Pakistan Pharmacist Association Balochistan

Pakistan Pharmacist Association Balochistan The only streamlined, experinced, well organanized group of pharmacists who deals professionally and

پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن (PPA) کی مخلصانہ، منظم اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں بالآخر فور ٹیئر سروس سٹرکچر کو 02/10/...
27/07/2026

پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن (PPA) کی مخلصانہ، منظم اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں بالآخر فور ٹیئر سروس سٹرکچر کو 02/10/2025 کو بلوچستان کابینہ سے منظوری ملی۔ سروس رولز کے بغیر پروموشن ناممکن ہے اور کوئی بھی سروس سٹرکچر غیر مؤثر ہوتا ہے۔ باوجود متعدد رکاوٹوں کے جو فارماسسٹس برادری ہی کی طرف سے مختلف اشکال میں پیش آتی رہیں اور آ رہی ہیں، جن کا نقصان براہ راست فارماسسٹس برادری ہی کو ہوا اور ہورہا ہے۔ جس کی واضح مثال سروس رولز کی پانچ ماہ تعطل کا شکار ہونا ہے۔ اس دوران کچھ سنجیدہ اور دور اندیش دوستوں کی درخواست اور مداخلت کے باعث دوبارہ سروس رولز کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جدوجہد شروع کی گئی۔ رب العالمین کے کرم سے سروس رولز کو تین ماہ دس دن کے ریکارڈ مختصر مدت میں ایس اینڈ جی اے ڈی نے 4/06/2026 کو نوٹیفائی کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس کے بعد ان تمام پوسٹس کو بجٹ بک میں شامل کرنا تھا، اور قابل غور بات یہ ہے کہ جون کے مہینے میں بجٹ بک میں شامل کرنا ایک ناقابل یقین عمل تھا، مگر اسے ممکن بنا دیا گیا۔ پروموشن کے لیے ان تمام مراحل کو عبور کرنا لازم ہوتا ہے۔ ان تمام مراحل کے بعد ورکنگ پیپر پر کام شروع کیا گیا، جو کہ ایک انتہائی محنت طلب مرحلہ تھا۔ پروموشن کے لیے فارماسسٹس برادری سے کوانٹیفیکیشن اور ویریفیکیشن کے لیے اے سی آر طلب کیے گئے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ساڑھے سات ماہ میں گریڈ اٹھارہ کے دو سو اکسٹھ ویکنٹ پوسٹس کے لیے صرف دو سو اے سی آر جمع ہو سکے۔ تمام فارماسسٹس کے ڈاکومنٹس کو جمع کرنا، اٹیسٹ کرنا اور ان کے سیٹ بنا کر محکمہ S&GAD میں جمع کرنا تھا اور پروموشن بورڈ کے لیے منظوری حاصل کرنا تھی۔ الحمدللہ یہ تمام مراحل پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔

یہ تمام کامیابیاں ان روکاوٹوں کے باوجود حاصل کی گئیں جو فارماسسٹس برادری کی طرف سے مختلف شکلوں میں پیش آتی رہیں۔
اب آتے ہیں فور ٹیئر فارمولے کی طرف: اس فارمولے کے مطابق، ایک کیڈر میں موجود کل ملازمین میں سے 34 فیصد ملازمین گریڈ 18 میں، 15 فیصد گریڈ 19 میں، اور 1 فیصد گریڈ 20 میں ترقی پائیں گے، جبکہ 50 فیصد ملازمین اپنے موجودہ گریڈ 17 پر برقرار رہیں گے۔ بجٹ 2025-26 سے پہلے گریڈ 17 میں 656، گریڈ 18 میں 64، گریڈ 19 میں 11 اور گریڈ 20 میں کوئی ملازم نہیں تھا، جبکہ سروس سٹرکچر کی منظوری کے بعد گریڈ 17 کی کل 373، گریڈ 18 کی 318، گریڈ 19 کی 123 اور گریڈ 20 کی 7 آسامیاں فارماسسٹس کی ترقی کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ تمام منظور شدہ آسامیاں بجٹ 2026 کے بعد باقاعدہ طور پر نافذ کر دی گئی ہیں۔

اب چونکہ سروس سٹرکچر منظور ہو چکا ہے مگر فارماسسٹس ابھی تک ان پوسٹوں پر تعینات نہیں ہوئے، جو یقیناً پریشان کن خبر ہے۔ تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی گئی ہیں اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ تنخواہ کی بندش کی نوبت نہیں آئے گی۔ ایسوسی ایشن محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور باقاعدہ درخواست جمع کرائیں ہے انشاءاللہ بہت جلد اس مسئلے کا حل نکل آئے گا۔ ایسوسی ایشن پروموشن بورڈ کی جلد از جلد انعقاد کرنے کی کوشش میں ہے تاکہ جلد از جلد پروموشن کا عمل مکمل کر لیا جائے، جس کے بعد تنخواہوں کے حوالے سے کوئی مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو مکمل آگاہی دے دی گئی ہے۔

اب جب موضوع بحث گریڈ 17 ہے تو گریڈ 18 جو 64 سے 318، گریڈ 19 11 سے 123 اور گریڈ 20 صفر سے 7 کی تعداد پر کیوں خاموشی؟ ہمارے یہی کولیگز جو گریڈ 17 میں ہی ریٹائر ہونے والے تھے، اب فور ٹیئر سروس سٹرکچر کی برکت سے گریڈ 18 اور 19 کے لیے اے سی آر جمع کرا رہے ہیں۔

آخر میں ایک اہم بات کہنا چاہوں گا کہ رب العالمین کا خصوصی فضل و کرم سے ۔ وزیر صحت، سیکرٹری صحت کے مکمل سپورٹ کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام متعلقہ سیکشن کے ٹاپ ٹو باٹم اور اس کے ساتھ ایس اینڈ جی اے ڈی، لاء اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تمام متعلقہ سیکشن کے مکمل اور بھرپور سپورٹ ہی کے باعث یہ مراحل بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں، جس پر میں ان سب کا تہہ دل سے بے حد مشکور ہوں۔

پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن، بلوچستان

بلوچستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے بولان میڈیکل کمپلیکس، کوئٹہ میں فارماسسٹ محمد عیسیٰ اور انٹرنی/سٹاف نرس کے درمیان ہونے والے ...
16/07/2026

بلوچستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے بولان میڈیکل کمپلیکس، کوئٹہ میں فارماسسٹ محمد عیسیٰ اور انٹرنی/سٹاف نرس کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے واقعے کی انکوائری کی۔

انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارشات میں انٹرنی سٹاف نرس کی خدمات کا خاتمہ اور اس کا سروس سرٹیفکیٹ روکنے کی تجویز دی ہے۔

محکمہ صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سفارشات پر مکمل اور فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

سیکریٹری صحت بلوچستان نے ڈاکٹر عیسیٰ فارماسسٹ پر حملے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے د...
12/07/2026

سیکریٹری صحت بلوچستان نے ڈاکٹر عیسیٰ فارماسسٹ پر حملے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی پی اے بلوچستان نے شفاف تحقیقات اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عیسیٰ پر گزشتہ رات ڈیوٹی کے دوران بزدلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد فارماسسٹ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

پی پی اے نے تمام فارماسسٹس سے متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (PPA) بلوچستان کا ڈاکٹر عیسیٰ فارماسسٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور اعلانیہ مزاحمتپاکست...
12/07/2026

پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (PPA) بلوچستان کا ڈاکٹر عیسیٰ فارماسسٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور اعلانیہ مزاحمت

پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر عیسیٰ خان پر اس وقت قاتلانہ حملے کی بزدلانہ کوشش کی پرزور مذمت کرتی ہے جب وہ انسانیت کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

یہ حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پوری صحت کی دیکھ بھال کرنے والی کمیونٹی اور فارمیسی کے پیشے کے تقدس پر حملہ ہے۔ صحت کے پیشہ ور افراد بشمول فارماسسٹ اور دیگر ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز جان بچانے کے لیے مشکل اور خطرناک حالات میں دن رات محنت کرتے ہیں، اور ڈیوٹی کے دوران انہیں نشانہ بنانا انسانی حقوق اور طبی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پی پی اے اس مشکل گھڑی میں ڈاکٹر عیسیٰ اور ان کے خاندان کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ وہ اپنے کسی ساتھی کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ہم ڈاکٹر عیسیٰ خان کو ہر ممکن قانونی، اخلاقی اور مالی مدد فراہم کریں گے۔

ہم حکومت بلوچستان اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے تحت مثالی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ نیز تمام فارماسسٹس اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز خصوصاً اسپتالوں اور فیلڈ ڈیوٹی میں کام کرنے والوں کے لیے فوری طور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں، کیونکہ جان بچانے والوں کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اگر انصاف اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پی پی اے بلوچستان بائیکاٹ اور مظاہروں سمیت صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگا۔

پی پی اے آپ کی ڈھال ہے۔ ایک فارماسسٹ پر کوئی بھی حملہ سب پر حملہ ہے۔ ہم صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو دھمکانے، نقصان پہنچانے یا خاموش کرنے کی ہر کوشش کا اجتماعی طور پر مقابلہ کریں گے۔

پی پی اے بلوچستان مریضوں کی دیکھ بھال اور عوامی خدمت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، مگر خطرات میں کام نہیں کر سکتا۔ حکومت کو اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے صحت کی افرادی قوت کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔

ہم ڈاکٹر عیسیٰ کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور تمام فارماسسٹس سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔

پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن، بلوچستان

This is to inform  that the WhatsApp account of Syed Ali Ahmed Agha, former Secretary of the Pharmacy Council of Balochi...
08/07/2026

This is to inform that the WhatsApp account of Syed Ali Ahmed Agha, former Secretary of the Pharmacy Council of Balochistan, has been hacked. Please do not engage with or respond to any messages or calls from this account. Kindly remain vigilant against any suspicious requests or links.

Congratulations to Chief Pharmacist Mr. Amin-ur-Rehman Sab!The Pakistan Pharmacists Association extends its heartfelt co...
01/07/2026

Congratulations to Chief Pharmacist Mr. Amin-ur-Rehman Sab!

The Pakistan Pharmacists Association extends its heartfelt congratulations to Mr. Amin-ur-Rehman on his well-deserved appointment as Secretary, Technical Advisory Committee, Healthcare
Commission.

We wishes him continued success and excellence in his tenure!

23/06/2026
صدر پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستانجب نیت خدمت ہو، مقصد پروفیشن کی ترقی ہو اور جدوجہد مسلسل ہو تو کامیابیاں خود ر...
18/06/2026

صدر پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان

جب نیت خدمت ہو، مقصد پروفیشن کی ترقی ہو اور جدوجہد مسلسل ہو تو کامیابیاں خود راستہ بنا لیتی ہیں۔

آج ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہر وعدے کی تکمیل، ہر قدم کی کامیابی، ہر جدوجہد کی جیت اور ہر “ان شاء اللہ” کا “الحمدللہ” میں بدل جانا ہماری استقامت، عزم اور مسلسل کوششوں کا ثمر ہے۔ فارماسسٹس کے حقوق، برابری، پیشہ ورانہ شناخت اور ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی کاوشیں آج عملی نتائج کی صورت میں سامنے آ رہی ہیں۔

صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات (Health Reforms) کے نتیجے میں ایک تاریخی پیش رفت یہ ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف فارمیسی سروسز کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، جو ان شاء اللہ بہت جلد باقاعدہ طور پر فعال ہو جائے گا۔ یہ ادارہ صوبے میں فارمیسی سروسز کی مضبوطی، مؤثر نگرانی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اسی طرح موجودہ حکومت کی صحت اصلاحات کے تحت ادویات کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جو مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی اور بہتر طبی سہولیات کی دستیابی کے لیے ایک خوش آئند اور مثبت اقدام ہے۔

مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ گزشتہ 20 سے 26 سال سے ترقی کے منتظر فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز کی پروموشنز کا عمل اب عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس سلسلے میں ورکنگ پیپر متعلقہ فورم میں جمع کروایا جا چکا ہے۔ یہ نہ صرف ایک تاریخی کامیابی ہے بلکہ فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل بھی ہے۔

مزید برآں، سروس رولز 2025، فور ٹیئر سروس اسٹرکچر اور دیگر اصلاحات پر ان کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، جو فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز کے پیشہ ورانہ مستقبل، ترقی، وقار اور ادارہ جاتی مضبوطی کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ فارماسسٹس کے حقوق، روزگار کے مواقع، پروموشنز، سروس اسٹرکچر، پیشہ ورانہ خودمختاری اور صحت کے نظام میں فارماسسٹس کے مؤثر کردار کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔

پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان

The Balochistan Therapeutic Goods Sales Rules, 2025 were approved by the Provincial Cabinet of Balochistan in its meetin...
17/06/2026

The Balochistan Therapeutic Goods Sales Rules, 2025 were approved by the Provincial Cabinet of Balochistan in its meeting held on 29 April 2025, following the persistent efforts and advocacy of Pakistan Pharmacists Association (PPA) Balochistan. Notably, in the same Cabinet meeting, the Four-Tier Service Structure for Pharmacists and Drug Inspectors was also approved, marking a significant milestone for the pharmacy profession and the regulation of therapeutic goods in the province.

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Pharmacist Association Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share