Wafaqi Muhtasib Regional Office Quetta

Wafaqi Muhtasib Regional Office Quetta Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wafaqi Muhtasib Regional Office Quetta, Government Organization, Wafaqi Mohtasib Regional Office, near national institute of management (NIM) , Smungli Road Quetta, Quetta.

07/09/2026

وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ جناب غلام سرور بروہی کی زیرِ صدارت کیسکو ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس، اور متعلقہ محکموں کے افسران کو بریفنگ۔

06/09/2026
02/09/2026

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار حفیظہ کا بلاک شناختی بحال کروا دیا گیا۔

کوئٹہ/ پریس ریلیز

درخواست گزار حفیظہ نے بتایا کہ انکا شناختی کارڈ بغیر کسی وجہ کے بلاک کر دیا گیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے وہ متعدد بار نادرا کے دفتر گئی ثبوت پیش کیے، کمیٹی میں پیش ہوئی لیکن ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔
پھر انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

02/09/2026

اگر آپ کو کسی بھی وفاقی محکمے جیسے نادرا، پاسپورٹ آفس، گیس آفس ، کیسکو آفس، پاکستان کسٹم، پاکستان پوسٹ آفس، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، یا دیگر کسی بھی وفاقی محکمے کی بد انتظامی کے خلاف کوئی شکایت ہے۔تو آپ بغیر فیس اور وکیل کے اپنی شکایت وفاقی محتسب میں درج کروا سکتے ہیں۔

01/09/2026

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار دریا خان کو ہائرنگ کی مد میں 197000 روپے کی ادائیگی کروا دی گئی۔

کوئٹہ/ پریس ریلیز

درخواست گزار دریا خان نے بتایا کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے سے ہائرنگ کی رقم کی ادائیگی کے درخواست دی لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو ہائرنگ کی رقم فوری طور پر ادا کی جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو ہائرنگ کی مد میں 197000 روپے کی ادائیگی کر دی۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

31/08/2026

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عبدالوارث کا بلاک شناختی کارڈ بحال کروا دیا گیا۔

کوئٹہ/ پریس ریلیز

درخواست گزار عبدالوارث نے بتایا کہ نادرا کی جانب سے بغیر کسی وجہ کے ان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا کمیٹیوں میں پیش ہوئے لیکن اس کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوا۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائے۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

27/08/2026

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار صلاح الدین کے بھائی کا 8 سال سے بلاک شناختی کارڈ 4 ماہ میں بحال کروا دیا گیا۔

کوئٹہ/ پریس ریلیز

درخواست گزار صلاح الدین نے بتایا کہ ان کے بھائی محمد قاسم کا شناختی کارڈ 2018 سے بغیر کسی وجہ کے بلاک کر دیا گیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے انہوں نے متعدد بار نادرا سے رابطہ کیا اور کمیٹی میں تمام ثبوت پیش کیے لیکن اس کے باوجود ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔
سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار صلاح الدین کے بھائی کا شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائیں۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بھائی کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

27/08/2026

وفاقی محتسب کے حکم پر اسکول اور گھروں کے اوپر سے گزرنی والی 11 ہزار کے وی کی لائنوں کو ہٹوا دیا گیا۔

کوئٹہ/ پریس ریلیز

وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں کلی گل محمد ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین عبد القیوم کاکڑ نے درخواست درج کروائی تھی کہ علاقے کے اسکول اور گھروں کے اوپر سے بجلی کی 11 ہزار کے وی لائنیں گزر رہی ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتی ہیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں وہ کئی مرتبہ متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
لہذا، درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے علاقے میں گھروں اور اسکول کے اوپر سے گزرنی والی 11 ہزار کے وی کی خستہ حال لائنیں فوری طور پر ہٹا دیے جائیں۔

احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے 11 ہزار کے وی کی تاریں ہٹا دیں۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

Address

Wafaqi Mohtasib Regional Office, Near National Institute Of Management (NIM) , Smungli Road Quetta
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wafaqi Muhtasib Regional Office Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Wafaqi Muhtasib Regional Office Quetta:

Shortcuts

Share