Local Government & Rural Development Department, Balochistan.

Local Government & Rural Development Department, Balochistan. Official Page of Local Government & Rural Development Department, Govt of the Balochistan

(خبر نامہ) 25 اگست 2026ءسیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالرؤف بلوچ کی زیرِ صدارت محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ک...
25/08/2026

(خبر نامہ) 25 اگست 2026ء
سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالرؤف بلوچ کی زیرِ صدارت محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے تمام ونگز اور سیکشنز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ کی مجموعی کارکردگی، گزشتہ اور موجودہ مالی سال کے اہداف، ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور، افرادی قوت، اضلاع میں محکمانہ موجودگی اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی بلوچ، چیف افیسر میٹر پولیٹین کارپوریشن کوئٹہ نظر زہری، طحہٰ جنید فوکل پرسن لوکل گورنمنٹ سمیت محکمہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری بلوچستان کے دفتر کی جانب سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی سے مطلوبہ محکمانہ پریزینٹیشن کو حتمی شکل دی گئی، جس میں محکمہ کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف سے متعلق تفصیلات شامل کی گئیں۔اجلاس میں گزشتہ سال کی محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے PSDP اور Non-PSDP کے تحت مکمل کیے گئے منصوبوں، جاری ترقیاتی اسکیموں اور محکمہ کی جانب سے انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ موجودہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ اہداف، PSDP اور Non-PSDP منصوبوں اور Rules of Business کے تحت محکمہ کی ذمہ داریوں اور ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو محکمہ میں موجود خالی آسامیوں، گریڈ وائز افرادی قوت، ابتدائی بھرتی اور ترقی (Promotion) کے لیے مختص آسامیوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں اور ترقیوں کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ محکمہ میں اہل اور باصلاحیت افرادی قوت کو آگے آنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جاسکیں۔
اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع اور سب ڈویژنز میں محکمہ کی موجودگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں زیرِ کوریج اضلاع اور سب ڈویژنز کی تعداد، مختلف دفاتر میں تعینات عملے، خالی آسامیوں، سرکاری ملکیتی اور کرائے کی عمارات میں قائم دفاتر جبکہ فعال اور غیر فعال دفاتر سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔شرکاء کو محکمہ کے افسران و اہلکاروں کے لیے دستیاب رہائشی سہولیات، متعلقہ اضلاع میں ان کی دستیابی، استعمال اور عملے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، جبکہ ان سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں نئے اضلاع، سب ڈویژنز اور ڈویژنز کے قیام سے متعلق زیرِ غور کیسز اور سمریوں کی موجودہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مجوزہ نئے انتظامی یونٹس کے لیے درکار آسامیوں، بنیادی ڈھانچے، دفتری عمارات، رہائشی سہولیات اور دیگر انتظامی ضروریات سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔اجلاس میں محکمہ کے PSDP اور موجودہ بجٹ کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی فنڈز کے استعمال، جاری منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ کے لیے مالی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ افسران کو ہدایت کی گئی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، فنڈز کے مؤثر اور شفاف استعمال اور محکمانہ اہداف کے حصول کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔اس موقع پر گزشتہ دو سال کے دوران مارچ 2024ء سے 30 جون 2026ء تک محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی اہم کامیابیوں کو بھی پریزینٹیشن کا حصہ بنایا گیا، جن میں مختلف ترقیاتی و غیر ترقیاتی اقدامات، بلدیاتی اداروں کی بہتری، انتظامی اصلاحات، عوامی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق اہم پیش رفت شامل تھی۔
سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی صوبے میں بنیادی سطح پر عوام کو سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے شفافیت، میرٹ، مؤثر نگرانی، وسائل کے بہتر استعمال اور مقررہ اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ کے تمام ونگز اور سیکشنز اپنی کارکردگی، اہداف، بجٹ، افرادی قوت، خالی آسامیوں، اضلاع میں موجودگی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تمام اعداد و شمار اور ریکارڈ کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ رکھیں، تاکہ محکمہ کی کارکردگی کا درست اور جامع جائزہ پیش کیا جاسکے۔
عبدالرؤف بلوچ نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران چیف سیکریٹری آفس کی جانب سے مطلوبہ معلومات اور پریزینٹیشن کی تیاری میں مکمل تعاون کریں اور فراہم کردہ اہداف کے مطابق تفصیلات بروقت پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ونگز اور سیکشنز کے درمیان باہمی رابطہ اور کوآرڈی نیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں اور محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنائیںکی مجموعی کارکردگی، گزشتہ اور موجودہ مالی سال کے اہداف، ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور، افرادی قوت، اضلاع میں محکمانہ موجودگی اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی بلوچ، چیف افیسر میٹر پولیٹین کارپوریشن کوئٹہ نظر زہری، طحہٰ جنید فوکل پرسن بڑے لوکل گورنمنٹ سمیت محکمہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری بلوچستان کے دفتر کی جانب سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی سے مطلوبہ محکمانہ پریزینٹیشن کو حتمی شکل دی گئی، جس میں محکمہ کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف سے متعلق تفصیلات شامل کی گئیں۔اجلاس میں گزشتہ سال کی محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے PSDP اور Non-PSDP کے تحت مکمل کیے گئے منصوبوں، جاری ترقیاتی اسکیموں اور محکمہ کی جانب سے انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ موجودہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ اہداف، PSDP اور Non-PSDP منصوبوں اور Rules of Business کے تحت محکمہ کی ذمہ داریوں اور ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو محکمہ میں موجود خالی آسامیوں، گریڈ وائز افرادی قوت، ابتدائی بھرتی اور ترقی (Promotion) کے لیے مختص آسامیوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں اور ترقیوں کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ محکمہ میں اہل اور باصلاحیت افرادی قوت کو آگے آنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جاسکیں۔اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع اور سب ڈویژنز میں محکمہ کی موجودگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں زیرِ کوریج اضلاع اور سب ڈویژنز کی تعداد، مختلف دفاتر میں تعینات عملے، خالی آسامیوں، سرکاری ملکیتی اور کرائے کی عمارات میں قائم دفاتر جبکہ فعال اور غیر فعال دفاتر سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔شرکاء کو محکمہ کے افسران و اہلکاروں کے لیے دستیاب رہائشی سہولیات، متعلقہ اضلاع میں ان کی دستیابی، استعمال اور عملے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، جبکہ ان سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں نئے اضلاع، سب ڈویژنز اور ڈویژنز کے قیام سے متعلق زیرِ غور کیسز اور سمریوں کی موجودہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مجوزہ نئے انتظامی یونٹس کے لیے درکار آسامیوں، بنیادی ڈھانچے، دفتری عمارات، رہائشی سہولیات اور دیگر انتظامی ضروریات سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔اجلاس میں محکمہ کے PSDP اور موجودہ بجٹ کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی فنڈز کے استعمال، جاری منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ کے لیے مالی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ افسران کو ہدایت کی گئی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، فنڈز کے مؤثر اور شفاف استعمال اور محکمانہ اہداف کے حصول کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔اس موقع پر گزشتہ دو سال کے دوران مارچ 2024ء سے 30 جون 2026ء تک محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی اہم کامیابیوں کو بھی پریزینٹیشن کا حصہ بنایا گیا، جن میں مختلف ترقیاتی و غیر ترقیاتی اقدامات، بلدیاتی اداروں کی بہتری، انتظامی اصلاحات، عوامی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق اہم پیش رفت شامل تھی۔
سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی صوبے میں بنیادی سطح پر عوام کو سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے شفافیت، میرٹ، مؤثر نگرانی، وسائل کے بہتر استعمال اور مقررہ اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ کے تمام ونگز اور سیکشنز اپنی کارکردگی، اہداف، بجٹ، افرادی قوت، خالی آسامیوں، اضلاع میں موجودگی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تمام اعداد و شمار اور ریکارڈ کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ رکھیں، تاکہ محکمہ کی کارکردگی کا درست اور جامع جائزہ پیش کیا جاسکے۔عبدالرؤف بلوچ نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران چیف سیکریٹری آفس کی جانب سے مطلوبہ معلومات اور پریزینٹیشن کی تیاری میں مکمل تعاون کریں اور فراہم کردہ اہداف کے مطابق تفصیلات بروقت پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ونگز اور سیکشنز کے درمیان باہمی رابطہ اور کوآرڈی نیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں اور محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں

کوئٹہ۔ 23 اگست 2026*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری کے اعتراف میں دکی کی اہم شا...
23/08/2026

کوئٹہ۔ 23 اگست 2026

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری کے اعتراف میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا*

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے دکی میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے سڑک منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری اور فرض شناسی بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے قابل فخر مثال ہے، میر سرفراز بگٹی

بہادری، عزم اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹی

ڈاکٹر ماہ نور ناصر نے مشکل حالات میں جس حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے، میر سرفراز بگٹی

ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے شاہراہ منسوب کرنا ان کی بہادری اور خدمات کا اعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی

20/08/2026

On the directives of Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti, the cleanliness campaign in Chaman city and its surroundings continues for its second day, utilizing heavy machinery to clear waste and debris from roads and streets.

Local Government & Rural Development Department, Government of Balochistan
18/08/2026

Local Government & Rural Development Department, Government of Balochistan

15 اگست 2026 | حرمزئیحرمزئی میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر عبدال خان ترین کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کے عملے کی نگرانی...
15/08/2026

15 اگست 2026 | حرمزئی
حرمزئی میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر عبدال خان ترین کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کے عملے کی نگرانی میں کلی حرمزئی سیدان اور گردونواح میں صفائی ستھرائی کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔
صفائی عملہ علاقے کو صاف، ستھرا، خوبصورت اور عوام کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہے۔

🇵🇰🇸🇦🇹🇷 تاریخی دفاعی معاہدے کا خیرمقدممکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہ...
09/08/2026

🇵🇰🇸🇦🇹🇷 تاریخی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم
مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کا محکمہ بلدیات و دیہی ترقی، حکومتِ بلوچستان بھرپور خیرمقدم کرتا ہے۔
یہ اہم پیش رفت خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومتِ بلوچستان پاکستان کی دانشمندانہ خارجہ پالیسی اور قیادت کے دوراندیش اقدامات کو سراہتا ہے۔
امن، استحکام اور باہمی تعاون ہی خطے کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔

7اگست 2026محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان کے تحت بی آر ڈی اے (BRDA) تربیتی ورکشاپ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت...
07/08/2026

7اگست 2026
محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان کے تحت بی آر ڈی اے (BRDA) تربیتی ورکشاپ
محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان کے زہر ہتمام منقدہ بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی (BRDA)، کوئٹہ میں آفس مینجمنٹ اور پروجیکٹ سائیکل مینجمنٹ کے موضوعات پر چار، چار روزہ دو تربیتی پروگرام منعقد ہو ۔
ان تربیتی پروگراموں اور ورکشاپ میں مختلف محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ تربیت کا مقصد دفتری امور، انتظامی نظم و نسق، منصوبہ بندی اور منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق عملی مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔
پروگراموں کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر شرکاء نے مختلف تربیتی سیشننزکے حوالے سے اپنی مفید آراء اور تجاویز بھی پیش کیں۔
کورس کے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے کوآرڈینیٹرز، ریسورس پرسنز اور انتظامی عملے کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ شرکاء کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کو آئندہ تربیتی پروگراموں کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے مدِنظر رکھا جائے گا۔
محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی (BRDA) سرکاری افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لیے مؤثر تربیتی اور ترقیاتی پروگراموں کے انعقاد کے اپنے عزم پر قائم ہے

19/07/2026

Address

Block No 14, Top Floor, Balochistan Civil Secretariat Quetta
Quetta

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Local Government & Rural Development Department, Balochistan. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share