21/08/2026
اہم ترین اجلاس
اپوزیشن کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تحریک تحفظ آئين پاکستان کے سربراه پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئيرمین محترم محمود خان اچکزى کی زیرِ صدارت اپوزیشن کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہیں، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور قیوم نیازی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی صحت اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سمیت اہم سیاسی و پارلیمانی امور پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ کی حکمتِ عملی، پارلیمانی لائحہ عمل اور مختلف اہم معاملات پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔
گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام اور اسے مزید فعال بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی آئندہ کی حکمتِ عملی، سیاسی و پارلیمانی لائحہ عمل اور حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔