Green Revolutioners

Green Revolutioners Welcome !

The main purpose of a page dedicated to uniting greenery lovers and raising awareness about afforestation and the dangers of deforestation is to educate, inspire action & foster a global community committed to protecting and restoring Forests.

اگر تاریخ کہے حضرت حسینؓ کا پانی 10 دن بند رہا تب بھی ٹھیک اگر تاریخ یہ کہے کہ حضرت امام حسینؓ کا پانی 7 دن بند رہا تب ب...
02/11/2025

اگر تاریخ کہے حضرت حسینؓ کا پانی 10 دن بند رہا تب بھی ٹھیک اگر تاریخ یہ کہے کہ حضرت امام حسینؓ کا پانی 7 دن بند رہا تب بھی ٹھیک لیکن تاریخ کو چھیڑنے کی بجائے تاریخ کا مطالعہ کرتا ہوں تو مجھے نظر آتاہے کہ اسلام کی تاریخ میں صرف حضرت حسینؓ کی ہی شھادت مظلومانہ یا دردناک نہیں بلکہ اگر ہم 10 محرم کہ طرف جاتے ہوئے رستہ میں 18 ذی الحج کی تاریخ پڑھیں تو ایک ایسی شھادت دکھائی دیتی ہے جسمیں شھید ہونیوالے کا نام حضرت عثمانؓ ہے

جی ہاں__ وہی عثمانؓ جنہیں ہم ذالنورین کہتے ہیں
وہی عثمانؓ جسے ہم داماد مصطفیؐ کہتے ہیں
وہہ عثمان جسے ہم ناشر قرآن کہتے ہیں
وہی عثمانؓ جسے ہم خلیفہ سوئم کہتے ہیں
وہی عثمانؓ جو حضرت علیؓ کی شادی کا سارا خرچہ اٹھاتے ہیں
وہی عثمانؓ جسکی حفاظت کیلئے حضرت علیؓ اپنے بیٹے حضرت حسینؓ کو بھیجتے ہیں
وہی عثمانؓ جسے جناب محمد الرسول اللہؐ کا دوہرا داماد کہتے ہیں
خیر یہ باتیں تو آپکو طلبا خطبا حضرات بتاتے رہتے ہیں
کیونکہ حضرت عثمانؓ کی شان تو بیان کی جاتی
حضرت عثمانؓ کی سیرت تو بیان کیجاتی ہے
حضرت عثمانؓ کی شرم حیا کے تذکرے کئے جاتے ہیں انکے قبل از اسلام اور بعد از اسلام کے واقعات سنائے جاتے ہیں لیکن بد قسمتی ہے یہ کہ انکی مظلومیت کو بیان نہیں کیا جاتا انکی دردناک شھادت کے قصہ کو عوام کے سامنے نہیں لایاجاتا

تاریخ کی چیخیں نکل جائیں اگر عثمانؓ کی مظلومیت کا ذکر کیا جائے کوئی عالم یا خطیب نہیں لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ عثمان وہ مظلوم تھا
جسکا 40 دن پانی بند رکھا گیا آج وہ عثمان پانی کو ترس رہاہے جو کبھی امت کیلئے پانی کے کنویں خریدا کرتاتھا
حضرت عثمانؓ قید میں تھے تو پیاس کی شدت سے جب نڈھال ہوئے تو آواز لگائی ہے کو جو مجھے پانی پلائے ؟
حضرت علیؓ کو پتہ چلا تو مشکیزہ لیکر علیؓ عثمان ؓ کا ساقی بن کر پانی پلانے آرہے ہیں
ہائے ۔۔۔ آج کربلا میں علی اصغر پر برسنے والے تیروں کا ذکر تو ہوتا ہے لیکن حضرت علیؓ کے مشکیزہ پر برسنے والے تیروں کا ذکر نہیں ہوتا باغیوں نے حضرت علیؓ کے مشکیزہ پر تیر برسانے شروع کئے تو علیؓ نے اپنا عمامہ ہوا میں اچھالا تاکہ عثمانؓ کی نظر پڑے اور کل قیامت کے روز عثمانؓ اللہ کو شکایت نا لگاسکے کہ اللہ میرے ہونٹ جب پیاسے تھے تو تیری مخلوق سے مجھے کوئی پانی پلانے نا آیا
کربلا میں حسینؓ کا ساقی اگر عباس تھا
تو مدینہ میں عثمانؓ کا ساقی علیؓ تھے

اس عثمانؓ کو 40 دن ہوگئے ایک گھر میں بند کیئے ہوئے جو عثمانؓ مسجد نبوی کیلئے جگہ خریدا کرتاتھا

آج وہ عثمانؓ کسی سے ملاقات نہیں کرسکتا جسکی محفل میں بیٹھنے کیلئے صحابہ جوق درجوق آیاکرتے تھے

40 دن گزر گئے اس عثمانؓ کو کھانہ نہیں ملا جو اناج سے بھرے اونٹ نبیؐ کی خدمت میں پیش کردیا کرتاتھا

آج اس عثمان کی داڑھی کھینچی جارہی ہے جس عثمان سے آسمان کے فرشتے بھی حیاکرتے تھے
آج اس عثمانؓ پر ظلم کیا جارہا ہے جو کبھی غزوہ احد میں حضور نبی کریمؐ کا محافظ تھا
آج اس عثمانؓ۔کا ہاتھ کاٹ دیا گیا جس ہاتھ سے آپؐ کی بیعت کہ تھی
ہائے عثمان میں نقطہ دان نہیں میں عالم نہیں جو تیری شھادت کو بیان کروں اور دل پھٹ جائیں آنکھیں نم ہوجائیں
آج اس عثمانؓ کے جسم پر برچھی مار کر لہو لہان کردیا گیا جس عثمان نے بیماری کی حالت میں بھی بغیر کپڑوں کے کبھی غسل نہ کیا تھا

آج آپؐ کی 2 بیٹیوں کے شوہر کو ٹھوکریں ماری جارہی ہیں

18 ذی الحج 35 ھجری ہے جمعہ کا دن ہے حضرت عثمانؓ روزہ کی حالت میں ہیں باغی دیوار پھلانگ کر آتے ہیں اور حضرت عثمانؓ کی داڑھی کھنچتے ہیں برا بھلا کہتے ہیں ایک باغی پیٹھ پر برچھی مارتاہے ایک باغی لوہے کا آہنی ہتھیار سر پر مارتاہے ایک تلوار نکالتا ہے حضرت عثمانؓ کا ہاتھ کاٹ دیتاہے وہی ہاتھ جس ہاتھ سے آپ کی بیعت کی تھی قرآن سامنے پڑا تھا خون قرآن پر گرتا ہے تو قران بھی عثمانؓ کی شھادت کا گواہ بن گیا عثمانؓ زمین پر گر پڑے تو عثمانؓ کو ٹھوکریں مارنے لگے جس سے آپؐ۔کی پسلیاں تک ٹوٹ گئیں حضرت عثمانؓ باغیوں کے ظلم سے شھید ہوگئے۔

اسلام وہ شجر نہیں جس نے پانی سے غذا پائی
دیا خون صحابہؓ نے پھر اس میں بہار آئی::
مدینہ منورہ جنت البقیع میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی کی قبر مبارک



السلام علیکم!میرے خیال میں کافی دوستوں کواس بات کا پتا ہی نہیں ہو گا کہ سول  ہسپتال کوئٹہ میں چائلڈ  لائف ایک ادارہ ہےجس...
01/06/2023

السلام علیکم!
میرے خیال میں کافی دوستوں کواس بات کا پتا ہی نہیں ہو گا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں چائلڈ لائف ایک ادارہ ہےجس کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے ، نے اپنا ایک یونٹ بنایا ہے یہ یونٹ تیرہ سال تک کی عمر کے بچوں کا علاج مکمل طور پر فری کیا جاتا ہے اس میں 24 گھنٹے علاج میسر، او پی ڈی سے لیکر آخر میں دوائی لینے تک کے مراحل تمام چیزیں آن لائن ہوتی ہیں ۔
بڑے بڑے ڈاکٹرز کے کاروبار پر جب ضرب پڑی تو انھوں نے چائلڈ ہیلٹھ کے اس یونٹ کو بند کرنے کی کوشش کی کیونکہ یہاں پر علاج مکمل طور پرفری اورصاف وشفاف طریقے سے بچوں کا علاج ہوتا ہے ہے چونکہ یہ ادارہ سابقہ وزیر اعلی جام کمال صاحب کی سرپرستی میں وجود میں آیا تو ان کیوجہ سے ان تمام مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی۔ اس یونٹ نے بڑے بڑے ڈاکٹروں کے کلینک ناکام کر دیئے ہیں بلوچستان کی عوام کیلئے یہ ایک تحفہ ہے اور اس کے علاج سے تمام بلوچستان کے ستم زدہ افراد مستفید ہوں.........
شکریہ

Spring Tree Plantation campaign is in its full swing in Balochistan.....
21/02/2023

Spring Tree Plantation campaign is in its full swing in Balochistan.....

30/12/2022
11/02/2022

Israeli police evacuated around 50 settlers who set up tents in Arab al-Ziyadneh village in the Negev

16/05/2021
16/05/2021
Biased Role of Western Media...
12/05/2021

Biased Role of Western Media...

08/05/2021

Amazing research....

30/04/2021

Patrick is doing an awesome job....

Address

Afghan Road At Main Kasi Road
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 17:00 - 19:00
Tuesday 17:00 - 19:00
Sunday 17:00 - 19:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green Revolutioners posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share