Balochistan Provincial Assembly

Balochistan Provincial Assembly The Legislative Assembly of Balochistan

24/05/2026

کوئٹہ

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و قائم مقام اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میڈم غزالہ گولہ نے چمن و کوئلے پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

قائم مقام اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف ایک انتہائی سنگین اور قابلِ مذمت عمل ہے

قائم مقام اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میڈم غزالہ گولہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی کامل مغفرت فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

24/05/2026

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی کی کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج و غم کا اظہار

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ اس دلخراش واقعے میں بے گناہ شہریوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر اور ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ہم ہر اس قوت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں جو پاکستان کی سالمیت، امن اور استحکام کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین

15/05/2026
15/05/2026
15/05/2026

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی رولنگ۔




بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی۔
14/05/2026

بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی۔

آج کے جاری اجلاس کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔
14/05/2026

آج کے جاری اجلاس کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔

بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کی صدارت میں شروع
14/05/2026

بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کی صدارت میں شروع

14/05/2026

صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کا اجلاس چیئرمین کمیٹی زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت اسمبلی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین محمد خان لہڑی، مولوی نور اللہ اور صفیہ بی بی نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری، اسپیشل سیکرٹری کمیٹیز عبدالرحمٰن اور ایڈیشنل سیکرٹری قانون سعید اقبال بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران بلوچستان کنٹرول منشیات (نشہ آور اشیاء) بل 2026ء پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد منشیات کی روک تھام کا شعبہ صوبوں کے سپرد کیا گیا، جس کے تحت بلوچستان گورنمنٹ رولز آف بزنس 2012 میں ترمیم کرکے یہ ذمہ داری محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کو سونپی گئی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مجوزہ بل کا بنیادی مقصد منشیات، ممنوعہ اشیاء اور ان کی پیداوار، پراسیسنگ، اسمگلنگ اور ترسیل کی روک تھام کے لیے مؤثر قانونی نظام وضع کرنا ہے تاکہ صوبے میں منشیات سے جڑے جرائم اور سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ ایکسائز میں حال ہی میں کاؤنٹر نارکوٹکس ونگ قائم کیا گیا ہے جبکہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشنز کے قیام کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق مجوزہ قانون کے ذریعے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کو مزید منظم اور مؤثر بنایا جائے گا، جس کے لیے مضبوط صوبائی قانون سازی ناگزیر ہے۔

اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو نوجوان نسل اور معاشرے کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے قانون کے نفاذ میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیے اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صوبے کو اس خطرناک لعنت سے پاک کیا جا سکے۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ صرف حکومتی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے والدین، اساتذہ، علماء کرام اور سماجی حلقوں پر زور دیا کہ نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے تاکہ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران مولوی نور اللہ نے کہا کہ اسلام ہر قسم کی منشیات اور نشہ آور اشیاء کی سختی سے ممانعت کرتا ہے کیونکہ یہ انسان کی عقل، صحت اور معاشرتی زندگی کو تباہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے دینی و اخلاقی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نظر ثانی شدہ قائمہ کمیٹی برائے محکمہ کان کنی و معدنی ترقی کی نشست جو بروز سوموار مورخہ 18 مئی 2026ء کو منعقد ہونا تھی کو...
13/05/2026

نظر ثانی شدہ
قائمہ کمیٹی برائے محکمہ کان کنی و معدنی ترقی کی نشست جو بروز سوموار مورخہ 18 مئی 2026ء کو منعقد ہونا تھی کو چند ناگزیر وجوہات کی بنا منسوخ کی جاتی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Address

Quetta
Quetta
8300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Provincial Assembly posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share