Balochistan Food Authority

Balochistan Food Authority Official Balochistan Food Authority Page

BFA... Daily Inspections Report......
20/08/2026

BFA... Daily Inspections Report......

صحت مند مستقبل کی بنیاد   ۔۔۔۔۔۔۔   محفوظ خوراک ! بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیچھی بیگ سریاب میں آ...
20/08/2026

صحت مند مستقبل کی بنیاد ۔۔۔۔۔۔۔ محفوظ خوراک !
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیچھی بیگ سریاب میں آگاہی سیشن ۔۔۔۔۔
کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی ٹریننگ اسکول (ٹیکنیکل ونگ) کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیچھی بیگ، سریاب کوئٹہ میں فوڈ سیفٹی اور صحت مند طرزِ زندگی کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ سیشن میں طلبہ اور اسکول اسٹاف کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے قیام و اقدامات، محفوظ خوراک، متوازن غذا، ذاتی صفائی، وٹامنز اور منرلز کی بنیادی ضرورت اور صحت مند غذائی عادات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
بی ایف اے ٹریننگ اسکول کی ٹیم نے طلبہ کو روزمرہ زندگی میں محفوظ اور معیاری خوراک کے انتخاب، صفائی ستھرائی اپنانے اور صحت مند غذائی عادات اختیار کرنے کے عملی طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔ سیشن کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بی ایف اے ٹیم کی جانب سے آسان اور مؤثر انداز میں مفید معلومات فراہم کرنے کو سراہا۔
اس موقع پر بی ایف اے حکام کا کہنا تھا کہ محفوظ خوراک اور صحت مند غذائی عادات کے حوالے سے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے انتہائی اہم ہے۔
"محفوظ خوراک اپنائیں، صحت مند نسل بنائیں!"
بلوچستان فوڈ اتھارٹی
محفوظ خوراک ۔۔۔ صحت مند بلوچستان

صنعتی علاقے سرکی روڈ میں میں فوڈ سیفٹی ایکشن، اسنیکس اور مصالحہ یونٹس سمیت 3 مراکز جرمانہ، 4 کو اصلاحی نوٹس۔۔۔۔۔!(کوئٹہ:...
20/08/2026

صنعتی علاقے سرکی روڈ میں میں فوڈ سیفٹی ایکشن، اسنیکس اور مصالحہ یونٹس سمیت 3 مراکز جرمانہ، 4 کو اصلاحی نوٹس۔۔۔۔۔!

(کوئٹہ:20 اگست ،2026)- بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے صنعتی علاقے، سرکی روڈ کوئٹہ میں خوراک کے معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 3 مراکز کو جرمانہ اور 4 کو اصلاحی نوٹسز جاری کردیئے، جبکہ ایک مصالحہ جات یونٹ سے مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے نمونہ بھی حاصل کرلیا گیا۔
کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے مجموعی طور پر 15 یونٹس کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران ایک اسنیکس مینوفیکچرنگ یونٹ کو انتہائی ناقص صفائی، مصنوعات کی نامناسب لیبلنگ، تیار شدہ اشیاء کی غیر مناسب ہینڈلنگ و اسٹوریج، پروڈکٹ رجسٹریشن نہ ہونے، مؤثر پیسٹ مینجمنٹ کی عدم موجودگی، ورکرز کے مکمل حفاظتی لباس استعمال نہ کرنے، مناسب ڈسٹ بن نہ ہونے اور خراب/بدبودار تیل کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا۔
اسی طرح ایک مصالحہ جات مینوفیکچرنگ یونٹ کو غیر صحت بخش ماحول، نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال، مصنوعات کی نامناسب ہینڈلنگ و اسٹوریج، مصالحہ جات کو فرش پر کھلے عام رکھنے اور ورکرز کے مکمل PPEs استعمال نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایک ہول سیل ڈسٹری بیوٹر کے خلاف بھی کارروائی کی، جہاں درجہ حرارت کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کا مناسب نظام نہ ہونے، مصنوعات کی غیر مناسب اسٹوریج، غیر مؤثر پیسٹ مینجمنٹ، مصنوعات کے ٹریس ایبلٹی ریکارڈز نہ ہونے، مناسب وینٹی لیشن کی عدم موجودگی اور BFA لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔
مزید برآں، مصالحہ جات مینوفیکچرنگ یونٹ سے پروڈکٹ رجسٹریشن کے لیے ضروری نمونہ بھی حاصل کیا گیا تاکہ مصنوعات کے معیار کی مزید جانچ اور تصدیق کی جاسکے۔
کارروائی کا خلاصہ:
🔹 15 یونٹس کا معائنہ
🔹 3 مراکز جرمانہ
🔹 4 یونٹس کو اصلاحی نوٹسز
🔹 کوالٹی ٹیسٹنگ کیلئے 1 سیمپل حاصل کیا گیا
ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دیگر معائنہ شدہ یونٹس تسلی بخش پائے گئے، جبکہ خلاف ورزیوں کے مرتکب مراکز کو فوڈ سیفٹی قوانین اور BFA SOPs پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

پشتون آباد کوئٹہ میں فوڈ سیفٹی ایکشن، 5 مراکز جرمانہ، 6 کو اصلاحی نوٹس؛ زائدالمیعاد و ممنوعہ اشیاء رکھنے پر ایکشن۔۔۔۔۔کو...
20/08/2026

پشتون آباد کوئٹہ میں فوڈ سیفٹی ایکشن، 5 مراکز جرمانہ، 6 کو اصلاحی نوٹس؛ زائدالمیعاد و ممنوعہ اشیاء رکھنے پر ایکشن۔۔۔۔۔
کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشتون آباد کوئٹہ میں خوراک کے معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 5 مراکز کو جرمانے اور 6 کو اصلاحی نوٹسز جاری کردیئے۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشتون آباد میں مجموعی طور پر 19 خوراک کے مراکز کا معائنہ کیا۔ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 5 مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مزید 6 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ایک جنرل اسٹور پر زائدالمیعاد اسنیکس، کولڈ ڈرنکس اور دیگر اشیاء کی فروخت کے ساتھ ممنوعہ نان فوڈ کلر اور چائنیز نمک کی موجودگی بھی سامنے آئی، جس پر جنرل اسٹور کو جرمانہ کردیا گیا۔
اسی طرح 4 بیکریوں کو ناقص صفائی، ورکرز کی جانب سے حفاظتی لباس (PPEs) استعمال نہ کرنے، ریفریجریٹر میں اشیائے خورونوش کی نامناسب علیحدگی، تیار شدہ مصنوعات کے غیر مناسب ذخیرہ، کھلے ڈسٹ بنز، عملے کی ناقص ذاتی صفائی اور کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے مؤثر انتظامات نہ ہونے پر جرمانے کیے گئے۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے واضح کیا کہ خوراک کے مراکز میں صفائی، اشیائے خورونوش کی مناسب اسٹوریج، ذاتی حفظانِ صحت اور ممنوعہ و زائدالمیعاد مصنوعات کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کارروائی کا خلاصہ:
🔹 19 مراکز کا معائنہ
🔹 5 مراکز جرمانہ
🔹 6 اصلاحی نوٹسز جاری
بلوچستان فوڈ اتھارٹی — محفوظ خوراک، صحت مند بلوچستان!

پشین میں مبینہ غیر قانونی کوکنگ آئل فیکٹری کا معمہ حل، معائنہ میں کوئی آئل فیکٹری نہ ملی؛ مذکورہ یونٹ میں صفائی اور بدبو...
20/08/2026

پشین میں مبینہ غیر قانونی کوکنگ آئل فیکٹری کا معمہ حل، معائنہ میں کوئی آئل فیکٹری نہ ملی؛ مذکورہ یونٹ میں صفائی اور بدبو کے خاتمے کی ہدایات۔۔۔۔
پشین: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشین میں مبینہ غیر قانونی کوکنگ آئل فیکٹری کے خلاف موصول ہونے والی شکایت پر موقع کا معائنہ کرکے حقائق کی تصدیق کی۔ معائنے کے دوران کوکنگ آئل بنانے والی کوئی فیکٹری نہیں ملی، تاہم جانوروں کی کھالیں ذخیرہ کرنے اور جانوروں کی چربی سے صابن سازی کے لیے خام مال تیار کرنے کا عمل جاری پایا گیا۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے کمپلینٹ سیل کو اعلیٰ حکام کی جانب سے شکایت موصول ہونے اور ڈائریکٹر آپریشنز کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے متعلقہ مقام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ٹیم کے مطابق جائے وقوعہ پر کوکنگ آئل کی تیاری یا اس سے متعلق کسی سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔
معائنے میں معلوم ہوا کہ مقام پر جانوروں کی کھالیں ذبح کے بعد ذخیرہ کی جاتی ہیں جبکہ ایک چھوٹی مشین کے ذریعے جانوروں کی چربی نکالی جاتی ہے، جسے صابن سازی کے لیے خام مال کے طور پر کوئٹہ کی صابن فیکٹریوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ مزید تصدیق کے لیے متعلقہ دکانوں سے رسیدیں اور سپلائی ریکارڈ بھی حاصل کرلیے گئے۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے علاقے میں بدبو اور غیر صحت بخش ماحول کا بھی نوٹس لیا۔ تحقیقات کے مطابق اردگرد موجود قصابوں کی جانب سے ذبح شدہ جانوروں کا فضلہ اور کوڑا کرکٹ کھلے عام پھینکا جا رہا تھا، جو بدبو اور ممکنہ صحت کے خطرات کی بنیادی وجہ قرار پایا۔
ٹیم نے متعلقہ مالک کو کیڑے مکوڑوں کی روک تھام کے مؤثر اقدامات، پانی کے کنوؤں اور رسیاں ڈھانپنے، منظور شدہ بدبو کنٹرول مصنوعات کے استعمال اور صفائی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔ مالک نے تمام ضروری فوڈ سیفٹی اور حفظانِ صحت کے اقدامات یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سفارش کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر پشین کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن علاقے سے غیر قانونی طور پر پھینکا گیا کوڑا اور مذبحہ خانوں کا فضلہ فوری طور پر اٹھوائے، جبکہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے شہر سے باہر مناسب اور باقاعدہ نجی مذبحہ خانہ قائم کیا جائے۔
بی ایف اے کے مطابق معائنے میں غیر قانونی کوکنگ آئل فیکٹری کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم صفائی، بدبو اور جانوروں کے فضلے سے متعلق مسائل کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

(کوئٹہ/20اگست،2026): دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر اتھارٹی حکام کی گرفت میں!دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے بی ایف اے ملک س...
20/08/2026

(کوئٹہ/20اگست،2026): دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر اتھارٹی حکام کی گرفت میں!

دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیم کی کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن میں موجود ملک شاپس کی انسپیکشن!

2 ملک شاپس مالکان جرمانہ جبکہ 3 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء۔۔۔

جرمانہ کردہ ملک شاپس سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے دودھ و دہی میں سکمڈ ملک پاوڈر و پانی کی وافر مقدار مکس کرنے پر 2 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ 3 ملک شاپس کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔۔۔

(ڈیرہ اللہ یار/20اگست،2026): بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی کوئٹہ روڈ اور تحصیل روڈ  سمیت ڈیرہ اللہ یار شہر کے مختلف مضا...
20/08/2026

(ڈیرہ اللہ یار/20اگست،2026): بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی کوئٹہ روڈ اور تحصیل روڈ سمیت ڈیرہ اللہ یار شہر کے مختلف مضافات میں قائم اشیاء خوردونوش کے مراکز کی انسپیکشن!

2 ریسٹورنٹس مالکان جرمانہ جبکہ متعدد مراکز مالکان کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء۔۔۔

جرمانہ کردہ ریسٹورنٹس کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، اشیاء کی تیاری میں کھلا کوکنگ آئل و مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ و پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال، اور ممنوعہ اشیاء گٹکا برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ متعدد مراکز مالکان کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔۔

(تربت/20اگست،2026): بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی تربت شہر کے مختلف اطراف میں قائم اشیاء خوردونوش کے مراکز کی انسپیکشن!...
20/08/2026

(تربت/20اگست،2026): بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی تربت شہر کے مختلف اطراف میں قائم اشیاء خوردونوش کے مراکز کی انسپیکشن!

2 ریسٹورنٹس، 1 بیکنگ یونٹ، 1 جنرل اسٹور اور 1 ملک شاپ مالکان جرمانہ جبکہ 4 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری۔۔۔۔

جرمانہ کردہ بیکنگ یونٹ، جنرل اسٹور، ریسٹورنٹس اور ملک شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، زنگ آلود ریفریجریٹر کی موجودگی، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ و ایکسپائرڈ کیکس، اسنیکس، آچار، سیریلک، میکرونی برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کر کے موقع پر تلف کردیاگیا علاوہ ازیں 4 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔۔

(کوئٹہ/20اگست،2026): بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کا کوئٹہ کی معروف فوڈ اسٹریٹ پرنس روڈ اور آرچر روڈ پر موجود متفرق کھانے پینے...
20/08/2026

(کوئٹہ/20اگست،2026): بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کا کوئٹہ کی معروف فوڈ اسٹریٹ پرنس روڈ اور آرچر روڈ پر موجود متفرق کھانے پینے کے مراکز کے خلاف ایکشن!

2 ریسٹورنٹس اور 2 جنرل اسٹورز مالکان جرمانہ۔۔۔

جرمانہ کردہ ریسٹورنٹس اور جنرل اسٹورز کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ و پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال، ریفریجریٹر میں فنگل شدہ اشیاء کی موجودگی، حشرات کی موجودگی و ممنوعہ اشیاء جےایم، ادب، شیکھر، گٹکا برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا۔۔۔۔

(حب/20اگست،2026): حب شہر میں ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں!1 جنرل اسٹو...
20/08/2026

(حب/20اگست،2026): حب شہر میں ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں!

1 جنرل اسٹور مالک جرمانہ۔۔۔۔

بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق جرمانہ کیے گئے جنرل اسٹور سے پابندی عائد چائنیز برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ متعدد مراکز مالکان کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔۔۔۔

Address

BFA Spini Road Near Gandum Godam
Quetta
87300

Telephone

+92819204716

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Food Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share