Deputy Commissioner Quetta

Deputy Commissioner Quetta The page has been created to inform people of Quetta about activities of District Administration.

03/09/2026

پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس، مدارس میں 100 فیصد کوریج یقینی بنانے پر زور

کوئٹہ، 3 ستمبر 2026: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے حوالے سے وفاق المدارس کے نمائندوں اور دیگر علماء کرام کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر انعام الحق، وفاق المدارس کے نمائندوں، پولیو پروگرام کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں جاری پولیو مہم کے دوران مدارس میں 100 فیصد پولیو کوریج یقینی بنانے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے، جبکہ مہم کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں اور انکاری کیسز (Refusals) کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے علماء کرام اور وفاق المدارس کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور مدارس میں موجود تمام بچوں کی 100 فیصد کوریج یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

02/09/2026

پولیو مہم کے تیسرے روز جائزہ اجلاس، اسکولوں اور مدارس میں 100 فیصد کوریج یقینی بنانے کی ہدایت

کوئٹہ، 2 ستمبر 2026: پولیو مہم کے تیسرے روز کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز، علماء کرام، مدارس اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ اسکولوں اور مدارس میں بچوں کی پولیو ویکسینیشن کوریج کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ جن اسکولوں اور مدارس میں پولیو ٹیمیں تاحال کوریج نہیں کر سکیں، وہاں فوری طور پر خصوصی ٹیمیں اور کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جن کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہر اسکول اور مدرسے میں 100 فیصد کوریج لازمی ہے۔ کسی بھی اسکول یا مدرسے کی جانب سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے یا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ میں مؤثر نگرانی اور باہمی رابطے کو یقینی بنایا جائے۔

02/09/2026
01/09/2026

سرکی روڈ اڈہ پر غیر برانڈڈ بچوں کے فارمولا دودھ کے خلاف کارروائی، 2 افراد گرفتار، 4 دکانیں سیل

کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور اسپیشل مجسٹریٹ (سریاب) مصور احمد اچکزی نے فوڈ اتھارٹی اور پولیس کے ہمراہ سرکی روڈ اڈہ پر غیر برانڈڈ بچوں کے فارمولا دودھ کی فروخت کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 15 ہول سیل دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 2 افراد کو گرفتار، 4 دکانیں سیل اور غیر قانونی پاؤڈر دودھ ضبط کیا گیا۔ ضبط شدہ دودھ کا حتمی وزن محکمہ خوراک کی جانب سے تصدیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے دکانداروں کو فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد اور غیر برانڈڈ مصنوعات کی فروخت سے گریز کی ہدایت کی۔

01/09/2026

سب ڈویژن صدر کوئٹہ میں غیر مجاز فارمولا دودھ کے خلاف کارروائی، 300 کلوگرام سے زائد دودھ ضبط، 9 افراد گرفتار

کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ۔ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے محکمہ خوراک کی ٹیم کے ہمراہ سب ڈویژن صدر کے مختلف علاقوں میں بچوں کے غیر مجاز اور غیر معیاری فارمولا دودھ کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 300 کلوگرام سے زائد غیر مجاز فارمولا دودھ ضبط جبکہ غیر قانونی فروخت میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہا کہ بچوں کی صحت سے متعلق غیر مجاز مصنوعات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

01/09/2026

طوغی روڈ پر غیر مجاز فارمولا دودھ کی فروخت کے خلاف کارروائی، دو دکانیں سیل، 2 افراد گرفتار

کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے طوغی روڈ پر بچوں کے فارمولا دودھ کی غیر مجاز فروخت کے خلاف کارروائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ کی نگرانی میں 8 یونٹس کا معائنہ، 2 دکانیں سیل اور 2 افراد گرفتار کیے گئے۔ کارروائی کے دوران فارمولا دودھ کی فروخت سے متعلق قوانین، لیبلنگ، ضروری دستاویزات اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق طوغی روڈ پر فارمولا دودھ دستیاب نہیں پایا گیا۔ غیر قانونی فروخت اور خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

31/08/2026

پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایوننگ ریویو اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں آج اسکولوں اور مدارس میں ہونے والی پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ای او سی کوآرڈینیٹر انعام الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ریونیو، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او کوئٹہ، پولیس، محکمہ تعلیم، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن، پولیو کے ضلعی ذمہ داران اور نیشنل ای او سی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں آج کی مہم کی جامع رپورٹ، بچوں کی کوریج اور ریفیوزل کیسز کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں۔ متعلقہ افسران نے مہم کی پیش رفت اور درپیش مسائل سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے ریفیوزل کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، اسکولوں اور مدارس میں بچوں کی مکمل کوریج اور مہم کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کی۔

31/08/2026

کوئٹہ: نواں کلی میں غیر رجسٹرڈ، غیر برانڈڈ بچوں کے فارمولا دودھ کے خلاف کارروائی، 102 پیکٹس برآمد، 4 افراد گرفتار

: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی نے فوڈ سیفٹی آفیسر اور پولیس کے ہمراہ نواں کلی میں بچوں کے غیر برانڈڈ اور غیر مجاز فارمولا دودھ کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مختلف دکانوں اور اسٹوریج پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جہاں سے 102 پیکٹس غیر برانڈڈ اور غیر رجسٹرڈ بچوں کا دودھ قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

انتظامیہ نے دکانداروں اور ڈسٹری بیوٹرز کو خبردار کیا کہ بغیر مناسب برانڈنگ، اجازت، ٹریس ایبلٹی اور فوڈ سیفٹی تقاضوں کی تکمیل کے بچوں کے فارمولا دودھ کی خرید و فروخت سے گریز کریں۔ بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی مصنوعات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

31/08/2026

کوئٹہ: غیر رجسٹرڈ، غیر برانڈڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتار

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر سرکی روڈ، نواں اڈہ اور بڑیچ مارکیٹ میں بچوں کے غیر رجسٹرڈ، غیر برانڈڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

کارروائی کے دوران 5 دکانیں سیل اور 6 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

کارروائیاں اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزئی، اسپیشل مجسٹریٹس اعجاز حسین کھوسہ اور عزت اللہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ کیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور غیر برانڈڈ خشک دودھ کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

31/08/2026

کوئٹہ: بچوں کے غیر رجسٹرڈ خشک دودھ کی غیر مجاز فروخت کے خلاف کارروائی، 6 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتار

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ میزان چوک میں بچوں کے فارمولا دودھ کی غیر مجاز فروخت اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ امیر حمزہ کی نگرانی میں ہونے والی کارروائی کے دوران 8 یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 6 یونٹس کو قوانین اور مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا، جبکہ 6 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔

کارروائی کے دوران فارمولا دودھ کی غیر مجاز فروخت، مطلوبہ دستاویزات کی عدم دستیابی، نامناسب ڈسپلے، لیبلنگ اور دیگر فوڈ سیفٹی و ریگولیٹری خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔

باقی 2 یونٹس کو بھی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بچوں کے فارمولا دودھ کی غیر مجاز فروخت اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Address

Inscomb Road
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share