01/08/2026
آج صفا کوئٹہ کی ٹیم نے مظلوم عوامی تحریک (MOTP) خِلجی کالونی یونٹ کے تعاون سے خِلجی کالونی میں صفائی مہم کا آغاز کیا، جس کے دوران نالیوں سے کچرا اور گندگی کو نکالا گیا۔
اس صفائی مہم کی نگرانی سینئر ممبر حضرت خان نے کی تاکہ کام مؤثر اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔
ہم صفا کوئٹہ کی پوری ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے آئندہ بھی علاقے کی صفائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
عوام سے بھی گزارش ہے کہ اپنے علاقے کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور صفائی کو اپنی مشترکہ ذمہ داری سمجھیں۔
جاری کردہ:
مظلوم عوامی تحریک (MOTP) خِلجی کالونی یونٹ
:::*