A.N writes

15/11/2020

تم تاریکی میں اگر کبھی کھو جاؤ
اپنے رب کو شدت سے تڑپ کر آواز دینا
تم اپنے رب کو پکارنا
اپنے رب کو یاد کرنا اور سجدے میں گِر جانا

تم رب سے دُنیا کی کوئی شے نہ مانگنا
تم اپنے رب سے ہدایت مانگنا
تم نور مانگنا
تم آخرت کی کامیابی مانگنا

اے بھٹکے ہوئے مسافر!
تم صِراطَ الْمُسْتَقِيمَ مانگنا

جب چاروں جانب تاریکی ہو
تم آسمان کو دیکھتے ہوئے
اپنے رب کو یاد کر لینا
تم اپنے رب کو چُپکے سے سب بتا دینا
کیونکہ تمہارا بہترین دوست صرف اللہ ہے
تم اپنے رب کو روتے ہوئے
اپنے دل کی سچائی بتا دینا
تم اپنے رب کے سامنے
اپنے گناہوں کا اِقرار کر لینا
وہ غفور الرحیم ہے
وہ الودود ہے
وہ تمہیں معاف کركے رحمت کی آغوش میں چھپا لیگا

اللہ قرآن میں تمہیں کہہ رہے ہیں
تم غور تو کرو، تم اپنے رب کی آیات تو سنو

وَ الَّذِیۡنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ ثُمَّ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِھَا وَ اٰمَنُوۡۤا ۫ اِنَّ رَبَّکَ مِنۡۢ بَعۡدِھَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۵۳﴾
"اور جن لوگوں نے گناہ کے کام کئے پھر وہ ان کے بعد توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو تمہارا رب اس توبہ کے بعد گناہ معاف کر دینے والا رحمت کرنے والا ہے."
(سورة الأعراف:۱۵۳)

تم توبہ کر لو، تم اُسے چُپکے سے سب بتا دو
تم اپنی خطائیں اپنے رب کو بتا دو
تم اُداس ہوکر اُس تاریکی میں مت بیٹھو
کیونکہ وہ تاریکی تمہیں نگل لے گی
پھر تم راہِ راست کی تمنّا بھی نہ کر پاؤگے
اِسی لئے تم ابھی واپس لوٹ آو
ابھی جنت کے راستے تمہارے مُنتظر ہیں
مگر بعد میں شاید تم یہ دروازہ بھی نہ کھو دو

اے تاریکی میں گُم مسافر!
تم نور کا سفر طے کرنے کی کوشش میں لگ جاؤ
تم جِتنی کوشش کرو گے
تم نور کے قریب ہوتے جاؤ گے
تم اپنے قدم نور کی جانب بڑھانے میں دیر نہ کرو
کیونکہ تاریکی سے نکلنے کے بعد ہی
تم نور کا سفر طے کر پاؤگے

اے تاریکی میں بھٹکے مسافر!
تم رب سے اپنے لیے نور مانگو
تم اپنے رب سے ہدایت مانگو
تم جہانوں کے بادشاہ اپنے رب سے
صراطَ الْمُسْتَقِيمَ پر چلنے کی دُعا مانگو
تم الغفور سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگو
تم الودود سے اُس کی محبت مانگو

اے تاریکی میں کھوۓ مسافر!
نور پانے کے لئے اُٹھو اور آگے بڑھو
تم اللہ رب العزت کو اپنی تڑپ دِکھاؤ
تم نور پانے کے لئے تاریکی سے نکلنے کی کوشش کرو
تمہاری یہ کوششیں تمہیں نور کا راستہ دکھا دیں گی

اے تاریکی میں سسکتے مسافر!
روتے ہوئے اپنے رب کی جانب جاؤ
تم چُپکے سے اُسے اپنے دل کی داستان سُناؤ
تم سسک سسک کر اپنی تڑپ دِکھاؤ
اللہ رب العزت تمہاری سسکیوں کی قدر کریگا
وہ تمہیں صراطَ الْمُسْتَقِيمَ پر چلنا سکھا دیگا
تمہیں بھی نور مل جائے گا

اے تاریکی میں روتے مسافر!
تم جلد بن جاؤگے اجنبی راستوں کے مسافر
جِن پر پیارے رسول ﷺ نے سلام بھیجا ہے

بقلم:ثمر فرحین

©IME organization


01/09/2020
اللّٰه انسان کو آزماتا ضرور ہےلیکن آزماٸش میں اکیلا نہیں چھوڑتا
15/07/2020

اللّٰه انسان کو آزماتا ضرور ہے
لیکن
آزماٸش میں اکیلا نہیں چھوڑتا

10/07/2020

Forgive someone today.Relaese that negative energy that keeps you connected to them.That keeps your thoughts negative You've given them way to much of your mental and emotional energy. Now is the tym to let go. You don't need to be drained anymore. Free yourself from it. Do it 4 your inner piece and mental health

13/08/2017

Address

Rabwah
QWERTY

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A.N writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category