایریا میں کارروائی کے دوران گاڑی چھیننے والے گروہ کے تین اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے مسروقہ کرولا گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے 7 اگست 2026 کو جواد ولد خدا بخش ساکن جورکان گوادر سے اسلحہ کے زور پر کرولا گاڑی چھینی تھی واقعے کے بعد گوادر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور منڈی ایریا میں کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت علی جان ولد رحیم، حنیف ولد در محمد اور لہداد ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے اور گروہ کے مزید ساتھیوں کی موجودگی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں

14/08/2026

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریبسینٹرل پولیس آفس میں منعقد
آئی جی بلوچستان پولیس نے مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور پرچم کشائی بھی کی
پولیس کے چاق و چوبند دستے کی قومی پرچم کو سلامی
وطن و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں، جان تک قربان کردینے کے عزم
اعلیٰ پولیس حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے،

14/08/2026

14 اگست، یومِ آزادی مبارک! 💚
آزادی ایک نعمت ہی نہیں، ایک ذمہ داری بھی ہے۔ آئیے جشنِ آزادی پر نظم و ضبط، قانون کی پاسداری اور وطنِ عزیز کی سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کریں۔
پاکستان زندہ باد!

یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر بلوچستان پولیس کا عوام سے عہد — امن، تحفظ اور خوشحالی۔ ہم سب کا پاکستان
14/08/2026

یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر بلوچستان پولیس کا عوام سے عہد — امن، تحفظ اور خوشحالی۔ ہم سب کا پاکستان

Address

Gulistan Road Near Millennium Mall
Quetta
83000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Balochistan Police:

Shortcuts

Share