04/08/2026
بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل آگاہی سیشن منعقد
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی کے وژن کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز، حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن میں ماہر ٹرینرز نے شرکاء کو ڈیجیٹل لٹریسی، آن لائن تحفظ اور جدید ڈیجیٹل ٹولز کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ یہ سیشن نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور انہیں عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔