Quetta Electric Supply Company - QESCO

Quetta Electric Supply Company - QESCO The Quetta Electric Supply Company (QESCO) was incorporated as a public limited Company under Companies Ordnance, 1984, in May 13,1998.

QESCO commence its business from 1st July 1998.

31/07/2026

نمبر:کیسکوپی آر27 *بجلی بندرہنے کی اطلاع*
کوئٹہ:31جولائی 2026ء۔۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق132kvکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن پر2اگست کو (بروزاتوار) ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کا کام کیا جائے گا۔جس کیلئے کوئٹہ سٹی گرڈکے 11kvجناح روڈ، سورج گنج بازار، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارک فیکٹری، ایف سی اسپتال، مالک، کسٹم اور بی اے مال فیڈروں سے صبح8بجے سے دن12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔
# # #

30/07/2026

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیرِ صدارت گوادر میں بجلی کی مسلسل فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس۔
اجلاس میں گوادر کے لیے بجلی کی فراہمی کے مختلف آپشنز، ان کے تقابلی جائزے، تکنیکی پہلوؤں اور قابلِ عمل حل کے مختلف امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

29/07/2026

نمبر:کیسکوپی آر25
*بجلی بندرہنے کی اطلاع*
کوئٹہ: 29 جولائی 2026ء۔۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 30جولائی اور 31 جولائی کو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kvجناح ٹاؤن، اولڈ سمنگلی، انٹرکنیکٹر، عالم خان فیڈر جبکہ سریاب گرڈ کے سریاب ون، سریاب ٹو، کرانی جڑسا، غوث آباد اور شیخ ماندہ گرڈ کے خروٹ آباد، دوستین ، ویسٹرن بائی پاس ، ایف جی ایس فیڈروں سے صبح 10بجے تا دوپہر 2 بجے بجلی بند رہیگی اسی طرح شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11kvچشمہ، عمر، تکاتو فیڈر اور کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے مالک، جی او آر، ملک پلانٹ ، کاسی ون فیڈرز نیز کچلاک گرڈ کے کچلاک سٹی ، واسا، ولی، ستار، نواں کلی بائی پاس فیڈروں سے دن 11 بجے سے سہ پہر3 بجے تک بجلی بند ہوگی۔
اسکے علاوہ سبی گرڈ اسٹیشن کے 11kv سبی سٹی ، ایکسپریس، سالم شاہ ، سبی رورل فیڈروں سے 30 اور 31 جولائی کو صبح 9بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔تاہم کیسکو نے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے #  #  #

29/07/2026
28/07/2026

نمبر:کیسکوپی آر24
*بجلی بندرہنے کی اطلاع*
کوئٹہ: 28 جولائی 2026ء۔۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 29جولائی (بروزبدھ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kv نواں کلی اورمالک فیڈروں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بند رہیگی اسکے علاوہ 29جولائی اور 31جولائی کو (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv جبل نور،ویسٹرن بائی پاس، خروٹ آباد، تکاتو، دوستین،داریم اور ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 30جولائی کو (بروزجمعرات)132kvپشین گرڈاسٹیشن اور 33kvٖڈب خانزئی سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی متاثرہوگی۔تاہم اس دوران متبادل انتظام کے زریعے لوڈمینجمنٹ کے تحت متاثرہ فیڈورں کو بجلی فراہم کیجائے گی۔کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔
# # #

27/07/2026

نمبر:کیسکوپی آر23
*بجلی بندرہنے کی اطلاع*
کوئٹہ:27جولائی 2026ء۔۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کی جانب سے 220kv سبی کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پر 28 اور 29جولائی کو ضروری تنصیبی و مرمتی کام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے روزانہ صبح7بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہیگی جسکے باعث تقریباً 220 میگاواٹ کی برقی قلت پیدا ہوگی ۔ اس اضافی برقی قلت کو کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام علاقوں میں لوڈمینجمنٹ کے زریعے پورا کیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں لوڈمینجمنٹ کے تحت بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ # # #

24/07/2026

نمبر:کیسکوپی آر22
*بجلی بندرہنے کی اطلاع*
کوئٹہ:24جولائی 2026ء۔۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اوربرقی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 25جولائی (بروزہفتہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kv پی اے ایف،اولڈسمنگلی،انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ 26جولائی کو (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے پی اے ایف فیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی۔اسی طرح 25جولائی اور27جولائی کو(روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11kv ویسٹرن بائی پاس،دوستین، خروٹ آباد، جبل نور،تکاتو، داریم، ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ 27جولائی کو (بروزپیر)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے نواں کلی اورمالک فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 26جولائی کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvپی اے ایف، بروری روڈ،کینٹ، اسٹیڈیم،انٹرکنکٹر، نواں کلی،کوئٹہ کمرشل، دیبہ فیڈروں سے صبح7بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندرہیگی جبکہ 27جولائی کو (بروزپیر) کچلاک گرڈاسٹیشن کے 11kvکچلاک سٹی، مجیب، باچاآغا، ڈی ایچ اے ٹو فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی گئی ہے۔ # # #

24/07/2026

مون سون بارشوں کے دوران عوام الناس احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

22/07/2026

نمبر:کیسکوپی آر21 بجلی بندرہنے کی اطلاع
کوئٹہ:22جولائی 2026ء۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں ترقیاتی کاموں کیلئے کھمبوں کی تنصیب اوربرقی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 23جولائی (بروزجمعرات)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، کرانی، ہزارہ ٹاون، اے ون سٹی، واسا، غازی،اولڈسیٹلائٹ ٹاون،جائنٹ روڈ، خیربخش مری، اولڈلیاقت بازار فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہیگی نیز اسی رو ز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kv نواں کلی اور مالک فیڈر وں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے جبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے 1kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ،ایف سی ٹروپس، عسکری ون فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کاموں کیلئے 24جولائی کو(بروزجمعہ) 132kvقلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی گئی ہے۔ # # #

22/07/2026

نمبر:کیسکوپی آر20
کوئٹہ: 22جولائی 2026ء۔۔۔۔۔وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے مون سون بارشوں کے دوران صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کردیاہے۔ مون سون بارشوں کے دوران بجلی کی باقاعدہ اور مسلسل فراہمی کے لئے پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر (پی ڈی سی) کیسکوکو خصوصی مانیٹرنگ سیل قراردے دیاگیاہے جو بجلی کی صورتحال کومانیٹر کرے گی۔اس دوران صوبے بھر میں کیسکو کے تمام شعبوں کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں تاکہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی و ایمر جنسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔اسکے علاوہ کیسکوایمرجنسی رسپانس ٹیمیں این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے کی ہدایات کی بنیاد پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی والے جگہوں میں سرکل اور ڈویژن کی سطح پر ہائی الرٹ رہیں گے۔مون سون بارشوں کے دوران تمام ہسپتالوں،واٹر سپلائی اسکیموں اور دیگر ضروری خدمات والے اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
کیسکو کے تمام آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے اپنے متعلقہ سرکلز میں فوکل پرسنز نامزد کر دیے ہیں جو اپنے متعلقہ دفاتر میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ فوکل پرسنز بجلی کی فراہمی کی صورتحال، فیڈرز کی بندش یا کسی بھی تکنیکی خرابی اور بجلی بحالی کے سلے میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے۔کیسکو انتظامیہ نے کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اپنے ماتحت ڈویژنز اور سب ڈویژنز کے افسران و عملے سے مسلسل رابطے میں رہنے کے علاوہ فیلڈ ٹیموں کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی و ایمر جنسی کی صورت میں فوری طورپرنمٹاجاسکے۔اسکے علاوہ کیسکوکی جانب سے تمام آپریشن اسٹاف کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
اسی طرح گرڈ سسٹم آپریشن (GSO)، گرڈ سسٹم کنسٹرکشن (GSC) اور پی ڈی کنسٹرکشن کے شعبوں کے افسران و عملے کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹرانسمیشن اور گرڈ سسٹم سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ علاوہ ازیں تمام ریجنل اور فیلڈ اسٹورز کو بھی ضروری برقی سامان، ٹرانسفارمرز، کنڈکٹر، کھمبے اور دیگر برقی آلات کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی مقام پر ایمرجنسی کی صورت میں مرمتی کام میں تاخیر نہ ہو۔کیسکونے تمام آپریشنل افسران اور فیلڈ اسٹاف کو دورانِ ڈیوٹی حفاظتی پالیسی پربھی سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں تاکہ کام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔دریں اثناء کیسکو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز، بجلی کی تاروں، برقی تنصیبات اور دیگر برقی آلات کو ہرگز ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ نمی یا بارش کے باعث ان میں برقی رو سرایت کر سکتی ہے جو جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر کسی مقام پر بجلی کی تار ٹوٹی ہوئی نظر آئے یا کوئی برقی تنصیب خطرناک حالت میں دکھائی دے تو اس سے محفوظ فاصلہ اختیار کریں اور فوری طور پر متعلقہ کیسکو دفتر یا 118 پر اطلاع دیں۔

Address

QESCO H/Q Zarghoon Road
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Electric Supply Company - QESCO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share