15/01/2026
اہم پیغام
(تیراه اور کُرم آپریشن، اور دیگر مظالم کے خلاف عالمی فورم کے سامنے احتجاج)
انیس (19) جنوری 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے صدور اور وزرائے اعظم آ رہے ہیں۔
پاکستان کے شہباز شریف بھی دیگر وفود کے ہمراہ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسی ورلڈ اکنامک فورم کے دفاتر کے سامنے 19 جنوری کو پی ٹی ایم، تیراہ اور سنٹرل کُرم میں جاری فوجی آپریشنز کے خلاف، پشتون وطن کے شہداء اور لاپتہ افراد کے حق میں، پی ٹی ایم کے قید اور لاپتہ رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے، پشتون بیلٹ میں پاکستانی فوج کی بمباری، کاپٹر ڈرون حملوں، مارٹر شیلنگ اور براہِ راست فائرنگ کے واقعات کے خلاف، نیز افغانوں کی جبری اور ظالمانہ واپسی اور بدامنی پیدا کرنے میں ریاستی کردار کے واضح ثبوتوں کے ساتھ احتجاج کرے گی۔
احتجاج کے ساتھ ساتھ ان تمام مظالم پر مشتمل ایک تحریری فائل بھی ہر متعلقہ دفتر، میڈیا اور وفود تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ کس طرح پشتونوں کے قاتل ریاستی مقتدر افراد خود کو انسانی حقوق کا علمبردار ظاہر کر کے عالمی اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں۔
ہم دنیا کے کونے کونے میں اپنے وطن اور اپنی قوم کی ترجمانی کے مواقع پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے، اور جہاں بھی موقع ملا، پی ٹی ایم اپنے وطن اور قوم کے لیے جدوجہد ضرور کرے گی۔
ہر انسان دوست فرد سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس احتجاج کے لیے بھرپور مہم چلائے گا۔